شاہد آفریدی اور نواسے عالیار کی دل کو چھو لینے والی ویڈیو وائرل
اشاعت کی تاریخ: 6th, July 2025 GMT
لندن(نیوز ڈیسک)قومی ٹیم کے سابق کپتان اور کرکٹر شاہد آفریدی کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے، جس میں ان کے نواسے، ننھے عالیار کو اپنے نانا سے محبت کا اظہار کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔
پاکستانی کرکٹ کا شاید ہی کوئی ایسا مداح ہو جو شاہد آفریدی اور شاہین شاہ آفریدی کو نہ جانتا ہو، ایک ماضی کے اسٹار رہ چکے ہیں، جب کہ دوسرے موجودہ ٹیم کے اہم فاسٹ بولر ہیں، دونوں نے اپنی شاندار کارکردگی سے عوام کے دلوں میں جگہ بنائی ہے۔
پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی، سابق کرکٹر شاہد آفریدی کے داماد ہیں۔
شاہین شاہ آفریدی کی شادی شاہد آفریدی کی دوسری صاحبزادی سے ہوئی ہے، جس سے ان کا ایک بیٹا عالیار ہے۔
شاہین ان دنوں اپنے خاندان اور سسرال کے ہمراہ چھٹیاں گزار رہے ہیں اور انہوں نے اس دوران کے کچھ دلکش لمحات سوشل میڈیا پر مداحوں کے ساتھ شیئر کیے۔
شیئر کی گئی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ان کا بیٹا عالیار اپنا پہلا قدم اٹھا رہا ہے اور ہر بار وہ اپنے نانا، یعنی شاہد آفریدی کی طرف جاتا ہے۔
View this post on Instagram
A post shared by ????????عالیار شاہین آفریدی (@aliyaarsafridi)
سوشل میڈیا پر یہ ویڈیو تیزی سے وائرل ہو رہی ہے اور صارفین کی جانب سے اس پر دلچسپ تبصرے کیے جا رہے ہیں۔
ایک صارف نے لکھا کہ بچوں کا اپنے نانا سے محبت کرنا فطری عمل ہے، جب کہ کئی صارفین نے اس خوبصورت فیملی کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔
مزیدپڑھیں:ایرانی بیلسٹک میزائلوں نے جنگ میں کتنے اسرائیلی فوجی اڈوں کو نشانہ بنایا، برطانوی اخبارنےا ندر کی بات بتادی
ذریعہ
ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: شاہد آفریدی آفریدی کی
پڑھیں:
وزیر اعلیٰ سہیل آفریدی نے بجٹ پاس کرنےکی بات کی تو علیمہ خان نے ٹوک دیا
علیمہ خان : فائل فوٹوبانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی بہن علیمہ خان نے خیبر پختونخوا کا بجٹ پاس کرنے کی بات پر سہیل آفریدی کو تنبیہ کردی۔
راولپنڈی میں میڈیا سے گفتگو کے دوران وزیر اعلیٰ سہیل آفریدی نے بجٹ پاس کرنے کی بات کی تو علیمہ خان نے ٹوک دیا، بانی پی ٹی آئی کی بہن نے کہا کہ آپ بجٹ پاس کیوں کر رہے ہیں؟ ان سے کہیں پہلے میری ملاقات کروائیں۔
وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی گورکھ پور ناکے پر پہنچ گئے، سہیل آفریدی سرکاری پروٹوکول میں گورکھ پور ناکے پر پہنچے۔
علیمہ خان نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے پچھلے سال بھی کہا تھا میرے ساتھ بجٹ ڈسکس کرو، آپ آج بھی ان سے کہیں بجٹ سے پہلے بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کروائیں۔
انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کو تنہا کیا گیا جو غیر قانونی اور غیر آئینی ہے۔