چھاپہ یا گرفتاری؟ پولیس کے 25 افسران اداکار عامر خان کے گھر میں داخل
اشاعت کی تاریخ: 28th, July 2025 GMT
بھارت کے عالمی شہرت یافتہ اداکار عامر خان کے گھر اچانک 25 پولیس افسران کی پُراسرار انداز میں آمد نے مداحوں کو تشویش میں مبتلا کردیا ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق عامر خان کے باندرا کے علاقے میں واقع ان کے گھر پر اچانک 25 کے قریب انسپکٹر جنرل آف پولیس کے افسران کی ٹیم پہنچ گئی۔
سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیوز میں دیکھا جا سکتا ہے کہ پولیس افسران وردی میں ملبوس اور سرکاری گاڑیوں پر اداکار کے گھر پہنچے۔
اس سے قبل عامر خان کے گھر کے اطراف سخت سیکیورٹی بھی دیکھی گئی اور کسی کو گلی میں جانے کی اجازت نہیں دی جا رہی تھی۔
حتیٰ کہ میڈیا کو بھی اداکار عامر خان کے گھر سے دور رکھا گیا تاکہ پولیس افسران کی آمد کو خفیہ رکھا جا سکے۔
واقعے کی اس پُراسراریت نے مداحوں اور میڈیا میں تشویش و تجسس کی لہر دوڑا دی اور سب ہر دلعزیز اداکار کے بارے میں فکر میں مبتلا ہوگئے۔
ویڈیوز کے ساتھ ساتھ مختلف قیاس آرائیاں بھی پھیلنا شروع ہوگئیں جس نے معاملے کو مزید پیچیدہ بنادیا ہے۔
کسی نے کہا کہ یہ ممکنہ طور پر کسی دھمکی کی وجہ سے اداکار کی ہائی الرٹ سیکیورٹی کے لیے ہے۔
تاہم کچھ نے اسے فلم یا شوٹنگ ایونٹ کا حصہ سمجھا۔ مداح اس بات کی فکر میں تھے کہ اگر پولیس اتنے افسران لے کر آئے ہیں تو شاید کوئی بڑا معاملہ ہو سکتا ہے۔
باوثوق ذرائع نے دعوی کیا ہے کہ یہ پولیس ٹیم ایک خیر سگالی دورے کی غرض سے پہنچی تھی جس کا مقصد عامر خان کی فلم "سرفروش" (1999) میں ان کے کردار کی مقبولیت کا اعتراف کرنا تھا۔
اس فلم میں عامر خان نے ایک ایماندار IPS افسر کا کردار ادا کیا تھا۔ پولیس نے فلم کے 25 سال مکمل ہونے پر ان کی خدمات کو سراہا اور اس احترام کے اظہار کے لیے یہ دورہ عمل میں لایا گیا۔
تاہم ؑعامر خان کی ٹیم نے میڈیا کو بتایا کہ وہ بھی ابھی اس واقعے کی تحقیقات کر رہے ہیں اور ابھی تک کسی حتمی نتیجے پر نہیں پہنچے ہیں۔
انہوں نے واضح کیا کہ کسی بھی قانونی یا میڈیا حکام سے رابطہ کیا جا رہا ہے تاکہ اصل وجہ معلوم ہو سکے۔
.
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: عامر خان کے گھر
پڑھیں:
سنگجانی جلسہ کیس، زین قریشی کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری
ویب ڈیسک : انسداد دہشتگردی عدالت اسلام آباد نے سنگجانی جلسہ کیس میں زین قریشی کے ناقابل ضمانت وارنٹ جاری کردیے۔ جج طاہر عباس سپرا نے ریمارکس دئیے کہ زین قریشی یا تو تعویذ دھاگہ کریں یا پھر مکمل سیاست کریں۔
اسلام آباد کی انسدادِ دہشت گردی عدالت نے پی ٹی آئی رہنماؤں کے خلاف سنگجانی جلسہ کیس کی سماعت کے دوران زین قریشی کے ناقابلِ ضمانت وارنٹِ گرفتاری جاری کرتے ہوئے عمر ایوب اور زرتاج گل کے خلاف اشتہاری قرار دینے کی کارروائی کا آغاز کر دیا۔
فضائی آلودگی کا وبال، لاہور دنیا کے آلودہ شہروں میں پھر سرفہرست
عدالت کے جج طاہر عباس سپرا نے ریمارکس دیے کہ زین قریشی عرس میں شریک ہیں مگر عدالت میں پیش نہیں ہو رہے۔ اگر وہ درباروں میں مصروف ہیں تو بہتر ہے سیاست چھوڑ کر تعویز دھاگا کا کام کر لیں۔ دورانِ سماعت پی ٹی آئی رہنما علی بخاری کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور کر لی گئی۔