سیاحوں کی پتریاٹہ آمد ؛ سارے ریکارڈ ٹوٹ گئے
اشاعت کی تاریخ: 2nd, July 2025 GMT
سٹی 42: سال 2024-25 میں سیاحوں کی پتریاٹہ آمد کے پچھلے سارے ریکارڈ ٹوٹ گئے
چیئر لفٹ اور کیبل کار سال 2024-25 میں 5 لاکھ 15 ہزار سیاحوں نے چئیر لفٹ کی سیر کی،پتریاٹہ خاص طور پر سیاحوں کی توجہ کا مرکز بن گیا ، روزانہ کی بنیاد پر 8 سے 10 ہزار سیاحوں کا پتریاٹہ کا رُخ کرنے لگے۔سیاحوں کی دلچسپی کے پیش نظر محکمہ سیاحت نے مری، پتریاٹہ کو مزید بہتر کرنے کی ٹھان لی
سپریم کورٹ کے حکم پر مخصوص نشستیں بحال، نوٹیفکیشن جاری
کوٹلی ستیاں کے سیاحتی مقامات کو بھی بہتر سے بہترین کا مشن بنا لیا ، مری پہلا ہل سٹیشن ہے جہاں اوپن ڈیکر ٹورسٹ بس چلتی ہے،اوپن ڈیکر ٹورسٹ بس سیاحوں کو نتھیا گلی اور کوہالہ کی سیر کراتی ہے، ٹورسٹ گالف کارٹ کے ذریعے مری سٹی ٹور کا آغاز ہو چکا ہے۔
پتریاٹہ میں چئیرلفٹ اور کیبل کار سیاحوں کی توجہ کا خاص مرکز ہوتے ہیں ،ایڈونچر پارک، امبریلا سٹریٹ، شاپنگ سٹریٹ شہریوں کی تفریح کو دوبالا کرتے ہیں ، راپ کورسز اور نئے ہٹس بھی سیاحوں کے لیے شامل کر دئیے گئے ہیں، محکمہ ساحت مری کا کوٹلی ستیاں میں بھی نئی چئیر لفٹ، گلیمپنگ پاڈز ویلیج بنانے کا مشن بھی شامل ہے ، کوٹلی ستیاں میں پیراگلائیڈنگ کلب جیسے بڑے پراجیکٹس پر کام شروع ہے
اداکارہ شیفالی نے موت سے قبل کونسی میڈیسن کھائی؟ قریبی دوست نے بتا دیا
رواں سال بجٹ میں خصوصا مری، پتریاٹہ اور کوٹلی ستیاں کیلئے خطیر رقم مختص کی گئی ہے
.ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: سیاحوں کی
پڑھیں:
چلی میں زلزلے کے جھٹکے : ریکٹر اسکیل پر شدت 5.7 ریکارڈ
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
سینتیاگو: چلی کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔
یورپی میڈیٹیرینین سیسمولوجیکل سینٹر (EMSC) کے مطابق زلزلہ کوکیمبو کے علاقے میں آیا۔ریکٹر سکیل پر زلزلے (earthquake) کی شدت 5.7 ریکارڈ کی گئی ہے۔
زلزلے کے باعث لوگوں میں خوف و ہراس کی لہر پھیل گئی ہے کیونکہ ماضی میں یہ ملک زلزلے کے ہاتھوں کافی جانی اور مالی نقصان اٹھا چکا ہے۔1960 کی دہائی میں آنے والے زلزلے میں تقریباً 1700 افراد جاںبحق جبکہ اربوں ڈالر مالیت کی املاک تباہ ہوئی تھیں۔
دوسری جانب حالیہ دنوں میں فلپائن میں زلزلے نے خوب تباہی مچائی ہے۔ 6.9 کی شدت والے اس زلزلے کی وجہ سے اب تک 172 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ حکام کا کہنا ہے کہ ہلاکتوں کی تعداد میں مزید اضافہ ہو سکتا ہے