Daily Sub News:
2025-09-20@22:35:51 GMT

سی ڈی اے کا کیش لیس نظام متعارف کروانے کا فیصلہ

اشاعت کی تاریخ: 6th, August 2025 GMT

سی ڈی اے کا کیش لیس نظام متعارف کروانے کا فیصلہ

سی ڈی اے کا کیش لیس نظام متعارف کروانے کا فیصلہ WhatsAppFacebookTwitter 0 6 August, 2025 سب نیوز

اسلام آباد(سب نیوز)سی ڈی اے کا ایک اہم اجلاس چیرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا کی زیر صدارت سی ڈی اے ہیڈ کوارٹرز میں منعقد ہوا ۔


اجلاس میں ممبر ایڈمن و ممبر اسٹیٹ طلعت محمود ، ممبر فنانس طاہر نعیم، ممبر پلاننگ ،ڈاکٹر خالد حفیظ،ممبر انوائرنمنٹ اسفند یار بلوچ، ممبر انجیرنگ سید نفاست رضا ،ڈی جی ریسوس، ڈائریکٹر آئی ٹی اور دیگر سینئر افسران نے شرکت کی۔


اجلاس میں وزیر اعظم پاکستان محمد شہباز شریف اور وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کے احکامات اور چیرمین سی ڈی اے اور چیف کمشنر اسلام آبادمحمد علی رندھاوا کی قیادت میں سی ڈی اے میں کیش لیس نظام کے نفاذ کا فیصلہ کیا گیا۔ چیرمین سی ڈی اے نے ہدایت کی کہ سی ڈی اے کے مختلف شعبہ جات میں کیش لیس نظام متعارف کرواتے ہوئے کیو آر کوڈ کے زریعے کیش لیس نظام کا نفاذ کیا جائے بلکہ اس سلسلہ میں تمام ضروری اقدامات اٹھائے جائیں تاکہ شہری باآسانی سی ڈی اے کی مختلف سروسز جن میں پراپرٹی ٹیکس، واٹر چارجز، زمین کی منتقلی، پارکنگ فیس اور دیگر سروسز کی ڈیجیٹل طریقے کے زریعے آن لائن ادائیگیاں کر سکیں۔

چیئرمین سی ڈی اے نے کہا کہ کیش لیس نظام نہ صرف سی ڈی اے میں شفافیت کو فروغ دے گا بلکہ عوامی سہولیات کی فراہمی کو مزید آسان ، تیز تر اور مؤثر بنانے میں مدد گار ثابت ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ کہ اسلام آباد کو سیف سٹی سے سمارٹ سٹی بنانے کے لیے سی ڈی اے نہ صرف پر عزم ہے بلکہ اس سلسلہ میں ہر ممکن اقدامات اٹھائے جارہے ہیں۔
اجلاس میں سی ڈی اے دفاتر اور سہولت مراکز پر کیو آر کوڈ کے ذریعے ادائیگیوں کا آغاز کیا جائے گا ۔اس کے علاوہ  بینکوں سے شراکت کے ذریعے آن لائن پورٹل اور موبائل ایپلیکیشنز کا قیام عمل میں لایا جائے گا۔ اس کے علاوہ سی ڈی اے عملے کی تربیت اور شہریوں کے لیے آگاہی مہم کا آغاز کیا جائے گا۔
چیئرمین سی ڈی اے نے ون ونڈو فسیلٹشن سنٹر کو مزید فعال بنانے کے ساتھ ساتھ کیش لیس نظام کا نفاذ کی ہدایت کی۔


اجلاس کے اختتام پر چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا نےتمام متعلقہ شعبہ جات کو ہدایت کی کہ سی ڈی اے میں ڈیجیٹل اور کیش لیس نظام کے تحت سی ڈی اے کی مختلف سروسز کی ادائیگی کے لیے شہریوں کو جدید اور آن لائن سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے تمام ممکنہ اقدامات اٹھائے جائیں۔تاکہ کیش لیس نظام کے تحت کیو آر کوڈ کے زریعے سی ڈی اے کی تمام سروسز کی ادائیگی کر سکیں گے ۔ مزید برآں
سی ڈی اے مزید جدید سہولیات اور موبائل ایپلیکیشنز بھی متعارف کروائے گا تاکہ شہریوں کو گھر بیٹھے تمام سروسز تک باآسانی رسائی حاصل ہو سکے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرکنگ سلمان ریلیف نے آزاد کشمیر میں 6ہزار متاثرہ خاندانوں میں فوڈ پیکجز کی تقسیم مکمل کرلی کنگ سلمان ریلیف نے آزاد کشمیر میں 6ہزار متاثرہ خاندانوں میں فوڈ پیکجز کی تقسیم مکمل کرلی اسلام آباد میں شدید بارش، مارگلہ، چک شہزاد اور پارک روڈ کے نالوں میں طغیانی راول ڈیم کے سپل ویز کھول دیے گئے، کورنگ نالہ میں پانی کے بہاؤ میں اضافے کا خدشہ آدھی سے زیادہ بیوروکریسی پرتگال میں پراپرٹی لے چکی اور شہریت لینے کی تیاری کر رہی ہے: خواجہ آصف ایوان سے مسلسل غیر حاضری پر شیخ وقاص اکرم کی نشست خطرے میں پڑگئی پارلیمنٹ کیفے ٹیریا کے کھانے سے کاکروچ نکل آیا،سپیکر کا سخت نوٹس،ٹھیکہ منسوخ TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم.

