ماہرہ خان کی ساڑھی خریدنے کی ویڈیو؛ ریڑھی سے مفت میں امرود بھی لیا
اشاعت کی تاریخ: 7th, August 2025 GMT
سینیئر اداکارہ ماہرہ خان نے ایک عام سے بازار میں ساڑھی خریدنے کے لیے بھاؤ تاؤ کیا اور ریڑھی والے مفت میں امرود مانگ کر کھایا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
اداکارہ ماہرہ خان جہاں اپنی اداکاری سے مداحوں کے دلوں میں گھر کرچکی ہیں وہیں وہ اپنی سادگی کی وجہ سے مداحوں کو حیران کردیتی ہیں۔
جس کا ایک مظاہرہ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے جس میں اداکارہ کو کراچی کے مقامی بازار میں بغیر کسی پروٹوکول کے بالکل عام خواتین کی طرح خریداری کررہی ہیں۔
اداکارہ ماہرہ خان کو ویڈیو میں ساڑھی خریدتے ہوئے دکانداروں سے ایک عام خاتون کی طرح بھاؤ تاؤ کرتے دیکھ کر مداح حیران رہ گئے اور اسے کسی فلم یا ڈرامے کی شوٹنگ سمجھنے لگے۔
دکاندار نے ساڑھی کی قیمت کم نہ کی تو اداکارہ ماہرہ خان بغیر خریداری کیے وہاں سے چلی جاتی ہیں اور دکاندار پیچھے سے آوازیں دیتا رہ جاتا ہے۔
ایک اور ویڈیو میں جس کی آواز واضح نہیں ماہرہ خان کو ایک ریڑھی والے سے امرود مانگتے دیکھا گیا۔
A post common by Soniya Yousuf (@myself_sonya)
دلچسپ بات یہ ہے کہ ریڑھی والے نے بغیر کچھ کہے اداکارہ کو امرود تھما دیا جسے وہ شکریہ کے ساتھ لے کر آگے بڑھ گئیں۔
ان دونوں ویڈیوز پر صارفین نے مزاحیہ اور محبت بھرے کمنٹس کیے کچھ نے ماہرہ کو "سادگی کی ملکہ” قرار دیا تو کچھ نے سوال کیا کہ کیا واقعی یہ ویڈیوز حقیقی ہیں؟
TagsShowbiz News Urdu.
ذریعہ: Al Qamar Online
کلیدی لفظ: اداکارہ ماہرہ خان
پڑھیں:
’’میرے ہی شاگرد نے شادی کی پیشکش کی تھی‘‘؛ رومیسہ خان کا انکشاف
اداکارہ اور سوشل میڈیا اسٹار رومیسہ خان نے انکشاف کیا ہے کہ ماضی میں انہیں اپنے ایک سابق شاگرد کی جانب سے شادی کی پیشکش موصول ہوئی تھی، جس پر وہ خود بھی حیران رہ گئیں۔
نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے رومیسہ خان نے بتایا کہ اداکاری کے میدان میں آنے سے قبل وہ طلبا کو ٹیوشن پڑھاتی تھیں تاکہ نیا آئی فون خرید سکیں۔ اداکارہ نے بتایا کہ اُس وقت ان کی عمر صرف 17 سال تھی اور وہ آٹھویں جماعت کے لڑکوں کو پڑھاتی تھیں۔
رومیسہ خان نے بتایا کہ کچھ عرصہ قبل انہی طلبا میں سے ایک نے انہیں پیغام بھیجا اور کہا کہ وہ ان سے شادی کرنا چاہتا ہے اور اس کےلیے اپنی والدہ کو رشتے کے لیے گھر بھیجنے کا ارادہ رکھتا ہے۔
اداکارہ کے مطابق یہ پیغام پڑھ کر وہ مسکرا دیں کیونکہ اس واقعے نے انہیں یہ احساس دلایا کہ وہ اپنے شاگردوں سے عمر میں زیادہ بڑی نہیں تھیں۔ اسی لیے انہوں نے اس پیشکش کو ہنسی مذاق میں ٹال دیا۔
واضح رہے کہ رومیسہ خان نے اپنے فنی کیریئر کا آغاز ٹک ٹاک سے کیا تھا، جہاں ان کی مقبولیت نے انہیں شہرت کی بلندیوں تک پہنچایا۔ بعدازاں انہوں نے ڈرامہ انڈسٹری میں قدم رکھا اور مختلف ڈراموں میں اپنی اداکاری سے ناظرین کو متاثر کیا۔