اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔03 جولائی ۔2025 )ملک کے مختلف حصوں میں مون سون بارشوں کا نیا سلسلہ جاری ہے جس سے پنجاب، خیبرپختونخوا اور بلوچستان کے متعدد اضلاع متاثر ہو رہے ہیں محکمہ موسمیات کے مطابق مون سون کا موجودہ سسٹم 5 سے 8 جولائی تک برقرار رہے گا جس کے نتیجے میں آئندہ 2 سے 3 روز تک مزید بارشوں اور تیز ہواﺅ ں کا امکان ہے.

(جاری ہے)

پنجاب ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے مطابق 5 سے 10 جولائی کے دوران مختلف علاقوں میں شدید بارشوں کی پیشگوئی کی گئی ہے ترجمان پی ڈی ایم اے نے بتایا ہے کہ راولپنڈی، مری، گلیات، اٹک، چکوال، جہلم، منڈی بہاالدین، گوجرانوالہ، حافظ آباد اور وزیر آباد میں بارشیں متوقع ہیں، لاہور، شیخوپورہ، سیالکوٹ، نارووال، ساہیوال، جھنگ، ٹوبہ ٹیک سنگھ، ننکانہ، چنیوٹ اور فیصل آباد میں بھی بارشوں کی پیشگوئی کی گئی ہے جبکہ اوکاڑہ، قصور، خوشاب، سرگودھا، بھکر اور میانوالی میں گرج چمک کے ساتھ شدید بارشیں ہونے کا امکان ہے.

پی ڈی ایم اے کے مطابق 6 سے 8 جولائی کے دوران بہاولپور، بہاولنگر، ڈیرہ غازی خان، ملتان، مظفرگڑھ، خانیوال، لودھراں، راجن پور، رحیم یار خان اور لیہ میں بھی گرج چمک کے ساتھ بارشیں متوقع ہیں ڈی جی پی ڈی ایم اے عرفان علی کاٹھیا کا کہنا ہے کہ 7 جولائی سے صوبے کے بڑے دریاﺅں میں پانی کے بہاﺅ میں نمایاں اضافہ متوقع ہے، جس سے دریاوں سے ملحقہ ندی نالوں، ہل ٹورنٹس اور برساتی نالوں میں سیلابی صورتحال پیدا ہو سکتی ہے، شمالی اور وسطی پنجاب کے شہری علاقوں میں اربن فلڈنگ کا خدشہ بھی ظاہر کیا گیا ہے.

ادھر خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں بھی گرج چمک، تیز ہواﺅں اور بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے محکمہ موسمیات کے مطابق دیر بالا، دیر زیریں، سوات، بونیر، مالاکنڈ، باجوڑ، بٹگرام، شانگلہ، کوہستان، تورغر، مانسہرہ، ایبٹ آباد، ہری پور، کرم، مہمند، چترال، خیبر، اورکزئی، پشاور، مردان، صوابی، نوشہرہ، چارسدہ، کوہاٹ، ہنگو، بنوں، کرک، لکی مروت، ڈیرہ اسماعیل خان، ٹانک، شمالی و جنوبی وزیرستان کے اضلاع میں کہیں ہلکی تو کہیں تیز بارش متوقع ہے جبکہ بعض علاقوں میں موسلا دھار بارش کی پیش گوئی بھی کی گئی ہے.

محکمہ موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ کابل، سوات اور پنجکوڑہ ندیوں میں شدید بارش کے باعث سیلاب آ سکتا ہے جبکہ صوابی، مردان، مانسہرہ، کوہستان، دیر، سوات اور شانگلہ کے مقامی ندی نالوں میں طغیانی کا خطرہ ہے علاوہ ازیں پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ سے سڑکوں کی بندش بھی متوقع ہے، درجہ حرارت کے لحاظ سے میر کھنی اور پٹن کوہستان میں سب سے زیادہ گرمی 41 ڈگری سینٹی گریڈ، لوئر چترال، دروش، بنوں اور ڈیرہ اسماعیل خان میں 40 ڈگری سینٹی گریڈ، پشاور میں 35 اور تیمرگرہ میں 36 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا.

ماہر موسمیات میٹرولوجسٹ انجم نذیر نے رواں ماہ کراچی میں بارش کے 2 سے 3 اسپیل کی پیشگوئی کی ہے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انجم نذیر نے کہا کہ 9 سے 11 جولائی کے دوران کراچی میں ہلکی بارش ہوسکتی ہے انہوں نے بتایا کہ جولائی کے وسط سے کراچی میں بارش کے 2 سے 3 سلسلے آسکتے ہیں اور سندھ کے بھی کچھ علاقوں میں ہلکی بارش ہوسکتی ہے. میٹرولوجسٹ کے مطابق مون سون بارشیں اس وقت ملک کے بالائی علاقوں کو متاثر کررہی ہیں پنجاب کے بالائی اورشمال مشرقی علاقوں میں موسلا دھاربارش کا امکان ہے جب کہ چراٹ میں 24 گھنٹے کے دوران 92 ملی میٹربارش ریکارڈ کی گئی اس وقت ملک میں کہیں بھی کلاڈ برسٹ کی صورتحال نہیں ہے.

