وہ وقت ضرور آئے گا جب آپ لوگ چُھپیں گے اور ہم آپ کو گھسیٹیں گے، جنید اکبر کا ورکرز کنونشن سے خطاب
اشاعت کی تاریخ: 27th, July 2025 GMT
خانپور کے علاقے میں تحریک انصاف کے زیر اہتمام بانی پی ٹی آئی کی رہائی کے حق میں ایک ورکر کنونشن منعقد کیا گیا، جس میں پارٹی رہنماؤں اور کارکنوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے تحریک انصاف خیبرپختونخوا کے صدر جنید اکبر نے حکومت اور ریاستی اداروں پر کڑی تنقید کی۔
انہوں نے اپنے خطاب میں کہا کہ ان شاء اللہ وہ وقت ضرور آئے گا جب آپ لوگ چھپیں گے اور ہم آپ کو گھسیٹیں گے۔ جنید اکبر نے مزید کہا کہ آپ کو عمر ایوب سے اس لیے تکلیف ہے کیونکہ وہ سچ بولتا ہے، وہی بات کرتا ہے جو آپ سن نہیں سکتے۔
یہ بھی پڑھیے: سلمان اور قاسم پاکستان آکر لیڈ کریں تو پارٹی میں کسی کو کوئی اختلاف نہیں، جنید اکبر
ان کا کہنا تھا کہ ہمارے بے گناہ کارکنوں، لیڈروں اور بچوں پر جھوٹے مقدمات قائم کیے گئے اور انہیں جیلوں میں ڈالا گیا۔ انہوں نے خبردار کیا کہ ہم ہر ظلم کا حساب لیں گے اور دعا ہے کہ خدا آپ کے بچوں کے ساتھ بھی ویسا ہی کرے جیسا آپ نے ہمارے ساتھ کیا۔
جنید اکبر نے واضح کیا کہ تحریک انصاف کے کارکنان جیلوں سے نہیں ڈرتے۔ ان کا کہنا تھا کہ آپ نے ظلم کی ہر حد پار کی، مگر ہم بانی پی ٹی آئی کے ساتھ کھڑے تھے، کھڑے ہیں اور کھڑے رہیں گے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
پی ٹی آئی جنید اکبر ورکرز کنونشن.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: پی ٹی ا ئی جنید اکبر جنید اکبر
پڑھیں:
سندھ کے عوام پر وہ حکمران مسلط کیے گئے جو کرپشن میں ڈوبے ہوئے ہیں: سلمان اکرم راجا
---فائل فوٹوتحریکِ انصاف کے مرکزی سیکریٹری جنرل بیرسٹر سلمان اکرم راجا نے کہا ہے کہ سندھ پاکستان کے غریب ترین علاقوں میں شمار ہوتا ہے جہاں بچوں کو نہ صحت کی سہولت میسر ہیں اور نہ معیاری تعلیم کی، سندھ کے عوام پر وہ حکمران مسلط کیے گئے ہیں جو کرپشن میں ڈوبے ہوئے ہیں۔
حیدرآباد میں پی ٹی آئی رہنما محسن گھمن کی رہائش گاہ پر ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے سلمان اکرم راجا نے کہا کہ بانیٔ پی ٹی آئی عوام کی محکومیت کو قبول نہیں کرتے اور جھوٹ سے سمجھوتہ نہ کرنے کا عزم رکھتے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ 8 فروری 2024ء کا دن پاکستانی قوم کی سیاسی شعور کا مظہر تھا جب عوام نے حق رائے دہی استعمال کر کے اپنا فیصلہ دیا لیکن اس دن عوامی مینڈیٹ کو مسترد کر کے ووٹ کا تقدس پامال کیا گیا۔
ان کا کہنا تھا کہ بعض قوتیں تحریکِ انصاف کو ختم کرنے کی کوشش کر رہی ہیں۔