صدر مملکت اور وزیراعظم کی سکیورٹی فورسز کے قافلے پر حملے کی مذمت
اشاعت کی تاریخ: 28th, June 2025 GMT
صدر مملکت اور وزیراعظم کی سکیورٹی فورسز کے قافلے پر حملے کی مذمت WhatsAppFacebookTwitter 0 28 June, 2025 سب نیوز
اسلام آباد(سب نیوز ) صدر مملکت آصف علی زرداری، وزیر اعظم شہباز شریف اور وزیر داخلہ محسن نقوی نے ضلع شمالی وزیرستان کے علاقے میر علی میں بھارت کی حمایت یافتہ پراکسی فتنہ الخوارج کے سکیورٹی فورسز کے قافلے پر حملے کی شدید مذمت کی۔
وزیراعظم شہباز شریف نے دہشت گرد حملے میں شہید ہونے والے پاک فوج کے صوبیدار زاہد اقبال، حوالدار سہراب خان، حوالدار میاں یوسف، نائیک خطاب شاہ، لانس نائیک اسماعیل، سپاہی راحیل، سپاہی محمد رمضان، سپاہی زبیر، سپاہی محمد ساحکی، سپاہی نواب، سپاہی ہاشم عباسی، سپاہی مدثر اعجاز اور سپاہی منظر علی کو خراج عقیدت پیش کیا۔
شہباز شریف نے دہشت گرد حملے میں معصوم شہریوں کے زخمی ہونے پر افسوس کا اظہار کیا اور شہدا کیلئے بلندی درجات کی دعا کی اور ان کے اہل خانہ سے اظہار تعزیت کیا۔شہباز شریف نے جوابی کارروائی میں 14 خوارجی دہشت گردوں کو ہلاک کرنے پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ بھارتی حمایت یافتہ دہشت گردوں نے بزدلانہ کارروائی کی، پوری قوم شہدا کو سلام پیش کرتی ہے۔
صدر آصف علی زرداری آپریشن کے دوران جامِ شہادت نوش کرنے والے 13 بہادر جوانوں کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ شہدا نے اپنی جانوں کا نذرانہ دے کر مادرِ وطن کے تحفظ کو یقینی بنایا۔انہوں نے کہا کہ قوم اپنے شہدا کی قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کرے گی، دفاع وطن کی راہ میں جان قربان کرنے والے ہمارے اصل ہیرو ہیں، ایسا بزدلانہ حملہ قوم کے حوصلے پست نہیں کر سکتا۔
صدر مملکت نے شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کی جانب سے 14 خوارج جہنم واصل کرنے پر فورسز کو خراج تحسین پیس کیا اور کہا کہ پاکستانی قوم اور سکیورٹی فورسز بھارتی سرپرست دہشتگردی کو جڑ سے ختم کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔آصف علی زرداری نے زخمی شہریوں، بچوں اور خاتون کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کی اور کہا کہ اللہ تعالی شہدا کے درجات بلند فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل دے۔
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے شمالی وزیرستان کے علاقے میر علی میں سکیورٹی فورسز کے قافلے پر فتنہ الہندوستان کے دہشتگردوں کے حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی اور کہا کہ قوم جوانوں کی انمٹ قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھے گی۔ محسن نقوی نے بزدلانہ حملے میں شہید ہونے والے سکیورٹی فورسز کے 13 جوانوں کو خراج عقیدت پیش کیا اور کہا کہ بہادر سپوتوں نے شہادت کا عظیم رتبہ پایا، شہدا قوم کا سرمایہ افتخار ہیں۔
انہوں نے کہا کہ قوم شہدائے وطن کی عظیم قربانیوں کی ہمیشہ سے مقروض ہے اور مقروض رہے گی، وزیرداخلہ نے شہدا کے لواحقین سے دلی ہمدردی و اظہار تعزیت کیا اور کہا کہ شہدائے وطن کے خاندانوں کے ساتھ کھڑے ہیں اور انہیں تنہا نہیں چھوڑیں گے۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرگوجرانوالہ: ایک بیٹی کوپسند کی شادی، دوسری کو اسکی مدد پر قتل کیا، گرفتار والدین کا اعتراف گوجرانوالہ: ایک بیٹی کوپسند کی شادی، دوسری کو اسکی مدد پر قتل کیا، گرفتار والدین کا اعتراف ویسٹ انڈین کپتان کا غلط فیصلوں پر امپائرز کے احتساب کا مطالبہ پاکستان کے ڈیفالٹ رسک میں گزشتہ 12 ماہ میں بڑی کمی آگئی، بلوم برگ وفاقی وزیرِ صحت کا ملک گیر حفاظتی ٹیکہ جات کے پروگرام کو مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ، صحت کے شعبے میں جدت کے... اسلام آباد کے زون-5 میں غیر قانونی تعمیرات کے خلاف سیلنگ آپریشن میر علی میں دہشتگردوں کے حملے میں 13 جوان شہید، جوابی کارروائی میں 14 خوارج ہلاک
Copyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیمذریعہ: Daily Sub News
پڑھیں:
ژوب میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 4روز میں بھارتی حمایت یافتہ 50 خوارج ہلاک
احمد منصور :سکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے ضلع ژوب میں آپریشن کے دوران بھارت کی سرپرستی میں سرگرم مزید 3 خوارج کو ہلاک کر دیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق بلوچستان کے ضلع ژوب میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن جاری ہے، چار روز سے جاری آپریشن میں ہلاک خوارج کی تعداد 50 ہوگئی۔
واضح رہے کہ سیکیورٹی فورسز نے ژوب آپریشن میں 8 اگست کو 33 جبکہ 9 اگست کو 14 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا تھا۔
وفاقی حکومت کا14اگست کوعام تعطیل کااعلان
ترجمان پاک فوج کے مطابق آپریشن کے دوران ہلاک ہونے والے مزید 3 بھارتی سپانسر خوارج سے اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکہ خیز مواد بھی برآمد کرلیا گیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز ملک کی سرحدوں کو محفوظ بنانے کیلئے پرعزم ہیں، امن و استحکام اور ترقی کو سبوتاژ کرنے کی کوششوں کو ہر صورت ناکام بنائیں گے۔