جنوبی افریقی فضائیہ کے سربراہ کا ایئر ہیڈکوارٹرز کا دورہ ، پاک فضائیہ کے سربراہ سے ملاقات
اشاعت کی تاریخ: 2nd, July 2025 GMT
راولپنڈی ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) جنوبی افریقہ کی فضائیہ کے سربراہ لیفٹیننٹ جنرل وائز مین سیمو مبامبو نے ایئر ہیڈکوارٹرز کا دورہ کیا اور پاک فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو سے ملاقات کی۔
مسلح افواج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق پاکستان ایئر فورس کے چاق و چوبند دستے نے جنوبی افریقہ کے ایئر چیف کو گارڈ آف آنر پیش کیا۔ملاقات میں پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان دوستانہ تعلقات پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر ایئر چیف نے جنوبی افریقی ایئر فورس کی فضائی صلاحیتوں میں اضافے کے لیے پاک فضائیہ کے تعاون کی یقین دہانی کرائی۔ لیفٹیننٹ جنرل وائزمین مبامبو نے پاک فضائیہ کی آپریشنل تیاریوں اور کثیرالجہتی جنگی صلاحیتوں کی تعریف کی۔
ایئرچیف کا تاریخی دورۂ امریکا، ٹیکنالوجی اور مشترکہ تربیت پر اتفاق کا تاریخی دورۂ امریکا، ٹیکنالوجی اور مشترکہ تربیت پر اتفاق
آئی ایس پی آر کے مطابق جنوبی افریقہ کے ائیر چیف نے دونوں فضائی افواج کے درمیان ادارہ جاتی سطح پر فروغ کی خواہش کا اظہار کیا۔ ملاقات میں جنوبی افریقی ایئر فورس کے تربیتی امور پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا۔ لیفٹیننٹ جنرل مبامبو نے جامع تربیتی فریم ورک کی تشکیل میں پاک فضائیہ سے معاونت کی درخواست کی اور پاک فضائیہ کی آپریشنل مشقوں میں جنوبی افریقی افسران کی بطور مبصر شرکت کی خواہش کا بھی اظہار کیا۔
دریائے ہرو میں ڈوبتے چرواہے کو بچا لیا گیا ،وزیراعلیٰ کی انتظامیہ اورریسکیو ٹیم کو شاباش، آپریشن کی ورچوئل مانیٹرنگ کی
آئی ایس پی آر کے مطابق جنوبی افریقی ایئر چیف نے پاک فضائیہ کے انجینئرنگ انفراسٹرکچر اور تکنیکی مہارت کی تعریف کی اور جنوبی افریقا کے سی 130 طیاروں کی جانچ اور مرمت پاکستان سے کروانے میں دلچسپی کا اظہار بھی کیا۔
مزید :.ذریعہ: Daily Pakistan
پڑھیں:
پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان سیریز کیلیے میچ آفیشلز کا اعلان
پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان سیریز کے لیے میچ آفیشلز کا اعلان کردیا گیا۔
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق رنجن مدوگالے کو سیریز کے لیے میچ ریفری مقرر کیا گیا ہے۔
پہلا ٹیسٹ 12 سے 16 اکتوبر تک قذافی سٹیڈیم میں کھیلا جائے گا جس میں راڈنی ٹکر اور کرسٹوفر براؤن آن فیلڈ امپائرنگ کے فرائض انجام دیں گے۔
دوسرا ٹیسٹ 20 سے 24 اکتوبر تک راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں ہوگا جس میں کرسٹوفر براؤن اور سائقَت شرف الدولہ آن فیلڈ امپائرز ہوں گے۔
پہلے اور دوسرے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچ میں محمد آصف یعقوب اور راشد ریاض آن فیلڈ امپائرنگ کے فرائض انجام دیں گے۔
تیسرے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچ میں راشد ریاض اور فیصل خان آفریدی آن فیلڈ امپائرز ہوں گے۔
پہلے ون ڈے انٹرنیشنل میچ میں سائقَت شرف الدولہ اور آصف یعقوب آن فیلڈ امپائرنگ کی ڈیوٹی سر انجام دیں گے۔
دوسرے ون ڈے انٹرنیشنل میچ میں ایلکس وارف اور احسن رضا آن فیلڈ امپائرز ہوں گے۔
تیسرے ون ڈے انٹرنیشنل میچ میں سائقَت شرف الدولہ اور فیصل خان آفریدی آن فیلڈ امپائرز ہوں گے۔
سیریز کے تینوں ون ڈے انٹرنیشنل میچز اقبال اسٹیڈیم فیصل آباد میں کھیلے جائیں گے۔