پاکستان نیول اکیڈمی میں 123ویں مڈ شپ مین اور 31ویں شارٹ سروس کمیشن کورس کمیشننگ پریڈ کا انعقاد
اشاعت کی تاریخ: 28th, June 2025 GMT
راولپنڈی ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) پاکستان نیول اکیڈمی کراچی میں شاندار بحری روایات کی عکاسی کرتی 123ویں مڈشپ مین اور 31ویں شارٹ سروس کمیشن کورس کی کمیشننگ پریڈ منعقد کی گئی۔چیف آف آرمی سٹاف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے اس موقع پر بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ نیول اکیڈمی آمد پر چیف آف دی نیول سٹاف ایڈمرل نوید اشرف نے مہمان خصوصی کا استقبال کیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق 123 ویں مڈشپ مین اور 31 ویں شارٹ سروس کمیشن کورس کی کمیشننگ ٹرم میں 127 مڈشپ مین شامل تھے جن میں بحرین کے 19، عراق کے 4 اورریاست فلسطین کے 2 مڈشپ مین موجود تھے۔ مزیدبراں، شارٹ سروس کمیشن کورس کے 23 کیڈٹس بھی کمیشننگ ٹرم کا حصہ تھے۔
فیصلے سے مایوسی ہوئی، کسی کو ابہام نہ رہے کہ ہمارے ارکان آزاد ہیں: بیرسٹر گوہر
پریڈ سے خطاب کرتے ہوئے مہمان خصوصی نے کمیشن حاصل کرنے والے افسران اور ان کے اہل خانہ کو مبارکباد پیش کی۔ انہوں نے پاکستان اور دوست ممالک کے کیڈٹس کو معیاری تربیت فراہم کرنے پر نیول اکیڈمی کو سراہا۔ مہمانِ خصوصی نے کہا کہ پاکستان نیول اکیڈمی دوست ممالک کے کیڈٹس کو بہترین پیشہ ورانہ تربیت فراہم کرتی رہی ہے۔ بحرین، عراق، ریاستِ فلسطین، جمہوریہ جبوتی اور جمہوریہ ترکیہ کے کیڈٹس کی آج کی کمیشننگ پریڈ میں موجودگی پاکستان نیول اکیڈمی کے اعلیٰ تربیتی معیارکی مظہر ہے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق پاک بحریہ کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں پر روشنی ڈالتے ہوئے مہمان خصوصی نے کہا کہ ایک اہم علاقائی بحری طاقت کے طور پر عالمی سی لائنز آف کمیونیکیشن کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے پاک بحریہ کی کاوشیں طویل عرصے پر مشتمل ہیں۔ انہوں نے پاک ،بھارت حالیہ کشیدگی پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ آپریشن بنیان مرصوص کے دوران پاکستان کی مسلح افواج نے عددی اعتبار میں خود سے کئی گنا بڑے دشمن کے خلاف فوری اور فیصلہ کن ردعمل کا مظاہرہ کیا۔ یہ کارروائی اس بات کا واضح ثبوت ہے کہ پاکستان اپنی قومی سالمیت اور خودمختاری کے تحفظ کے لیے مکمل طور پر تیار اور پرعزم ہے۔
دریائے سوات میں سیاحوں کی موت نہیں بلکہ تحریک انصاف کے نظام کی موت ہوئی ہے، عطا اللہ تارڑ
قبل ازیں اپنے خطبۂ استقبالیہ میں کمانڈنٹ پاکستان نیول اکیڈمی کموڈور تصور اقبال نے اکیڈمی میں کیڈٹس کی تعلیمی اور پیشہ وارانہ تربیت کے نمایاں خدوخال پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے مضبوط ایمان و کرداراور مادرِ وطن کے لیے غیر متزلزل لگن کے حامل افسران تیار کرنے پر نیول اکیڈمی کے کردار کو سراہا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق مہمانِ خصوصی نے نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے کیڈٹس میں انعامات تقسیم کیے۔ مڈشپ مین عبدالرحمان کو مجموعی طور پر بہترین کارکردگی پر اعزازی شمشیر کا حقدار قرار دیا گیا، جبکہ مڈشپ مین شایانِ حشمت نے اکیڈمی ڈرک حاصل کی۔ آفیسر کیڈٹ محمد عزیر عباس کو چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی گولڈ میڈل، جبکہ ایس ایس سی کورس کے آفیسر کیڈٹ چوہدری محمد اعزاز طاہر کو کمانڈنٹ گولڈ میڈل سے نوازا گیا۔ پروفیشنسی بینر کوارٹر ڈیک سکواڈرن کے نام رہا۔
مون سون سیزن ، مری میں الرٹ جاری
تقریب میں غیر ملکی مندوبین ،سرکاری حکام، پاک بحریہ اور دیگر دفاعی افواج کے افسران اور کمیشننگ آفیسرز کے اہل خانہ کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
مزید :.ذریعہ: Daily Pakistan
کلیدی لفظ: شارٹ سروس کمیشن کورس پاکستان نیول اکیڈمی
پڑھیں:
پاکستان، روس کی مشترکہ فوجی مشق، عسکری تعلقات کے فروغ کا عزم
اسلام آباد(خبر نگار خصوصی) پاکستان اور روس کی افواج کے درمیان انسداد دہشت گردی کے شعبے میں 15 ستمبر کو شروع ہونے والی مشترکہ فوجی مشق دروزبہ- VIII جاری ہے جو آج 27 ستمبر کو اختتام پذیر ہوگی۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق مشترکہ فوج مشق میں پاکستان کی جانب سے تقریب کے مہمان خصوصی وائس چیف آف جنرل سٹاف تھے اور روسی سینئر فوجی حکام نے بھی شرکت کی۔ دونوں ممالک کے دستوں نے مشق کے دوران پیشہ ورانہ مہارت کے اعلیٰ ترین معیار کا مظاہرہ کیا۔ اس مشق کا مقصد انسداد دہشت گردی آپریشنز میں استعمال ہونے والی ڈرلز، طریقہ کار اور تکنیک کو بہتر بنانا تھا، جس میں ڈرون وارفیئر، شہری علاقوں میں لڑائی اور بارودی سرنگوں کے تدارک پر خصوصی توجہ دی گئی۔ اس موقع پر دونوں دوست ممالک کے مابین تاریخی عسکری تعلقات کو مزید فروغ دینے کے عزم کا اعادہ بھی کیا گیا۔