سوات(نیوز ڈیسک)سانحہ سوات پر صوبائی حکومت نے ڈی سی سوات شہزاد محبوب کو معطل کر کے سلیم جان کو نیا ڈی سی سوات تعینات کر دیا گیا۔

سانحہ سوات کے بعد خیبرپختونخوا حکومت نے غفلت برتنے پر اہم انتظامی کارروائی کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر (ڈی سی) سوات شہزاد محبوب کو فوری طور پر معطل کر دیا ہے۔ اس سلسلے میں باضابطہ اعلامیہ جاری کر دیا گیا ہے۔

سرکاری ذرائع کے مطابق، گریڈ 18 کے افسر سلیم جان کو نیا ڈپٹی کمشنر سوات تعینات کر دیا گیا ہے۔ اس اقدام کو سانحہ سوات میں انتظامی ناکامی کا براہ راست ردعمل قرار دیا جا رہا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ گزشتہ روز ضلعی سطح پر مزید کارروائیاں بھی کی گئیں، جن میں ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر مینگورہ (ADC) اور اسسٹنٹ کمشنر بابوزئی (AC) کو غفلت کا مرتکب قرار دے کر معطل کر دیا گیا ہے۔

یہ انتظامی فیصلے سانحہ سوات میں جانی نقصان اور امن و امان کی بگڑتی صورتِ حال کے تناظر میں کیے گئے ہیں۔ حکومت نے واضح کیا ہے کہ ذمہ داروں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی اور غفلت یا لاپروائی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔

واضح رہے کہ دریائے سوات سے نکالی گئی لاشوں کی تعداد بارہ ہو چکی ہے، ڈسکہ اور سیالکوٹ کے ایک ایک بچے کی تلاش جاری ہے۔ ڈسکہ میں آٹھ افراد، مردان میں دو بچوں کی آہوں اور سسکیوں کے ساتھ تدفین کر دی گئی۔
مزیدپڑھیں:ڈی سی سوات کو معطل کرنے کے بجائے وزیراعلی کو استعفا دینا چاہئے تھا، عطا تارڑ

.

ذریعہ: Daily Ausaf

کلیدی لفظ: ڈپٹی کمشنر سانحہ سوات ڈی سی سوات کر دیا گیا

پڑھیں:

پٹوار خانوں میں خالی نشستوں پر بھرتیوں کا کیس: ڈپٹی کمشنر اسلام آباد نے طریقہ کار جمع کرانے کیلئے وقت مانگ لیا

—فائل فوٹو

اسلام آباد ہائی کورٹ نے اسلام آباد کے پٹوار خانوں میں خالی نشستوں پر بھرتیوں سے متعلق کیس کی سماعت 17 ستمبر تک ملتوی کر دی۔

اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس محسن اختر کیانی نے کیس کی سماعت کی۔ دورانِ سماعت ڈپٹی کمشنر اسلام آباد نے بھرتیوں کا مجوزہ طریقہ کار جمع کرانے کے لیے وقت مانگ لیا۔

پٹوار خانوں میں پرائیویٹ لوگوں کے کام کی تفتیش کے لیے مقرر افسر اے سی انڈسٹریل ایریا عدالت میں پیش ہوئے۔

جسٹس محسن اختر کیانی نے اسسٹنٹ کمشنر سے اسٹیٹ کونسل کی رپورٹ سے متعلق استفسار کرتے ہوئے کہا کہ آپ نے رپورٹ دیکھی ہے جو اسٹیٹ کونسل نے جمع کروائی ہے؟ جس پر اسسٹنٹ کمشنر انڈسٹریل ایریا نے بتایا کہ میں نے ابھی وہ رپورٹ نہیں دیکھی۔

جسٹس محسن اختر کیانی نے کہا ہے کہ پورا ریونیو ڈیپارٹمنٹ اس میں شامل ہے اور اسلام آباد میں بلدیاتی حکومت بھی موجود نہیں ہے۔ 

ایڈووکیٹ جنرل اسلام آباد ایاز شوکت نے کہا کہ کچھ وقت دیا جائے، ہم تعیناتیاں کر دیں گے۔

جسٹس محسن اختر کیانی نے کہا کہ پٹوار سرکلز میں سرکاری افسر تعینات کرنے ہیں تاکہ عوام کو سہولت ملے، عوام پٹوار خانوں میں بیٹھے پرائیویٹ لوگوں کو رشوت دے رہے ہیں۔

ایڈووکیٹ جنرل نے کہا کہ کوٹے سے متعلق سپریم کورٹ اور اسلام آباد ہائی کورٹ کے فیصلے موجود ہیں، رولز الگ اور عدالتی فیصلے الگ ہیں۔ رولز میں ترمیم کرنی پڑے گی۔

ایڈووکیٹ جنرل نے کہا کہ آئینی ترمیم بھی کرنا پڑے گی۔ جس پر جسٹس محسن اختر کیانی نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ 27ویں ترمیم آ جائے گی، بغیر پڑھے لکھے اور بغیر کوالیفکیشن کے لوگ کام کر رہے ہیں۔

ایڈووکیٹ جنرل اسلام آباد ایاز شوکت نے کہا کہ اگر پٹواری نہ بچے تو کام رک جائے گا۔ 

جسٹس محسن اختر کیانی نے کہا کہ کوئی شخص کسی پوزیشن کے لیے ناگزیر نہیں ہے، پاکستان 25 کروڑ کا ملک ہے، لوگ ریٹائر بھی ہوتے ہیں، فوت اور ڈسمس بھی ہوتے ہیں۔

ایڈووکیٹ جنرل نے کہا کہ کچھ وقت دیا جائے، تعیناتیوں تک نظام چلانا ہے، جس پر عدالت نے کیس کی سماعت 17 ستمبر تک ملتوی کر دی۔

متعلقہ مضامین

  • زیارت: مغوی اسسٹنٹ کمشنر اور بیٹے کی بازیابی میں مدد پر نقد انعام کا اعلان
  • ضلعی انتظامیہ کا اجلاس، چاول کی پیداوار میں اضافے پر اتفاق
  • مستونگ میں ڈپٹی کمشنر کمپلیکس کے قریب دستی بم سے حملہ
  • کراچی پولیس میں تقرریاں و تبادلے، 4 ایس ایچ اوز اور ایک ڈی ایس پی تعینات، ایک تھانیدار معطل
  • پٹوار خانوں میں خالی نشستوں پر بھرتیوں کا کیس: ڈپٹی کمشنر اسلام آباد نے طریقہ کار جمع کرانے کیلئے وقت مانگ لیا
  • پٹوارخانوں میں بھرتیوں سے متعلق کیس ؛ڈپٹی کمشنر نے بھرتیوں کا طریقہ کار جمع کرانے کیلئے وقت مانگ لیا
  • اسلام آباد پٹوار خانوں میں بھرتیوں کا کیس، ڈپٹی کمشنر نے وقت مانگ لیا
  • 7 ڈمپرز جلنے کا واقعہ، غفلت برتنے پر 3 ایس ایچ اوز معطل، علاقے میں آپریشن
  • مسلح افراد نے اسسٹنٹ کمشنر زیارت افضل باقی کو بیٹے سمیت اغوا کر کے گاڑی جلا دی
  • کوئٹہ: زیارت کا ضلعی افسر بیٹے سمیت اغواء، مسلح افراد نے سرکاری گاڑی کو بھی آگ لگا دی