کراچی:

اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) نے کراچی سمیت ملک بھر میں کارروائیوں کے دوران ساڑھے 6 کروڑ روپےسے زائد مالیت کی منشیات تحویل میں لے لی۔

ترجمان اے این ایف کے مطابق تعلیمی اداروں کے اطراف اور ملک کے مختلف شہروں میں منشیات اسمگلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن کا سلسلہ جاری ہے اور مختلف کارروائیوں کے دوران 6 کروڑ 56 لاکھ روپے سے زائد مالیت کی 223 کلوگرام منشیات برآمد کی گئی۔

انہوں نے بتایا کہ سہراب گوٹھ میں خفیہ اطلاع پر کارروائی عمل میں لائی گئی اور اس دوران گاڑی سے 126 کلو آئس اور 18 کلو ہیروئن برآمدکرکے دو ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔

ترجمان نے بتایا کہ گلستان جوہر میں ایک گھر سے 72 کلو چرس برآمد کیا گیا اور اس کارروائی کے دوران ایک ملزم کی گرفتاری بھی عمل میں آئی ہے۔

ملک کے دیگر شہروں میں ہونے والی کارروائیوں سے متعلق انہوں نے بتایا کہ راولپنڈی کے علاقے چوہڑ چوک کے قریب گاڑی سے 2.

4 کلوگرام چرس تحویل میں لی گئی۔

انہوں نے کہا کہ ترنول پھاٹک اسلام آباد کے قریب گاڑی سے 2.4 کلو چرس اور 290 گرام افیون برآمد کی گئی، ترکئی ٹول پلازہ سوہاوہ کے قریب مسافر وین میں سوار 2 ملزمان سے 2.4 کلوگرام چرس برآمد کی گئی۔

ان کا کہنا تھا کہ مذکورہ تینوں کارروائیوں میں 5 ملزمان کو گرفتار کیا گیا ہے۔

ترجمان اے این ایف نے بتایا کہ فیصل آباد ایئرپورٹ پر دبئی جانے والے مسافر کے پیٹ سے 340 گرام وزنی 69 ہیروئن بھرے کیپسولز برآمد کیے گئے،گرفتار ملزمان کے خلاف انسداد منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

ذریعہ

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: نے بتایا کہ اے این ایف برآمد کی

پڑھیں:

گھوٹکی: سابق ایم پی اے شہریار شر کے بیٹے کو بازیاب کروالیا: ایس ایس پی

گھوٹکی میں ڈہرکی سے سابق رکن صوبائی اسمبلی شہریار شر کے بیٹے کو بازیاب کروالیا گیا۔ 

ایس ایس پی گھوٹکی انور کھیتران کا کہنا ہے کہ جہانگیر شر کو نامعلوم موٹر سائیکل سوار ملزمان نے اغوا کیا تھا۔ واقعے کی اطلاع پر پولیس اور قبیلے لوگوں نے اغوا کاروں کا تعاقب کیا۔

انہوں نے بتایا کہ بچے کو پولیس نے مقابلے کے بعد بازیاب کروا لیا تاہم اس دوران ملزمان فرار ہوگئے۔ 

ایس ایس پی گھوٹی کا کہنا تھا کہ اغواکاروں کی نشاندہی ہوگئی ہے، ملزمان کا تعلق بھی شر قبیلے سے ہے۔ ملزمان کی گرفتاری کے لیے تعاقب جاری ہے۔

متعلقہ مضامین

  • بجلی تقسیم کار کمپنیوں کی جانب سے ایک ماہ میں47ارب81کروڑ روپے کی اووربلنگ کا انکشاف
  • مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی کارروائیاں تیز، ہزاروں کشمیریوں کی گرفتاریاں، سرچ آپریشن جاری
  • سٹی کورٹ: ڈاکٹر آکاش قتل کیس میں تفتیش مکمل کر کے رپورٹ پیش کرنے کا حکم
  • راولپنڈی میں ہوٹل سے سرکاری ادارے کے اہلکار کی پھندا لگی لاش برآمد
  • بیوٹی انفلوئنسر کاسمیٹک سرجری کے دوران چل بسی
  • گھوٹکی: سابق ایم پی اے شہریار شر کے بیٹے کو بازیاب کروالیا: ایس ایس پی
  • رحیم یارخان: لاپتا نوجوان کی لاش گرفتار ایس ایچ او کی نشاندہی پر برآمد
  • پاکستانی تاجروں نے چین کو 60ہزار ٹن چاول برآمد کرنے کے آرڈرز حاصل کرلئے
  • دہشتگردی کے خاتمے تک فتنۃ الخوارج و فتنۃ الہندوستان کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی، فیلڈ مارشل
  • مستونگ میں فتنہ الہندوستان کے 6 دہشتگرد مارے گئے، مرد و خواتین خودکش بمبار گرفتار