مودی سرکار کا مسلم، پاکستان دشمنی میں ایک اور اقدام
اشاعت کی تاریخ: 28th, June 2025 GMT
بھارت کی نریندر مودی سرکاری نے مسلمانوں اور پاکستان کی دشمنی میں اور قدم اٹھالیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق دہلی یونیورسٹی نے اسلام، پاکستان اور چین کے حوالے سے کورسز ختم کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق جامعہ دہلی کی اسٹینڈنگ کمیٹی نے ایم اے سیاسیات کے نصاب سے اسلام اور بین الاقوامی تعلقات، پاکستان اور دنیا، پاکستانی ریاست اور معاشرہ اور چین سے متعلق کورسز ختم کرنے کی ہدایت کی ہے۔
جامعہ کے وائس چانسلر نے نصاب کمیٹی سے پاکستان کی تعریف والے مواد کو ہٹانے کی سفارش بھی کی ہے، جامعہ کے فیکلٹی ارکان نے فیصلے کو سیاسی اقدام قرار دے دیا۔
فیصلے کی مخالفت کرنے والے فیکلٹی ارکان کا کہنا ہے کہ کورسز ختم کرنے کا فیصلہ نظریاتی سنسرشپ ہے۔
.ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
بھارتی دارالحکومت دہلی کے اسٹیڈیم میں آوارہ کتوں کا راج، دو مہمان کوچز کو کاٹ لیا
ایک جانب بھارت اولمپکس کی میزبانی کے خواب دیکھ رہا ہے اور دوسری جانب ورلڈ پیرا ایتھلیٹکس کے دوران دو غیرملکی کوچز کو آوارہ کتوں نے کاٹ لیا۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق نئی دہلی کے جواہر لال نہرو اسٹیڈیم میں آوارہ کتوں کا راج قائم ہوگیا ہے۔
ورلڈ پیرا ایتھلیٹکس چیمپئن شپ کے دوران ایک بار پھر کتوں کے حملوں نے انٹرنیشنل ایونٹ کی ساکھ پر سوالات اٹھا دیے۔
رپورٹس کے مطابق بھارت میں جاری ورلڈ پیرا ایتھلیٹکس چیمپئن شپ کے دوران دو الگ الگ واقعات میں آوارہ کتوں نے دو مہمان کو چز پر حملہ کردیا۔
کینیا کے کوچ ڈینیس موانزو اور جاپان کے اسسٹنٹ کوچ میکو اوتوماستو کتوں کے حملے اور کاٹنے سے زخمی ہوگئے۔
رپورٹس کے مطابق یہ چیمپئن شپ کے آغاز سے اب تک کتوں کے حملوں کا پانچواں واقعہ ہے۔
اس سے قبل ایک سکیورٹی گارڈ اور دو بھارتی شہری بھی کتوں کے حملوں کا نشانہ بن چکے ہیں۔