پاکستان پوسٹ کی جلد نجکاری کا فیصلہ کیوں کیا گیا؟
اشاعت کی تاریخ: 11th, July 2025 GMT
ملکی معیشت پر بڑا بوجھ سمجھے جانے والے قومی اداروں کے نجکاری کی باتیں کئی سالوں سے جاری ہیں، پی آئی اے، پاکستان اسٹیل ملز سمیت مختلف اداروں کو نجکاری کی فہرست میں شامل کیا گیا ہے۔
پی آئی اے کی نجکاری کی تو ایک مرتبہ کوشش بھی کی گئی تاہم یہ عمل مکمل نہ ہو سکا، جلد نجکاری کے لیے بعض اداروں کو نجکاری فہرست میں اول نمبر پر رکھا جاتا ہے کہ جن اداروں کی فوری نجکاری کی ضرورت ہے، اس فہرست میں پاکستان پوسٹ کا نام شامل نہیں تھا جسے اب شامل کرنے اور دسمبر 2025 تک نجکاری کرنے کی سفارشات کابینہ کی رائٹ سائزنگ کمیٹی نے وفاقی کابینہ کو بھیج دی ہیں۔
یہ بھی پڑھیے: پاکستان پوسٹ میں ملازمت کے مواقع بند، 1500 سے زائد آسامیاں ختم
وفاقی کابینہ کی رائٹ سائزنگ کمیٹی کی جانب سے بھیجی گئی سفارشات کے مطابق پاکستان پوسٹ آفس بڑے مالی خسارے کا شکار ہے، جبکہ اس کو چلانے کے لیے قومی خزانے سے اربوں روپے لگائے جا رہے ہیں۔ کمیٹی کے مطابق پاکستان پوسٹ کا سالانہ بجٹ 21 ارب روپے سے زائد ہے جبکہ اس کی آمدنی صرف 9 ارب روپے ہے بقیہ 12 ارب روپے سے زائد رقم قومی خزانے سے ادا کی جا رہی ہے۔
یہ بھی پڑھیے: پاکستان پوسٹ نے عوامی سہولت کے لیے کیا بڑا فیصلہ کیا؟
وفاقی کابینہ کی رائٹ سائزنگ کمیٹی کو وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے اختیار دیا گیا تھا کہ وہ ان اداروں کی نشاندہی کریں جو کہ قومی خزانے پر بوجھ ہیں اور جن کی نجکاری کی ضرورت ہے۔ اس پر رائٹ سائزنگ کمیٹی نے پاکستان پوسٹ افس کو ترجیحی بنیادوں پر نجکاری کرنے والے اداروں کی فہرست میں شامل کرنے کی سفارش کی ہے جبکہ یہ کہا گیا ہے کہ پاکستان پوسٹ کی نجکاری بھی رواں سال دسمبر تک مکمل کر لی جائے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
پاکستان پوسٹ ڈاک معیشت نجکاری.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: پاکستان پوسٹ ڈاک نجکاری رائٹ سائزنگ کمیٹی پاکستان پوسٹ نجکاری کی فہرست میں کے لیے
پڑھیں:
ایس آئی ایف سی کی صنعت، سیاحت اور نجکاری میں نمایاں کامیابیاں
ایس آئی ایف سی کی جامع حکمت عملی کے مثبت اثرات آنے شروع ہوگئے ہیں جس کے نتیجے میں صنعت، سیاحت اور نجکاری میں نمایاں کامیابیاں حاصل ہوئی ہیں۔ تفصیلات کے مطابق متحدہ عرب امارات کی معروف انٹرنیشنل ہولڈنگ کمپنی نے فرسٹ ویمن بینک کی نجکاری مکمل کر لی ہے۔ زرعی ترقیاتی بینک لمیٹڈکی نجکاری سے کسانوں کو جدید، تیز ، شفاف اور مؤثر مالی خدمات کی فراہمی ممکن ہوسکےگی جبکہ بی وائی ڈی (بِلڈ یور ڈریمز) کا پاکستان میں الیکٹرک گاڑیوں کی تیاری کے لیے مقامی کمپنیوں سے اشتراک ہوا ہے۔ ایس آئی ایف سی کی سہولت کاری سے ای وی چارجنگ اسٹیشنز کے قیام کی طرف سرمایہ کاروں کے رجحان میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ مزید برآں رواں سال گرین ٹورازم پرائیویٹ لمیٹڈ کےتحت گرین پاک لگون گڈانی اور گرین پاک ریورفرنٹ ناران کا باضابطہ افتتاح کیا گیا۔ پاکستان میں ماحول دوست سیاحت کو نئی جہت، گرین ٹورزم منصوبوں کی رفتار میں نمایاں تیزی آئی ہے جبکہ ایس آئی ایف سی کے ترجیحی منصوبے ملکی معیشت میں بہتری کیلئے مسلسل کوشاں ہیں۔