غزہ: امداد کی تقسیم کے مراکز پر 5 ہفتوں میں 600 فلسطینی شہید
اشاعت کی تاریخ: 2nd, July 2025 GMT
غزہ: امداد کی تقسیم کے مراکز پر 5 ہفتوں میں 600 فلسطینی شہید WhatsAppFacebookTwitter 0 2 July, 2025 سب نیوز
غزہ (سب نیوز )غزہ ہیومینیٹیرین فانڈیشن (جی ایچ ایف) کے مراکز پر خوارک کے انتظار میں کھڑے فلسطینیوں پر صہیونی افواج کی فائرنگ کے نتیجے میں 5 ہفتوں میں 600 افراد شہید ہوچکے ہیں۔قطری نشریاتی ادارے الجریزہ کے مطابق آج صبح سے اسرائیلی فوج کے حملوں میں شہید ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد 67 ہوگئی ہے جن میں انڈونیشن ہسپتال کے ڈائریکٹر اور ان کے اہل خانہ بھی شامل ہیں۔
آج شہید ہونے والے 67 افراد میں 11 وہ فلسطینی بھی شامل ہیں جو غزہ ہیومینیٹیرین فانڈیشن کے باہر خوراک لینے کے انتظار میں کھڑے تھے۔یوں، گزشتہ 5 ہفتوں کے دوران امداد کی تقسیم کے مراکز پر اسرائیلی فائرنگ کے نتیجے میں 600 فلسطینی شہید ہوچکے ہیں جن میں 250 افراد صرف گزشتہ 48 گھنٹوں میں اپنی جانیں گنوائی ہیں۔
یاد رہے کہ یہ فلسطینی جن میں بڑی تعداد خواتین اور بچوں کی شامل ہے، امریکا اور اسرائیل کی حمایت سے چلنے والے مراکز پر اپنی جانیں گنوارہے ہیں، جنہیں اقوامِ متحدہ نے موت کا پھندا قرار دیا ہے۔یو این آر ڈبلیو اے کے غزہ میں امور کے ڈائریکٹر سیم روز نے کہا ہے کہ محاصرے والے علاقے میں امدادی مراکز کے قریب اموات ناقابل بیان حد تک بدتر ہوچکی ہیں اور اس میں کوئی کمی نظر نہیں آرہی، کیوں کہ فلسطینی بھوک سے مررہے ہیں اور وہ خوارک کی تلاش میں یہاں آنے پر مجبور ہیں۔
مزید کہا یہ سلسلہ اس لیے جاری ہے کیونکہ لوگ اتنے مجبور ہیں کہ وہ خوراک حاصل کرنے کے لیے ناممکن خطرات مول لے رہے ہیں۔واضح رہے کہ 7 اکتوبر غزہ کی وزارت صحت کے مطابق 7 اکتوبر 2023 سے اب تک شہید ہونے والوں کی تعداد 56 ہزار 531 اور زخمیوں کی تعداد 1 لاکھ 34 ہزار 592 ہوگئی ہے۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرہم کسی سے مذاکرات کی کوئی درخواست نہیں کریں گے، سلمان اکرم راجہ ہم کسی سے مذاکرات کی کوئی درخواست نہیں کریں گے، سلمان اکرم راجہ ایشیا کپ میں پاک بھارت ٹاکرا کتنی بار ہوسکتا ہے؟ ممکنہ تاریخیں سامنے آگئیں ایک یا دو اشخاص اپنی تنخواہ اور الانسز خود بڑھالیں اور ذمہ داری حکومت پر ڈال دیں، خواجہ آصف اے ایف سی ویمن ایشین کپ کوالیفائر میں پاکستان کی تاریخی کامیابی، انڈونیشیا کو ہرادیا جنوبی افریقہ کی فضائیہ کے سربراہ کا ایئر ہیڈ کوارٹرز کا دورہ،سربراہ پاک فضائیہ سے ملاقات غزہ جنگ بندی معاہدے کیلئے ٹرمپ کی تجاویز کا جائزہ لے رہے ہیں: حماسCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: کے مراکز پر
پڑھیں:
کوہاٹ ٹول پلازہ کے قریب دہشت گردوں کا کسٹمز حکام پر حملہ، 2 اہلکار شہید، ایک زخمی
کوہاٹ ٹول پلازہ کے قریب دہشت گردوں نے کسٹمز انفورسمنٹ اسکواڈ پر حملہ کر دیا، جس کے نتیجے میں سپاہی جاوید احمد اور اے ایس آئی ساجد الاسلام جامِ شہادت نوش کر گئے، جبکہ پاکستان کسٹمز کا ایک سپاہی زخمی ہوا، جسے علاج کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ پاکستان کسٹمز کے مطابق قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کارروائیاں جاری ہیں۔
پاکستان کسٹمز کے مطابق دہشت گرد حملے کے بعد سرکاری انفورسمنٹ گاڑی کو آگ لگا دی گئی، جبکہ ملزمان کی تلاش کے لیے سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا ہے۔
پاکستان کسٹمز نے شہید سپاہی جاوید احمد اور شہید اے ایس آئی ساجد الاسلام کی عظیم قربانی کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ شہداء نے اسمگلنگ کے خلاف جنگ اور وطن کی معاشی سرحدوں کے تحفظ میں اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا۔
پاکستان کسٹمز نے شہداء کے اہلِ خانہ سے دلی تعزیت، زخمی اہلکار کی جلد صحت یابی کے لیے دعا اور اسمگلنگ، دہشت گردی و جرائم کے خلاف کارروائیاں مزید مؤثر بنانے کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے شہداء کی لازوال قربانیاں قوم کا سرمایہ ہیں، ان کا خون ہرگز رائیگاں نہیں جائے گا، جبکہ پاکستان کسٹمز ملک کی معاشی سرحدوں کے تحفظ اور اسمگلنگ کے مکمل خاتمے کے لیے پرعزم ہے۔