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: کیش لیس نظام سی ڈی اے

پڑھیں:

مسافر ٹرینوں کی آؤٹ سورسنگ کے متعلق وفاقی حکومت کا اہم فیصلہ

ویب ڈیسک : وفاقی حکومت نے مسافر ٹرینوں کی آؤٹ سورسنگ کے حوالے سے اہم فیصلہ کر لیا۔

وزیر ریلوے حنیف عباسی کی زیرِ صدارت اجلاس میں مسافر ٹرینوں کی آؤٹ سورسنگ اوپن آکشن کے ذریعے کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ اجلاس میں کیے گئے فیصلے کا اطلاق حالیہ آؤٹ سورسنگ پر بھی ہوگا۔ 

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ سالانہ آمدن کے بینچ مارک پر نظر ثانی کی جائے گی جبکہ ریویژن کیلیے ایک کمیٹی قائم کی گئی ہے، محفوظ ٹرین آپریشن یقینی بنانے کیلیے سیفٹی ڈپارٹمنٹ کو بااختیار ڈائریکٹوریٹ بنایا جائے گا جس کیلیے عملے اور افسران کی ٹرانسفر بھی کر دی گئی۔

پنجاب میں انٹرنیشنل ٹیچرز ڈے پر قابل اساتذہ کو ہیرو ایوارڈز دینے کا اعلان

اجلاس میں گارڈز اور ڈرائیورز کے رننگ رومز کی حالت پر بریفنگ دی گئی جس پر وزیر ریلوے حنیف عباسی نے کہا کہ گارڈز اور ڈرائیورز ریلوے کے دست و بازو ہیں، ان کے کمرے، کچن اور واش رومز بہترین ہونے چاہئیں۔ اجلاس میں طے ہوا کہ جدید طرز پر ماڈل رننگ رومز بنائے جائیں گے جس کا آغاز روہڑی، خان پور اور خانیوال سے ہوگا۔

اس موقع پر حنید عباسی نے کہا کہ 30 مارچ 2026 تک 295 ہائی کپیسٹی فریٹ ویگنیں سسٹم میں شامل ہو جائیں گی، شالیمار ایکسپریس کی تمام اے سی اسٹینڈرڈ اور اے سی پارلر کوچز بالکل نئی ہوں گی۔ انہوں نے بتایا کہ لاہور اور راولپنڈی ریل کاروں کے مسافر بھی بہتر سفر سے محظوظ ہوں گے، دونوں ریل کاروں کی ری فربشڈ کوچیں 11 نومبر تک سسٹم میں شامل ہو جائیں گ۔

جی ایچ کیو حملہ کیس: بانی پی ٹی آئی کو ذاتی حیثیت میں پیش کرنے کی درخواست خارج  

انہوں ںے مزید کہا کہ لاہور نارووال ٹرینوں کے چاروں ریک بھی 8 جنوری کو موصول ہو جائیں گے، وسائل کم لیکن عزم بڑا ہے ریلوے درست سمت کی طرف گامزن ہے۔

متعلقہ مضامین

  • کراچی ٹیکس بار ایسوسی ایشن کی گوشوارے جمع کروانے کی تاریخ میں توسیع کی درخواست
  • گیس کے نئے کنکشن لینے کے خواہشمندوں کے حوالے سے اہم فیصلہ
  • حکومت کا نئے گیس کنکشنز کے حوالے سے اہم فیصلہ
  • ڈیٹا محفوظ بنانے کی قانون سازی روکنے کیلئے پاکستان پر بیرونی دباؤ کا انکشاف
  • چیئر مین سی ڈی اے کی پبلک پرائیوٹ پارٹنر شپ کو موثر بنانے کی ہدایت
  • مسافر ٹرینوں کی آؤٹ سورسنگ کے متعلق وفاقی حکومت کا اہم فیصلہ
  • بینظیر انکم سپورٹ پروگرام مستحقین کیلئے محفوظ، شفاف اورآسان ادائیگی کے نظام کو یقینی بنانے کیلئے پُرعزم ہے، سینیٹر روبینہ خالد
  • ’بُنا‘ سے انضمام: حکومت نے صارفین کو ڈیجیٹل ادائیگیوں میں بڑی سہولت دینے کا فیصلہ کرلیا
  • ڈریپ کو ایک بین الاقوامی معیار کی ریگولیٹری اتھارٹی بنانے کیلئے پر پرعزم ہیں،وزیر صحت مصطفی کمال
  • اسرائیل سے خطرات،عرب ممالک متحرک،اہم سیکیورٹی اقدامات کا اعلان,مشترکہ فضائی نظام،خلیج دفاعی اتحاد کی تشکیل شامل