غیرت کے نام پر قتل: جرگے کے سربراہ نے فیصلہ سنایا، پھر جنازہ پڑھایا، مزید انکشافات کا امکان
اشاعت کی تاریخ: 27th, July 2025 GMT
راولپنڈی میں تھانہ پیر ودھائی کی حدود میں شادی شدہ خاتون کے غیرت کے نام پر قتل کے لرزہ خیز واقعے میں نیا انکشاف سامنے آیا ہے، جس کے مطابق قتل کا فیصلہ مقامی جرگے کے سربراہ عصمت اللہ نے سنایا تھا، جو اس وقت پولیس کی حراست میں ہے۔
قتل کا حکم اور جنازہ بھی جرگہ سربراہ نے پڑھایانجی ٹی وی چینل سے وابستہ رپورٹر شبیر احمد ڈار نے پولیس ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ مقتولہ کے قتل کا جرگے میں فیصلہ 11 سے 16 جولائی کے درمیان ہوا، جس میں عصمت اللہ پیش پیش تھا۔ قتل کے بعد نماز جنازہ بھی اسی نے مقتولہ کے گھر پر پڑھائی، جس سے اس کے مرکزی کردار ہونے کا اندازہ ہوتا ہے۔
یہ بھی پڑھیے راولپنڈی میں غیرت کے نام پر خاتون کا قتل، لرزہ خیز تفصیلات سامنے آگئیں
جرگہ سربراہ کی ہوائی فائرنگ کی ویڈیو بھی منظرعام پرذرائع کے مطابق عصمت اللہ کی ایک ویڈیو بھی سامنے آچکی ہے جس میں اسے بازار میں ہوائی فائرنگ کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے، جو علاقے میں خوف و ہراس پھیلانے کا ایک اور ثبوت ہے۔
مقتولہ کو گلہ دبا کر قتل کیا گیا، راتوں رات دفن کر دیا گیاواضح رہے کہ 17 اور 18 جولائی کی درمیانی شب مقتولہ کو گلہ دبا کر قتل کیا گیا اور راتوں رات خاموشی سے تدفین کر دی گئی، تاکہ واقعے کو دبایا جا سکے۔ تاہم واقعے کے بعد پولیس حرکت میں آئی اور اب تک 8 افراد کو گرفتار کیا جا چکا ہے۔
یہ بھی پڑھیے غیرت کے نام پر مبینہ قتل کی کہانی نیا موڑ اختیار گئی، دوسری شادی کا نکاح نامہ اور سسر کا بیان منظرِ عام پر آگیا
شوہر نے خود کو پولیس کے حوالے کیامقتولہ کے دوسرے شوہر عثمان نے بھی گزشتہ رات خود کو پولیس کے حوالے کر دیا۔ اس کے والد محمد الیاس نے اپنے بیان میں کہا کہ لڑکی کے اہل خانہ نے کہا تھا کہ ہم اسے رخصت کریں گے، لیکن دو دن بعد پتہ چلا کہ اسے قتل کر دیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیے راولپنڈی میں جرگے کے حکم پر قتل کی جانے والی لڑکی کی قبر کشائی کا حکم
عدالت سے تحفظ لینے کے باوجود جان نہ بچ سکییاد رہے کہ مقتولہ نے مظفرآباد میں عثمان نامی شخص سے 12 جولائی کو نکاح کیا تھا اور جوڈیشل مجسٹریٹ کے سامنے پیش ہو کر عدالتی تحفظ بھی مانگا تھا۔ اس نے اپنے بیان میں واضح کیا تھا کہ اسے جان کا خطرہ ہے، مگر اس کے باوجود اسے بے دردی سے قتل کردیا گیا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
سدرہ غیرت کے نام پر قتل.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: غیرت کے نام پر قتل غیرت کے نام پر پر قتل قتل کی
پڑھیں:
کراچی میں سیٹ بیلٹ نہ باندھنے پر سب سے زیادہ ای چالان جاری
کراچی میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں پر کارروائیاں تیز ہو گئیں۔ صرف 24 گھنٹوں کے دوران ٹریفک پولیس نے مزید 5 ہزار 791 الیکٹرانک چالان جاری کیے، جس کے بعد گزشتہ چار دنوں میں مجموعی طور پر 18 ہزار 733 ای چالانز کا ہدف عبور کر لیا گیا ہے۔
ٹریفک پولیس کے مطابق بدھ کی شب 12 بجے سے جمعرات کی شب 12 بجے تک سب سے زیادہ چالان سیٹ بیلٹ نہ باندھنے پر کیے گئے، جن کی تعداد 3 ہزار 546 رہی۔ اس کے بعد بغیر ہیلمٹ موٹر سائیکل چلانے پر 1 ہزار 555، ریڈ لائٹ کی خلاف ورزی پر 325، ڈرائیونگ کے دوران موبائل فون کے استعمال پر 166 اور اوور اسپیڈنگ پر 65 چالان جاری کیے گئے۔
اس کے علاوہ کالے شیشے لگانے پر 40، نو پارکنگ پر 19، رانگ وے پر 13، اوور لوڈنگ پر 9 اور بے جا لوڈنگ پر 6 ڈرائیوروں کو چالان کیا گیا۔
ترجمان ٹریفک پولیس کا کہنا ہے کہ ای چالان کا یہ نظام شہریوں میں قوانین کی پاسداری کو فروغ دینے اور سڑکوں پر مؤثر نگرانی کے لیے ایک اہم قدم ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ عوامی تعاون سے اس نظام کو مزید بہتر اور مؤثر بنایا جا رہا ہے۔
پولیس نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ ٹریفک قوانین کی مکمل پابندی کریں تاکہ شہر میں ٹریفک کی روانی بہتر ہو اور حادثات میں واضح کمی لائی جا سکے۔