دوسری جانب بلوچستان کے 20 اضلاع میں آج 4 جولائی سے 8 جولائی تک مون سون بارشوں کے نئے اسپیل کا امکان ہے پی ڈی ایم اے نے بلوچستان میں بارشوں کے حوالے سے الرٹ جاری کردیا ہے محکمہ موسمیات کے مطابق بلوچستان کے 20 اضلاع شیرانی، ژوب ، زیارت، موسی خیل، دکی، لورالائی، ہرنائی، سبی، بارکھان، نصیر آباد، اوستا محمد، قلات ،لسبیلہ ، سوراب، خضدار ، آواران، صحبت پور ، جعفر آباد، ڈیرہ بگٹی اورکوہلو میں 4 جولائی سے 8 جولائی تک بارشوں کا امکان ہے.

پی ڈی ایم اے حکام کے مطابق بارشوں سے صوبے کے کچھ علاقوں میں آبی ریلوں کا خدشہ ہے پی ڈی ایم اے کے مطابق سیاح اس دوران غیر ضروری سفر سے گریز کریں جب کہ شہری ڈیم اور پکنک پوائنٹس سے دور رہیں ملک بھر میں جاری اس موسمی سلسلے کے پیش نظر متعلقہ اداروں کو الرٹ کر دیا گیا ہے تاکہ کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے فوری اقدامات کئے جا سکیں. 

ذریعہ

ذریعہ: UrduPoint

کلیدی لفظ: تلاش کیجئے محکمہ موسمیات پی ڈی ایم اے کا امکان ہے علاقوں میں سے 8 جولائی کی پیشگوئی جولائی کے کی گئی ہے کے دوران کے مطابق

پڑھیں:

لاہور: گھر کے بیسمنٹ میں جمع بارش کے پانی میں ڈوب کر 1 شخص جاں بحق

—فائل فوٹو

لاہور کے علاقے ڈیفنس میں گھر کے بیسمنٹ میں جمع ہونے والے بارش کے پانی میں ڈوب کر ایک شخص جاں بحق ہو گیا۔

پولیس کے مطابق لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے بھجوا دیا گیا ہے۔

دوسری جانب پنجاب میں مون سون بارشوں کے باعث جاں بحق ہونے والے شہریوں کی تعداد 21 ہو گئی۔

لاہور میں 6 گھنٹے تک طوفانی بارش سے شہر پانی میں ڈوب گیا

بارش رکنے کے بعد ایم ڈی واسا نے تمام انڈر پاس کلیئر کر دینے کا دعویٰ کیا، بارش کے باعث نناوے فیڈرز بھی متاثر ہوئے، بحالی کا کام جاری ہے، ڈیفنس میں بارش کے پانی میں ایک منچلا کشتی لے آیا۔

پنجاب ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) نے صوبے میں مون سون بارشوں سے ہونے والے نقصانات کی رپورٹ جاری کردی ہے جس کےمطابق رواں سال مون سون بارشوں سے اب تک 21 شہری جاں بحق اور 154 زخمی ہو گئے۔

ترجمان نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ موسمِ برسات میں احتیاطی تدابیر اختیار کریں اور خستہ حال مکانات میں رہائش نہ رکھیں۔

متعلقہ مضامین

  • پی ڈی ایم اے پنجاب کا شدید بارشوں کا الرٹ، اربن فلڈنگ کا خدشہ
  • کراچی سمیت ملک کے جنوبی اور وسطی علاقوں میں بارشوں کی پیشگوئی، اربن فلڈنگ کا خدشہ
  • آسام میں سیلاب سے 50 افراد ہلاک، 7 لاکھ بےگھر
  • لاہور: گھر کے بیسمنٹ میں جمع بارش کے پانی میں ڈوب کر 1 شخص جاں بحق
  • خیبرپختونخوا میں بارشوں اور سیلاب سے 28 افراد جاں بحق، 29 زخمی
  • مون سون کا طاقتور سپیل جاری، مختلف علاقوں میں آج بھی بارشوں کی پیشگوئی
  • ملک کے مختلف علاقوں میں بارشوں کا سلسلہ جاری، پنجاب، خیبرپختونخوا اور کشمیر میں مزید بارش کی پیشگوئی
  • آج کہاں کہاں بادل برسیں گے ،محکمہ موسمیات نے بڑی پیشگوئی کردی
  • گلگت بلتستان میں موسلادھار بارشوں سے سیلابی تباہی، شاہراہیں اور پل بہہ گئے، ہزاروں افراد محصور : انتباہ جاری
  • خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان، پنجاب اور کشمیر میں تیز بارشوں کی پیشگوئی، لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