اسلام آباد ہائیکورٹ میں متنازع پیکا ترمیمی ایکٹ 2025 کے خلاف کیس میں حکومت کی جانب سے عدالت میں تحریری جواب جمع کروا دیا۔

اسلام آباد ہائیکورٹ میں جسٹس انعام امین منہاس نے متنازع پیکا ترمیمی ایکٹ 2025 کو کالعدم قرار دینے کے لیے دائر درخواستوں پر سماعت کی۔

درخواستیں پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس، اینکرز، اور اسلام آباد ہائیکورٹ جرنلسٹس ایسوسی ایشن کی جانب سے دائر کی گئی ہیں۔

حکومت کی جانب سے اسلام آباد ہائیکورٹ میں تحریری جواب جمع کرایا گیا، جبکہ سرکاری وکیل نے بتایا کہ درخواست میں صوبائی حکومتوں کو بھی فریق بنایا گیا ہے۔

PFUJ کے وکیل یاسر امان  نے دلائل کا آغاز کرتے ہوئے 2016 کے پیکا ایکٹ اور 2025 کے ترمیمی ایکٹ کے درمیان فرق واضح کیا اور بتایا کہ ترمیمی ایکٹ میں سوشل میڈیا کمپلینٹ کونسل کو بھی شامل کیا گیا ہے۔

جسٹس انعام امین منہاس نے وکیل کو ہدایت کی کہ دلائل کے ساتھ ساتھ کوڈ آف کنڈکٹ میں ہونے والی تبدیلیوں کی بھی وضاحت کریں تاکہ کیس کو بہتر طور پر سمجھا جا سکے۔

بعد ازاں عدالت نے سماعت ملتوی کر دی۔ آئندہ سماعت پر بھی PFUJ کے وکیل یاسر امان دلائل جاری رکھیں گے۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: اسلام آباد ہائیکورٹ ترمیمی ایکٹ

پڑھیں:

بینک فراڈ کیس میں نادیہ حسین کے شوہر کو عدالت سے ریلیف!

عدالت نے بینک فراڈ کیس میں اداکارہ نادیہ حسین کے شوہر کی ضمانت منظور کرلی۔سندھ ہائیکورٹ نے اداکارہ نادیہ حسین کے شوہر عاطف خان کی نجی کمپنی سے 53 کروڑ کے بینک فراڈ کیس کے سلسلے میں ضمانت کی درخواست پر سماعت کی۔عدالت نے بینک کےسابق سی ای او عاطف خان کو 10 لاکھ روپے کے مچلکے جمع کرانے کی ہدایت کرتےہوئے ان کی ضمانت منظور کرلی، دوران سماعت سندھ ہائیکورٹ نے دیگر ملزمان کی عبوری ضمانت کی بھی توثیق کردی۔یاد رہے کہ اداکارہ نادیہ حسین کے شوہر عاطف محمد خان کو نجی بینک میں کروڑوں روپے کے خرد برد کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا۔ 

متعلقہ مضامین

  • حکومت پنجاب کابلدیاتی ایکٹ سراسر انسانی حقوق کی خلاف ورزی کے مترادف ہے، مفتی عامر محمود 
  • پی ٹی آئی رہنماؤں‘ کارکنان کیخلاف مقدمات کی سماعت کل ہوگی
  • اسلام آباد اسکوٹی حادثہ: جج محمد آصف کے کمرعمر بیٹے کو ضمانت مل گئی
  • اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان طویل رخصت پر چلے گئے
  • بینک فراڈ کیس میں نادیہ حسین کے شوہر کو عدالت سے ریلیف!
  • ایمان مزاری، ہادی علی چٹھہ کے ساتھ عدالت کے غیرمنصفانہ رویے پر وکلا کا ہڑتال کا اعلان
  • اسلام آباد ہائیکورٹ: جسٹس طارق محمود جہانگیری کی ڈگری کا ریکارڈ طلب، 9 دسمبر کو سماعت
  • آڈیو لیک کیس میں علی امین گنڈاپور کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری  
  • شہزاد اکبر اشتہاری ملزم قرار‘ وارنٹ جاری
  • ایمان مزاری و ہادی چٹھہ کیخلاف متنازع ٹوئٹ کیس، اسلام آباد بار کا ہڑتال کا اعلان