زین ملک کا دلیپ کمار سے کیا تعلق؟ تہلکہ خیز تصویر وائرل
اشاعت کی تاریخ: 8th, July 2025 GMT
معروف برطانوی گلوکار زین ملک نے بالی وڈ کے لیجنڈری اداکار دلیپ کمار کے ساتھ والد کی یادگار تصویر شیئر کر کے فینز کو متوجہ کرلیا۔
زین ملک کی شہرت کی وجہ برٹش بوائے بینڈ ‘ون ڈائریکشن ہے جو سال 2010 میں بنا اور شائقینِ موسیقی کو اپنا دیوانہ بنا گیا۔
سال 2010 میں زین ملک نے ایک شو ‘دی ایکس فیکٹر’ میں شرکت کی جہاں سے 5 گلوکاروں پر مشتمل میوزک بینڈ ‘ون ڈائیریکشن’ کا کامیاب سفر شروع ہوا۔
اس بینڈ میں زین ملک کے علاوہ لیام پین ، ہیری اسٹائلز، لوئس ٹاملینسن اور نائیل ہورن شامل تھے جنہوں نے پاپ میوزک کی دنیا میں تلکہ مچادیا۔
اس میوزک بینڈ کی فین فالوئنگ کا یہ عالم تھا کہ شائقینِ موسیقی کے کمروں میں بھی انکی تصاویر کے پوسٹر چسپاں ہوتے تھے۔
2015 میں زین ملک نے ’ون ڈائریکشن‘ سے علیحدگی کا اعلان کیا اور پھر آہستہ آہستہ کر کے پورا بینڈ ٹوٹ گیا۔
زین ملک کا تعلق پاکستان سے ہے اور یہی وجہ ہے کہ انہیں ٹوٹی پھوٹی ہی صحیح لیکن اردو آتی ہے۔
زین ملک کے دیوانے بھارت میں بھی بستے ہیں اور انکے لیے سپر اسٹار نے ایک ایسی تصویر شیئر کی تھی جو سب کی توجہ کا مرکز بن گئی تھی۔
زین ملک نے اپنے انسٹاگرام پر ایک برسوں پرانی تصویر شیئر کی تھی جس میں جوانی سے بھرپور دلیپ کمار نظر آرہے تھے جبکہ انکے ساتھ کھڑے شخص کو زین ملک نے اپنے والد یاسر ملک بتایا۔
خود کو شاہ رخ خان کا فین بتانے والے زین ملک نے یہ تصویر 2008 میں شیئر کی تھی جو دیپیا ٹونڈ فوٹوگراف (sepia Toned photograph) تھی اور اسکے ٹکروں کو ٹیپ کی مدد سے جوڑا ہوا تھا۔
اس خاص اور یادگار تصویر کو زین ملک نے خوبصورت کیپشن دیتے ہوئے لکھا کہ ’ابّو اور دلیپ کمار‘۔
واضح رہے کہ زین ملک کا دلیپ کمار سے کوئی رشتہ نہیں ہے اور یہ تصویر انکے والد کا فین مومنٹ تھا۔
Post Views: 2.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: زین ملک نے دلیپ کمار
پڑھیں:
سانحۂ لیاری: انتظامیہ نے متاثرین کی رہائش کا انتظام نہیں کیا
کراچی کے علاقے لیاری میں عمارت گرنے کے 4 روز بعد بھی متاثرین کو حکومت نے کوئی قیام گاہ مہیا نہیں کی۔
سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن 60 گھنٹے بعد مکمل کر لیا گیا۔ ریسکیو حکام کے مطابق حادثے میں 27 جاں بحق افراد میں سولہ مرد، دس خواتین اور ڈیڑھ سال کی ایک بچی شامل ہے جبکہ 11افراد زخمی ہوئے۔
ہندو کمیونٹی سے تعلق رکھنے والے شری رام ناتھ مہاراج نے کہا کہ ہلاک ہونے والے 27 میں سے 20 افراد کا تعلق ہندو کمیونٹی سے ہے۔
اشری رام ناتھ مہاراج نے کہا کہ متاثرین اپنے رشتے داروں کے پاس یا مہیشوری کمیونٹی سینٹر میں ہیں۔ وزیراعظم سے گزارش ہے اس معاملے کو دیکھیں۔