7 سال سے پروگرام صرف کاغذوں میں چل رہا ہے، وزیراعظم سیلاب وارننگ سسٹم میں ناکامی پر برس پڑے
اشاعت کی تاریخ: 4th, August 2025 GMT
وزیراعظم نے گلگت بلتستان کے دورے میں انفرا اسٹرکچر بحالی کے لیے 4 ارب روپے کے فنڈ کا اعلان کیا۔ فوٹو پی آئی ڈی
وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ 7 سال سے پروگرام صرف کاغذوں میں چل رہا ہے، چاہے وہ وفاقی حکومت ہو یا صوبائی ہو۔
وزیراعظم نے سیلاب سے متاثرہ افراد میں دس دس لاکھ روپے کے امدادی چیک بھی تقسیم کیے۔
گلگت بلتستان میں خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم سیلاب کی وارننگ سسٹم میں ناکامی پر برس پڑے، انہوں نے کہا کہ گذشتہ 7 سال میں کوئی خاطر خواہ کام نہیں ہوا، ہمارے سوا سال میں بھی اس رفتار سے کام نہيں ہوا جو ہونا چاہیے تھا، اب جو ٹائم لائن دی ہے اس میں ایک گھنٹے کا بھی اضافہ نہيں ہوگا۔
وزیراعظم متاثرہ علاقوں اورعوام سے اظہار یکجہتی کیلئے جلد گلگت بلتستان کا دورہ کریں گے۔
وزیراعظم نے گلگت بلتستان کے دورے میں انفرااسٹرکچر بحالی کے لیے 4 ارب روپے کے فنڈ کا اعلان کیا اور وزیر مواصلات کو فوری طور پر انفرااسٹرکچر کی بحالی کا حکم دیتے ہوئے نقصانات کا تخمینہ لگانے کی ہدایت کی۔
شہباز شریف نے جاں بحق افراد کے لواحقین میں 10 لاکھ روپے فی کس امدادی چیک تقسیم کرتے ہوئے کہا کہ بارش اور سیلاب سے متعدد افراد جاں بحق، املاک کو نقصان پہنچا، سیلاب متاثرین کے ساتھ اظہار ہمدردی کرنے آیا ہوں، جاں بحق افراد کے بلندی درجات، زخمیوں کی صحتیابی کیلئے دعاگو ہیں۔
وزیر اعظم نے کہا کہ پاکستان موسمیاتی تبدیلیوں سے متاثرہ ملکوں میں سر فہرست ہے، ایڈوانس وارننگ سسٹم وقت کی ضرورت ہے، سات سالوں میں ایڈوانس واننگ سسٹم کے لیے کوئی کام نہیں ہوا، وزراء اور سیکریٹریز کو کہوں گا سوا سال کے اندر بھی خاطر خواہ کام نہیں ہوا، ان تمام مسائل سے نمٹنے کے لیے متعلقہ اداروں کو مربوط اقدامات کرنا ہوں گے۔
اس سے پہلے گلگت بلتستان میں سیلاب سے نقصانات کے جائزہ اجلاس میں کہاکہ وزارت ماحولیاتی تبدیلی کے وزیر اور حکام عالمی کانفرنسز میں شرکت تو کر رہے ہيں لیکن فنڈز نہیں آرہے، اب انہوں نے واضح ہدایات دی ہیں کہ وہ فنڈز لے کر آئيں۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: گلگت بلتستان سیلاب سے کے لیے
پڑھیں:
وزیر اعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر گلگت بلتستان پہنچ گئے
گلگت بلتستان(ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر اعظم محمد شہباز شریف ایک روزہ دورے پر گلگت پہنچ گئے۔
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق گلگت پہنچنے پر گلگت بلتستان کے گورنر سید مہدی شاہ اور وزیر اعلی گلبر خان، چیف سیکرٹری، آئی جی پولیس اور فورس کمانڈر نے ایئر پورٹ نے وزیر اعظم شہباز شریف کا استقبال کیا۔
وزیرِ مواصلات عبدالعلیم خان، وزیرِ اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ، وزیرِ امور برائے کشمیر و گلگت بلتستان انجینئر امیر مقام، وزیر برائے موسمیاتی تبدیلی ڈاکٹر مصدق ملک، مشیر وزیرِ اعظم رانا ثناء اللہ اور وزیرِ اعظم کے کوارڈینیٹر شبیر عثمانی بھی وزیرِ اعظم کے ہمراہ ہیں۔
عاصم منیر کوڈی جی آئی ایس آئی سے ہٹایا گیا تو انہوں نے بشریٰ بی بی سے ملاقات کروانے کا کہا : زلفی بخاری کا دعویٰ
وزیراعظم گلگت میں بارشوں و سیلاب کے متاثرین سے ملاقات کریں گے اور امدادی رقوم تقسیم کریں گے۔
وزیراعظم کو گلگت بلتستان میں حالیہ بارشوں کے نتیجے میں نقصانات کے حوالے سے بریفنگ دی جائے گی، شہباز شریف گورنر و وزیراعلیٰ گلگت بلتستان سے بھی ملاقات کریں گے۔
ترجمان گلگت بلتستان حکومت فیض اللہ فراق نے کہا کہ پاکستان سے سیلاب متاثرین کی امیدیں وابستہ ہیں، سیلاب کی بدترین تباہی سے گلگت بلتستان کا 20 ارب سے زائد کا نقصان ہوا ہے، گلگت کیلئے وفاقی تعاون آکسیجن کا کام دیتا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ متاثرین سیلاب کی نظریں وزیر اعظم پاکستان کی طرف ہیں، اجڑے گھروں اور مٹتی بستیوں کے بے گھر مکین زخموں پر مرہم کے منتظر ہیں، وزیر اعظم کو گلگت کی سرزمین پر خوش آمدید کہتے ہیں، شہباز شریف کا دورہ جی بی نیک شگون ہے۔
5 اگست احتجاج؛ پی ٹی آئی رہنماؤں کے گھروں پر چھاپے، پکڑ دھکڑ شروع
مزید :