وہ مقبول ترین پاکستانی ڈرامے جو ان دنوں ناظرین کے دلوں پر راج کر رہے ہیں
اشاعت کی تاریخ: 28th, June 2025 GMT
بھارتی حکومت نے حالیہ کشیدگی کے بعد پاکستانی ڈرامہ چینلز کو یوٹیوب پر بند کر دیا ہے، لیکن پاکستانی تخلیق کاروں نے متبادل راستے تلاش کر لیے ہیں۔ نئے یوٹیوب چینلز جیسے "ٹاپ پاکستانی ڈراماز" اور "ڈرامہ بازار" کے ذریعے بھارتی شائقین اب بھی یہ ڈرامے بآسانی دیکھ رہے ہیں۔
پاکستان سمیت بھارت میں ان دنوں 2025 کے مقبول ترین ڈراموں میں سرفہرست ہے "شیر"، جس میں دانش تیمور اور سارہ خان کی اداکاری سے شائقین بےحد متاثر ہورہے ہیں۔
ان دنوں سوشل میڈیا اور یوٹیوب پر ایک اور ڈرامہ "پرورش" بھی بےحد مقبول ہورہا ہے، جس میں سماجی اقدار اور خاندانی تنازعات کو موضوع بنایا گیا ہے۔ ڈرامہ "دستک" بھی بھارتی ناظرین کی توجہ کا مرکز بنا ہوا ہے جو ایک جذباتی ڈرامہ ہے اور سنگل ماؤں کی جدوجہد پر مبنی ہے۔
جبکہ مہوش حیات اور احسن خان کا ڈرامہ ڈائن بھی ان دنوں پاکستان سمیت پڑوسی ملک میں اپنی شاندار پروڈکشن اور بڑی کاسٹ کے باعث ناظرین کی داد سمیٹ رہا ہے، جبکہ دانش تیمور کا ڈرامہ "من مست ملنگ" یوٹیوب پر 910 ملین ویوز کے ساتھ ریکارڈ قائم کر چکا ہے۔
دوسری جانب ڈرامہ "ہمراز" ایک سنسنی خیز کرائم تھرلر ہے جس میں عائزہ خان اور فیروز خان اداکاری کے جوہر دکھا رہے ہیں یہ ڈرامہ بھی شائقین کو بےحد متاثر کر رہا ہے۔
.
ذریعہ: Express News
پڑھیں:
ایشوریا رائے کا یوٹیوب اور گوگل کیخلاف ہرجانے کا دعویٰ، سینکڑوں اے آئی ویڈیوز ہٹادی گئیں
بالی ووڈ اسٹار جوڑی ایشوریا رائے بچن اور ابھیشیک بچن کی جانب سے اے آئی پر مبنی مواد کے خلاف قانونی کارروائی کے بعد یوٹیوب نے جوڑے کی سینکڑوں ویڈیوز ڈیلیٹ کردیں۔
خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق یہ ویڈیوز مختلف چینلز پر موجود تھیں اور ہٹائے جانے سے قبل تقریباً ایک کروڑ 60 لاکھ ویوز حاصل کرچکی تھیں۔
یہ بھی پڑھیے: جیا بچن کی کس بات پر ایشوریا رائے سب کے سامنے آبدیدہ ہو گئیں؟
ایشوریا اور ابھیشیک نے اپنی درخواست میں مؤقف اختیار کیا کہ یوٹیوب اور گوگل کی پالیسیز تیسرے فریق کو مواد شیئر کرنے اور اسے اے آئی ماڈلز کی ٹریننگ کے لیے استعمال کرنے کی اجازت دیتی ہیں جو کہ مشہور شخصیات کی نجی زندگی اور ساکھ کے لیے خطرہ ہے۔ ان کے مطابق یہ عمل خلاف ورزی پر مبنی مواد کی بڑھتی ہوئی یلغار کا سبب بن سکتا ہے۔
یوٹیوب نے تصدیق کی کہ اس نے ایک چینل کو حذف کردیا، جس پر 259 ویڈیوز اور 1 کروڑ 65 لاکھ سے زائد ویوز موجود تھے۔ اسی طرح ایک اور اکاؤنٹ بھی غیر فعال کردیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیے: کیا ایشوریہ رائے کی بیٹی ارادھیا بچن بالی ووڈ میں ڈیبیو کرنے جارہی ہیں؟
سب سے زیادہ مقبول ڈیلیٹ کی گئی ویڈیو سلمان خان اور ایشوریا رائے کی ایک اے آئی اینیمیشن تھی جس میں دونوں کو سوئمنگ پول میں دکھایا گیا تھا۔ یہ ویڈیو اکیلے 41 لاکھ ویوز لے چکی تھی۔ ابھیشیک بچن کی درخواست میں ایسی متعدد مثالیں دی گئی تھیں جن میں ان کے اور ایشوریا کے اے آئی ورژنز کو متنازعہ انداز میں پیش کیا گیا تھا۔
بچن جوڑی نے گوگل اور دیگر ویب سائٹس کے خلاف 4 لاکھ 50 ہزار ڈالر (تقریباً 12 کروڑ پاکستانی روپے) ہرجانے کا مطالبہ کیا ہے۔ وہ چاہتے ہیں کہ ان کی تصاویر اور نام کے ساتھ تیار کردہ غیر مجاز ویڈیوز اور مصنوعات پر مکمل پابندی لگائی جائے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
ابھیشیک بچن ایشوریا رائے بچن ہرجانہ یوٹیوب