سعودی عرب میں پاکستانی سفیر احمد فاروق کا کہنا ہے کہ سعودیہ میں آئی ٹی کا شعبہ تیزی سے فروغ پا رہا ہے جس کی بدولت گزشتہ برس 73 ملین ڈالرز کا زرمبادلہ پاکستان بھیجا گیا ہماری کوشش ہے کہ نئی آنے والی کمپنیوں کے لیے بھی راہ ہموار کی جائے تاکہ وہ بھی سعودی مارکیٹ میں اپنی صلاحیتوں کا بھرپور مظاہرہ کر سکیں۔

سفارتخانہ پاکستان ریاض میں سفیر پاکستان احمد فاروق نے مختلف امور پر بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ معرکہ حق بنیان مرصوص میں سفارتخانہ پاکستان نے سعودی تھنک ٹینکس کے ساتھ مراسم کو ناصرف مضبوط بنایا بلکہ بھارتی وفود کے موقف کے مقابلے میں پاکستانی مؤقف کو بہتر انداز میں پیش کیا اور پاک بھارت کشیدگی رکوانے میں سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کا کلیدی کردار رہا۔

مزید پڑھیں:قیدیوں کے تبادلے کا پاک سعودی معاہدہ، 30 اسیران پاکستان منتقل

سفیر پاکستان احمد فاروق نے بتایا کہ سعودی عرب میں سو سے زائد آئی ٹی کمپنیاں قیام عمل میں لائی جاچکی ہیں جن کی بدولت ایک سال کے دوران انکی کمپنیوں کی جانب سے 73 ملین ڈالرز کا زرمبادلہ پاکستان بھجوایا گیا جبکہ پاک سعودی تجارتی حجم 723 ملین ڈالرز تک پہنچ چکی ہیں جو کہ ایک ریکارڈ ہے۔

احمد فاروق کا کہنا تھا کہ سعودی عرب میں مقیم لاکھوں پاکستانی ہماری معیشت میں اہم کردار ادا کرتے ہیں جنھوں نے ایک سال کے دوران ریکارڈ 9.

34 ارب ڈالرز پاکستان بھجوائے ہیں تاہم ہماری کوشش ہے کہ پاکستان سے سرکاری اور پرائیویٹ سیکٹرز سے ڈپلومہ ہولڈر ہنر مندوں کو سعودی عرب لایا جائے۔

مزید پڑھیں:وزیر ریلوے حنیف عباسی کا پاک سعودی تجارتی تعلقات بڑھانے پر زور

سفیر پاکستان احمد فاروق کا کہنا تھا کہ پاک سعودی تعلقات میں کلچرل سرگرمیاں انتہائی اہمیت کی حامل ہیں دونوں ممالک کی عوام کے باہمی رشتوں کو مضبوط بنانے کے لیے کلچرل سرگرمیوں کا آغاز کیا جا رہا ہے پاکستانی فلموں کی سکریننگ کے علاوہ پاکستانی خطاط کی نمائش کا اہتمام بھی جلد کیا جائے گا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

پاک سعودی تجارتی حجم پاکستانی سفیر احمد فاروق سعودی عرب

ذریعہ

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: پاک سعودی تجارتی حجم پاکستانی سفیر احمد فاروق پاک سعودی تجارتی احمد فاروق ملین ڈالرز

پڑھیں:

پاکستانی تاجروں نے چین کو 60ہزار ٹن چاول برآمد کرنے کے آرڈرز حاصل کرلئے

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستانی تاجروں نے چین کو 60ہزار ٹن چاول برآمد کرنے کے آرڈرز حاصل کرلئے، چین نے مکئی کی درآمد کے لئے پاکستانی تاجروں کی رجسٹریشن بھی شروع کردی ہے ۔

تفصیلات کے مطابق رائس ایکسپورٹرز ایسوسی کے وفد کا دورہ چین کامیابی سے جاری ہے ، جس دوران چاول کی برآمد کیلئے چین کے دو صوبوں کے ساتھ  وفد نے ایم او یو سائن کر لیے ہیں، 30 سے 40 کروڑ ڈالر مالیت کے چاول کی فروخت کے معاہدے متوقع ہیں ہیں۔رائس ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین جاوید جیلانی کا کہناتھا کہ چین کو پاکستان سے مکئی کی برآمد بھی جلد شروع ہو جائے گی،چین کو باسمتی اور نان باسمتی دونوں اقسام کے چاول برآمد کریں گے،رواں مالی سال چاول کی برآمدات دوبارہ 3ارب ڈالر کی سطح عبور کر جائیں گی، چین کا دورہ جاری ہے مزید آرڈرز ملنے کا امکان ہے۔

اپر کوہستان مالیاتی اسکینڈل، 21 کروڑ روپے سے زائد رقم بحق سرکار ضبط کرنے کا حکم

مزید :

متعلقہ مضامین

  • امریکہ کا پاکستان سمیت 60 ممالک پر نئے ٹیرف عائد کرنے کا اعلان
  • پاکستانی سفیر کی جانب سے پاکستان اور میانمار کی ممتاز کاروباری شخصیات کے اعزاز میں عشائیہ
  • ٹرمپ کا نیا ٹیرف پاکستان، بھارت، چین، یورپی یونین سمیت 60 شراکت داروں پر آج سے نافذ
  • ایران سے جنگ نے ایک اور مشکل کھڑی کر دی، امریکا کے تیل کے ذخائر 45 سال کی کم ترین سطح پر پہنچ گئے
  • ازبکستان میں پاکستان کے سفیر مدثر ٹیپو نے سفارتی اسناد ازبک وزیر خارجہ کو پیش کردیں
  • نذیر احمد جنجوعہ قائم مقام سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی پاکستان مقرر
  • حکومت نے نیشنل امیگریشن اینڈ ویلفیئر پالیسی 2026 کا اجرا کر دیا
  • پاکستانی تاجروں نے چین کو 60ہزار ٹن چاول برآمد کرنے کے آرڈرز حاصل کرلئے
  • پاکستانی پرچم بردار جہازوں کیخلاف کسی بھی قسم کی جارحانہ کارروائی کو قومی سلامتی کا خطرہ تصور کیا جائیگا: دفتر خارجہ
  • پاکستان میں اسمارٹ فون کا استعمال 62 سے بڑھ کر 72 فیصد تک پہنچ گیا، وزیراعظم کو بریفنگ