میئر کراچی کا بڑا قدام، یکم جولائی سے شہر کی 32 سڑکوں پر پارکنگ مفت
اشاعت کی تاریخ: 1st, July 2025 GMT
میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے شہریوں سے کیا گیا وعدہ پورا کر دیا۔ بلدیہ عظمیٰ کراچی (کے ایم سی) کی حدود میں آنے والی 32 اہم سڑکوں پر یکم جولائی 2025 سے گاڑیوں کی پارکنگ بالکل مفت ہوگی۔
کراچی کے مختلف اضلاع میں منتخب مقامات پر شہری اب بغیر کسی فیس کے اپنی گاڑیاں پارک کر سکیں گے۔ یہ فیصلہ شہریوں پر غیر ضروری مالی بوجھ کم کرنے اور پارکنگ مافیا کی اجارہ داری توڑنے کی جانب اہم قدم قرار دیا جا رہا ہے۔
تفصیلات کے مطابق، جن سڑکوں پر پارکنگ مفت ہوگی ان میں شامل ہیں:
ضلع جنوبی (ایم اے جناح روڈ اور صدر کے علاقے)
جیلانی سینٹر موبائل مارکیٹ صدر سے ناز پلازہ تک، اور وہاں سے آمنہ ٹاور تک
کوثر میڈیکو سے ایم ڈبلیو ٹاور تک
کے پی ٹی گیٹ نمبر 1 سے شیل پمپ تک
ضلع کیماڑی
شارجہ مال سے کوہِ نور ہال (ہب ریور روڈ) تک
ضلع وسطی
ہارون شاپنگ مال، سرینا مارکیٹ
لیاقت آباد سپر مارکیٹ سے لیاقت آباد نمبر 10 (ایس ایم توفیق روڈ)
چیز سپر اسٹور (شاہراہِ پاکستان)
سنٹرم شاپنگ مال (راشد منہاس روڈ)
کفایہ اور اومیگا مال (نارتھ کراچی)
ضلع ملیر و کورنگی
مجموعی طور پر 7 مقامات پر پارکنگ فری ہوگی
ضلع شرقی
15 مختلف مقامات پر شہریوں کو مفت پارکنگ کی سہولت حاصل ہوگی
دوسری جانب ضلع جنوبی، وسطی اور شرقی میں واقع 11 مخصوص بند سائٹس (جنہیں وال باؤنڈری پارکنگ کہا جاتا ہے) پر معمولی مقررہ فیس برقرار رکھی گئی ہے تاکہ پارکنگ کا نظام باقاعدہ اور منظم رہے۔
میئر کراچی نے اس اقدام کو عوامی سہولت اور شفاف بلدیاتی نظم و نسق کی جانب قدم قرار دیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ’ہماری ترجیح شہریوں کو سہولت دینا ہے، پارکنگ کے نام پر لوٹ مار اب برداشت نہیں کی جائے گی۔‘
شہری حلقوں نے اس فیصلے کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ دیگر بلدیاتی سہولیات میں بھی اسی طرح بہتری آئے گی۔
Post Views: 4.ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
کراچی میں بھاری بھرکم ای چالان سے پریشان عوام کو کچھ ریلیف ملنے کا امکان
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر جاری ہونے والے ای چالان حالیہ دنوں غیر معمولی طور پر شہریوں کی توجہ کا مرکز بنے ہوئے ہیں۔ شہریوں کے مسلسل مطالبے کے بعد پولیس حکام اس معاملے پر سنجیدگی سے غور کر رہے ہیں اور آئندہ دنوں میں اہم فیصلہ متوقع ہے۔
ایک اعلیٰ پولیس افسر نے بتایا کہ سندھ میں مختلف خلاف ورزیوں کے ای چالان جرمانوں میں کمی کی تجویز زیرِ بحث ہے، اور اس حوالے سے سندھ حکومت سے مشاورت بھی جاری ہے۔ امکان ہے کہ بعض جرمانوں کی رقم میں آئندہ ہفتے کمی کا اعلان کیا جا سکتا ہے۔
افسر کے مطابق یہ کوئی مستقل رعایت نہیں ہوگی، بلکہ مخصوص مدت کے لیے چند خلاف ورزیوں پر جرمانوں میں نرمی جبکہ انتہائی خطرناک خلاف ورزیوں کے خلاف کارروائی مزید سخت کی جا سکتی ہے۔
پولیس حکام اگلے ہفتے سے اس سلسلے میں شہریوں کے لیے ایک جامع آگاہی مہم شروع کرنے کی تیاری بھی کر رہے ہیں۔