شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی قافلے پر خودکش حملے میں 13 جوان شہید
اشاعت کی تاریخ: 28th, June 2025 GMT
راولپنڈی:
خیبرپختونخوا کے ضلع شمالی وزیرستان میں بھارتی حمایت یافتہ فتنہ الخوارج کے بزدلانہ خودکش حملے میں سیکیورٹی فورسز کے 13 جوان شہید ہوگئے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق بھارت کی سرپرستی میں کام کرنے والے دہشتگرد گروہ "فتنہ الخوارج" نے آج شمالی وزیرستان کے علاقے میر علی میں سیکیورٹی فورسز کے قافلے پر ایک بزدلانہ حملہ کیا۔
خودکش حملہ آور نے بارود سے بھری گاڑی سیکیورٹی فورسز کے قافلے سے ٹکرانے کی کوشش کی، تاہم اگلی گاڑی میں موجود جوانوں نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے حملے کو ناکام بنانے کی کوشش کی۔ حملہ آور کی ناکامی کے بعد خوارج نے ایک اور بارودی گاڑی فورسز کی گاڑی سے ٹکرا دی۔
آئی ایس پی آر کے مطابق خود کش حملے میں 13 بہادر سپوت مادر وطن پر قربان جبکہ دو بچوں اور خاتون سمیت تین شہری شدید زخمی بھی ہوئے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق حملے میں صوبیدار زاہد اقبال، حوالدار سہراب خان ، حوالدار میاں یوسف ، نائیک خطاب شاہ، لانس نائیک اسماعیل، سپاہی روحیل، محمد رمضان، نواب، زبیر احمد، محمد سخی، ہاشم عباسی اور سپاہہ منظر علی نے جام شہادت نوش کیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق واقعے کے بعد سیکیورٹی فورسز نے علاقے میں کلیئرنس آپریشن جاری ہے جس کے دوران فائرنگ کے شدید تبادلے مٰں 14 خوارج جہنم واصل ہوگئے۔
ترجمان پاک فوج کے مطابق بزدلانہ حملے کے ذمہ دار عناصر کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔ سیکیورٹی فورسز قوم کے شانہ بشانہ بھارتی سرپرستی میں ہونے والی دہشتگردی کو جڑ سے ختم کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔
اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ہمارے بہادر جوانوں اور بے گناہ شہریوں کی قربانیاں ملک کے تحفظ کے لیے ہمارے غیرمتزلزل عزم کی عکاسی کرتی ہیں، ہم ہر قیمت پر مادر وطن کا دفاع جاری رکھیں گے۔"
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: سیکیورٹی فورسز ا ئی ایس پی ا ر حملے میں کے مطابق
پڑھیں:
لکی مروت: سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں بھارتی حمایت یافتہ 17 خوارج ہلاک
آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے 26/27 ستمبر کی درمیانی رات ضلع لکی مروت میں ایک انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران بھارتی حمیات یافتہ شدت پسند عناصر (فتنہ الخوارج) کے ٹھکانے کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں 17 خوارج ہلاک ہوگئے۔
آئی ایس پی آر کی جاری کردہ تفصیل میں کہا گیا ہے کہ آپریشن کی بنیاد قابلِ اعتماد انٹیلی جنس اطلاع تھی اور کارروائی مؤثر انداز میں انجام پائی۔ مارے گئے عناصر سیکیورٹی فورسز، قانون نافذ کرنے والے اداروں اور معصوم شہریوں کے خلاف متعدد دہشتگردانہ حملوں میں ملوث تھے۔
مزید پڑھیں: کشمیر کا مستقبل ’کشمیر بنے گا پاکستان‘ ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر
آئی ایس پی آر نے مزید کہا کہ ہلاک خوارج کے قبضے سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا، جو علاقائی سیکیورٹی خطرے کی تائید کرتا ہے۔ علاقے میں مزید ممکنہ بھارتی خوارج کی موجودگی کے شبہ میں کلیئرنس اور سینیٹائزیشن آپریشن جاری رکھا جا رہا ہے تاکہ کسی بھی باقی خطرے کو مکمل طور پر ختم کیا جا سکے۔
آئی ایس پی آر نے زور دے کر کہا کہ سیکیورٹی فورسز ملک سے بھارتی حمایت یافتہ دہشتگردی کی لعنت کے خاتمے کے لیے پُرعزم ہیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
17 خوارج ہلاک آئی ایس پی آر بھارتی حمایت یافتہ لکی مروت