امریکی خاتون نے بسکٹ سے 50 ہزار ڈالر جیت لیے
اشاعت کی تاریخ: 4th, July 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
نیویارک: چینی روایات میں خوش بختی کی علامت سمجھے جانے والے فارچیون کوکی نے ایک امریکی خاتون کی قسمت بدل دی، جس نے بسکٹ میں چھپے لکی نمبروں کی بدولت لاٹری میں 50 ہزار ڈالرز کا انعام جیت لیا۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق لیکسنگٹن کی رہائشی کیتھی بیلی نے بتایا کہ وہ ایک ریستوران میں کھانے کے بعد پیش کیے جانے والے فارچیون کوکی سے متاثر ہوئیں، جس کے اندر موجود چٹ پر چند خوش قسمت نمبرز درج تھے۔ کیتھی نے انہی نمبروں کو بنیاد بنا کر لاٹری ٹکٹ خریدا۔
چینی روایات کے مطابق فارچیون کوکی ایک ہلکا پھلکا میٹھا بسکٹ ہے، جس میں ایک چھوٹا سا کاغذ چھپا ہوتا ہے، اس پر کبھی قسمت کا پیغام، کبھی دانشمندانہ قول اور کبھی ’’لکی نمبرز‘‘ درج ہوتے ہیں۔ مغربی ممالک میں یہ بسکٹ کھانے کے بعد تفریحاً پیش کیا جاتا ہے، مگر کیتھی بیلی کے لیے یہ تفریح ایک بڑی جیت میں بدل گئی۔
کیتھی بیلی نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ جیت کی خبر سن کر وہ حیران رہ گئیں اور انہیں اس وقت یقین آیا جب کینٹکی لاٹری کے حکام نے ای میل کے ذریعے باقاعدہ تصدیق کی۔
لاٹری حکام نے بھی اس جیت کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ فارچیون کوکی نمبرز سے جیتنا کوئی پہلی مثال نہیں، مگر یہ ہر بار دلچسپ داستان بن جاتی ہے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
دریائے چناب میں ہیڈ مرالہ اور خانکی کے بعد ہیڈ قادرآباد پر بھی اونچے درجے کا سیلا ب آ گیا
لاہور: دریائے چناب میں ہیڈ مرالہ اور خانکی کے بعد ہیڈ قادرآباد پر بھی اونچے درجے کا سیلاب آ گیا ۔ فلڈ فور کاسٹنگ ڈویژن لاہور کے مطابق ہیڈ قادر آباد پر پانی کی آمد 2 لاکھ 36 ہزار کیو سک تک پہنچ گئی ہے۔دریائے راوی میں ہیڈ بلوکی پر درمیانےدرجے کا سیلاب ہے ۔پانی کا بہاؤ بڑھ کر 73 ہزار 635 کیو سک تک پہنچ گیا ۔اس کے علاوہ دریائے کابل میں نوشہرہ میں بدستور نچلے درجے کا سیلاب برقرار ہے جبکہ دریائے سندھ میں کالا باغ اور چشمہ بیراج پر نچلے درجے کے سیلاب ہیں۔بلوچستان میں سبی ڈویژن کے دریائے لہڑی میں ہیڈگوگی کے مقام پر اونچے درجے کا سیلاب ہے اور پانی کا بہاؤ 95 ہزار 913 کیو سک ریکارڈ کیا گیا ہے۔دوسر ی جانب سیالکوٹ میں دریائے چناب میں پھنسے تمام 5 افراد کو ریسکیوکرلیا گیا ہے۔ ریسکیو حکام کے مطابق پانچوں افراد کام کے لیے گئے تھے واپسی پر کشتی خراب ہوگئی تھیواضح رہے کہ مقبوضہ کشمیر میں تیز بارشوں کے بعد بھارت نے پانی کا بڑا ریلہ پاکستان کی جانب چھوڑ دیا ہے۔بھارت کی جانب سے پانی چھوڑے جانے کے بعد پاکستان میں بڑے سیلاب کا خدشہ ہے اور اس حوالے سے سیالکوٹ اور وزیرآباد کے علاقوں میں سیلابی صورتحال پر ہائی الرٹ جاری کیا گیا ہے۔