پنجاب‘دو بہنوں کے قتل پر والدین گرفتار
اشاعت کی تاریخ: 28th, June 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
لاہور (انٹرنیشنل ویب ڈیسک)پاکستان کے صوبہ پنجاب میں قتل ہونے والی 2 بہنوں کے مقدمے میں والدین کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔
مقامی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق پنجاب کے ضلع گوجرانوالہ میں قتل ہونے والی 2 بہنوں کے مقدمے میں پولیس نے لڑکیوں کے والدین کو گرفتار کیا ہے، جنہوں نے خود گزشتہ ماہ اپنے گھر پر ڈکیتی اور بیٹیوں کے قتل پر نا معلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کرایا تھا۔
19 مئی کو گوجرانوالہ کے علاقے نوشہرہ ورکاں میں 22 اور 19 سالہ 2 بہنوں کے قتل کا مقدمہ ان کے والد کی مدعیت میں درج کیا گیا تھا۔
مگر اب پولیس کے دعوے کے مطابق مذکورہ بہنوں کے قتل میں ان کے والدین ہی ملوث نکلے مزید یہ کہ اس نے آلہ قتل کے ساتھ لاکھوں روپے کی وہ رقم بھی برآمد کر لی، جس کا والد نے ڈکیتی اور قتل کے مقدمے میں دعویٰ کیا تھا۔
رپورٹ کے مطابق عدالت نے مقتول بہنوں کی والدہ کو عدالتی ریمانڈ پر سینٹرل جیل گوجرانوالہ منتقل کر دیا جبکہ والد کو جسمانی ریمانڈ پر پولیس کی تحقیقاتی ٹیم کے سپرد کیا گیا، جس کے بعد 26 جون کو ملزم کو ایک بار پھر جسمانی ریمانڈ پر پولیس کی کسٹڈی میں دے دیا گیا۔
دوران سماعت پولیس نے بتایا کہ ملزم سے تفتیش مکمل کی جانی ہے، اس کے علاوہ قتل کے محرکات کے بارے میں مزید تفتیش باقی ہے، جس پر عدالت نے ملزم کا 30 جون تک جسمانی ریمانڈ منظور کرتے ہوئے تفتیشی ٹیم کو ہدایت کی کہ کیس کا چالان جلد مکمل کر کے عدالت میں پیش کیا جائے تاکہ با قاعدہ ٹرائل شروع کیا جا سکے۔
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
چوتھی جماعت کی طالبہ سے نازیبا حرکات کرنے والا اسکول پرنسپل گرفتار
لاہور:چوتھی جماعت کی طالبہ سے نازیبا حرکت کرنے والا اسکول پرنسپل گرفتار کرلیا گیا۔
ترجمان پولیس کے مطابق ہنجروال پولیس نے چوتھی جماعت کی طالبہ سے نازیبا حرکات کرنے والے ملزم کوگ رفتار کرلیا۔ نجی اسکول کا پرنسپل ملزم غلام نبی 11 سالہ بچی کے ساتھ نازیبا حرکات کرتا تھا۔
ایس پی ڈاکٹر محمد عمر نے بتایا کہ ملزم غلام نبی پچھلے 2 ماہ سے 11 سالہ بچی کے ساتھ نازیبا حرکات کر رہا تھا۔ ملزم بچی کو کسی سے اس بات کا ذکر کرنے پر سنگین نتائج کی دھمکیاں بھی دیتا رہا۔
ملزم کے خلاف بچی کی والدہ اقرا عمران کی مدعیت میں مقدمہ درج کرکے گرفتاری کے بعد انویسٹی گیشن ونگ کے حوالے کر دیا گیا۔ پولیس حکام نے کہا ہے کہ بچوں کو ہراساں اور نازیبا حرکات کرنے والے افراد کسی رعایت کے مستحق نہیں۔