برینڈن ٹیلر نے 21 ویں صدی میں طویل کرکٹ کیریئر کا ریکارڈ توڑ دیا
اشاعت کی تاریخ: 8th, August 2025 GMT
سابق زمبابوین کپتان برینڈن ٹیلر نے ٹیسٹ ٹیم میں واپسی کے ساتھ 21 ویں صدی میں طویل کیریئر کا ریکارڈ توڑ دیا۔
39 سالہ ٹیلر میچ فکسنگ کے جرم میں پابندی کی وجہ سے 4 برس بعد نیوزی لینڈ کے خلاف ٹیسٹ کی صورت میں ٹیم میں واپس لوٹے، 2005 کے بعد پہلی بار انہوں نے بیٹنگ اوپن کی اور جیکب ڈفی کو باؤنڈری جڑ کر ابتدائی رنز رجسٹر کرائے۔
برینڈن ٹیلر رواں صدی میں ڈیبیو کرنے والے کرکٹرز میں اب سب سے طویل کیریئر رکھنے والے کھلاڑی بن گئے ہیں، انہوں نے طوالت کے لحاظ سے جیمز اینڈرسن کا ریکارڈ توڑ دیا۔
6 مئی 2004 میں ڈیبیو کرنے والے برینڈن ٹیلر کی کھیل میں دوبارہ انٹری سے ان کا کیریئر اب 21 برس 3 ماہ سے تجاوز کر گیا ہے۔
سابق انگلش پیسر اینڈرسن کا کیریئر رواں صدی میں 21 برس اور 51 دن تک محیط رہا۔ 1989 کے بعد سب سے طویل کیریئر کا ریکارڈ سچن ٹنڈولکر کے پاس ہے جنہوں نے 24 برس اور ایک دن کے دوران 200 ٹیسٹ میچز کھیلے۔
مجموعی طور پر تاریخ کا سب سے بڑا کیریئر انگلینڈ کے ولفریڈ رہوڈز کا رہا جو 30 برس اور 315 دنوں پر محیط تھا۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: برینڈن ٹیلر کا ریکارڈ
پڑھیں:
ایشیز سیریز، آسٹریلیا کا پہلے ٹیسٹ کے لیے اسکواڈ کا اعلان
آسٹریلیا نے ایشیز سیریز کے پہلے ٹیسٹ میچ کے لیے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کردیا، آسٹریلیا اور انگلینڈ کے درمیان ایشیز سیریز کا پہلا ٹیسٹ 21 نومبر سے پرتھ میں شروع ہوگا۔
پیٹ کمنز کی غیر موجودگی میں اسٹیو اسمتھ ٹیم کی قیادت کریں گے، کپتان پیٹ کمنز کمر کی تکلیف سے تاحال چھٹکارا نہیں پا سکے۔
پہلے ٹیسٹ میچ کے اسکواڈ میں شین ایبٹ، اسکاٹ بولینڈ، ایلیکس کیری اور برینڈن ڈاجٹ شامل ہیں۔ کیمرون گرین، جوش ہیزل ووڈ، ٹریوس ہیڈ اور جوش انگلس بھی اسکواڈ کا حصہ ہیں۔
عثمان خواجہ، مارنوس لابوشین ، نیتھن لیون، میچل اسٹارک، جیک ویدرالڈ اور بیو ویبسٹر بھی پہلے ٹیسٹ میچ کے لیے اسکواڈ میں شامل ہیں۔