27 جون کو سوات میں سیاحوں کے ڈوبنے سے متعلق محکمہ آبپاشی کی رپورٹ جاری کردی گئی۔

رپورٹ کے مطابق بڑے سیلابی ریلے کی اطلاع بروقت ضلعی انتظامیہ کو دی گئی، کے پی کو حکومت کو تفصلی رپورٹ بھجوا دی گئی۔

رپورٹ کے مطابق 27 جون کو خوازہ خیلہ میں دریا کا بہاؤ چند گھنٹوں میں 6,738 سے بڑھ کر 77,782 کیوسک ہوا، محکمہ آبپاشی نے سیلابی ریلے سے متعلق وارننگ تمام متعلقہ اداروں کو صبح 8:41 پر جاری کی، ڈی سی سوات، چارسدہ اور نوشہرہ کو بھی پیشگی خبر دی گئی تھی۔

رپورٹ واٹس ایپ پر تمام حکام کو دریا کے بہاؤ کی مسلسل اپڈیٹس دیتے رہے، محکمہ آبپاشی نے 10:30 بجے ہی شدید سیلاب کا انتباہ جاری کر دیا تھا، محکمہ آبپاشی نے ڈی سی سوات، پی ڈی ایم اے سوات، اے ڈی سی ریلیف، اور دیگر اداروں کو بار بار الرٹس بھیجے۔

ریکارڈ سے واضح ہے کہ محکمہ آبپاشی نے بروقت ایمرجنسی کی اطلاع دی، خوازہ خیلہ میں سیاح معمول کے بہاؤ میں دریا کے بیچ داخل ہوئے اور پانی بڑھنے پر پھنس گئے، واقعہ شدید بارش کے باعث اچانک پانی بڑھنے سے پیش آیا۔

رپورٹ کے مطابق 2022 کے بعد دریا کے بہاؤ میں مٹی بھر جانے سے سیاح ندی کے اندر تک بآسانی جا رہے ہیں، ریسکیو 1122 کو فلڈ ریسکیو آلات مہیا کرنے کی سفارش کی گئی۔

رپورٹ میں سیاحتی علاقوں میں داخلہ محدود کرنے اور ہوٹل مالکان کو پابند بنانے کی سفارش کی گئی، مقامی انتظامیہ کو سیاحوں کو محفوظ مقام تک محدود رکھنے کے لیے پالیسی بنانے کی تجویز دی گئی۔

رپورٹ کے مطابق مدین اور کالام میں اضافی ٹیلی میٹری گیجز لگانے کی سفارش کی گئی،
پشاور: ہوٹل مالکان کو پابند کریں کہ سیلابی جگہوں پر سیاحوں کو نہ چھوڑیں۔

 

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: محکمہ آبپاشی نے رپورٹ کے مطابق

پڑھیں:

کن بارشوں سے آنے والے سیلابوں میں جاں بحق ہونے  والوں کی تعداد میں روح فرسا اضافہ ر

سٹی42:  خیبر  پختونخوا کے ضلع بونیر میں جمعرات اور جمعہ کی درمیانی شب تباہ کن بارشوں سے آنے والے سیلابوں میں جاں بحق ہونے  والوں کی تعداد میں روح فرسا اضافہ رپورٹ کیا جا رہا ہے۔

24 نیوز کی رپورٹ کے مطابق بونیر  ضلع میں سیلاب کے کئی واقعات میں اب تک مرنے والوں کی   تعداد بڑھ کر 120 ہو گئی ہے۔

بونیر کا کلاؤڈ برسٹ اور فلیش فلڈ انٹرنیشنل میڈیا کی توجہ کا مرکز بنا ہوا ہے۔  سوشل میڈیا پر بھی مقامی شہری سیلاب اور حادثات کے متعلق مسلسل تازہ ترین صورتحال کے متعلق اطلاعات پوسٹ کر رہے ہیں۔ 

ڈالر سستا ہوگیا

Waseem Azmet

متعلقہ مضامین

  • خیبر پختونخوا: ہیلی کاپٹر کا حادثہ کیسے پیش آیا؟ ابتدائی رپورٹ موصول
  • پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکی رپورٹ مسترد کر دی
  • کن بارشوں سے آنے والے سیلابوں میں جاں بحق ہونے  والوں کی تعداد میں روح فرسا اضافہ ر
  •   دریائے سوات کے سیلابی ریلے میں پھنسے 12 افراد کو زندہ بچا لیا گیا ہ
  • چارسدہ: 12 افراد دریائے سوات میں پھنس گئے، بروقت ریسکیو کرلیا گیا
  • خیبر پختونخوا میں بارشوں اور فلش فلڈ کتنی ہلاکتیں اور کیا تباہی ہوئی؟ پی ایم ڈی اے نے ابتدائی رپورٹ جاری کر دی
  • سوات: مون سون بارشوں کے باعث دریاؤں میں طغیانی، لوگ نقل مکانی پر مجبور
  • دریائے سوات میں پانی کے بہاؤ میں اضافے سے کئی علاقے زیر آب، الرٹ جاری
  • مانسہرہ: سرن ویلی میں پھنسے 1300 سیاح محفوظ مقام پر منتقل
  • پاک بھارت تنازع میں ٹرمپ کی ثالثی سے متعلق امریکی محکمہ خارجہ کی تصدیق