پاکستان کی جانب سے غزہ کیلئے مزید 200 ٹن امدادی سامان کی نئی کھیپ روانہ
اشاعت کی تاریخ: 8th, August 2025 GMT
غزہ کے لیے امدادی سامان کی فراہمی کے حالیہ سلسلے میں مزید 200 ٹن امدادی سامان 2 خصوصی پروازوں کے ذریعے روانہ کیا گیا، اسلام آباد انٹر نیشنل ائیرپورٹ سے 100 ٹن امدادی سامان پر مشتمل 18ویں کھیپ بذریعہ خصوصی پرواز روانہ کی گئی۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم کی خصوصی ہدایات پر پاکستان کی جانب سے غزہ کے لیے مزید امدادی سامان روانہ کردیا گیا۔ غزہ کے لیے امدادی سامان کی فراہمی کے حالیہ سلسلے میں مزید 200 ٹن امدادی سامان 2 خصوصی پروازوں کے ذریعے روانہ کیا گیا، اسلام آباد انٹر نیشنل ائیرپورٹ سے 100 ٹن امدادی سامان پر مشتمل 18ویں کھیپ بذریعہ خصوصی پرواز روانہ کی گئی، قبل ازیں 100 ٹن امدادی سامان پر مشتمل 17 ویں کھیپ 7 اگست کو روانہ کی گئی تھی۔ 18ویں کھیپ میں 100 ٹن امدادی سامان بشمول راشن بیگز، تیار کھانا اور ادویات روانہ کیا گیا ہے، اب تک 18 امدادی کھیپوں کے ذریعے بھیجی گئی امداد کا مجموعی وزن 1815 ٹن ہے۔
سامان روانگی کی تقریب میں وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی، اس موقع پر فلسطینی سفیر سمیت حکومتی نمائندے اور این ڈی ایم اے کے اعلیٰ افسران بھی موجود تھے۔ وفاقی وزیر نے سامان کی فوری روانگی یقینی بنانے پر این ڈی ایم اے اور دیگر فلاحی اداورں کی کوششوں کو سراہا اور اس عزم کا اعادہ کیا کہ پاکستان اس مشکل وقت میں فلسطین کے عوام کے ساتھ کھڑا ہے اور ان کی ضروریات کو پورا کرنے کی ہرممکن کوشش کرے گا۔
ذریعہ: Islam Times
پڑھیں:
اسرائیل دنیا میں امن کیلئے خطرہ بن چکا ہے، گورنر پنجاب
سردار سلیم حیدر خان کا کہنا تھا کہ فلسطین کے معصوم بچوں اور بے گناہ انسانیت کو روزانہ کی بنیاد پر شہید کیا جا رہا ہے، اقوام متحدہ اسرائیلی دہشت گردی کا سختی سے نوٹس لے، جبکہ تمام اسلامی ممالک کو مل کر فلسطین کا ساتھ دینا ہوگا۔ اسلام ٹائمز۔ گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے این ڈی ایم اے کی جانب غزہ اور فلسطین کے مسلمانوں کیلئے امدادی جہاز لاہور ائیرپورٹ سے روانہ کیا۔ گورنر پنجاب نے وزیراعظم اور این ڈی ایم اے کا شکریہ ادا کیا۔ گورنر پنجاب کا کہنا تھاکہ 23 کھیپ جا چکی ہیں، مجموعی طور پر 2ہزار 227 ٹن سامان روانہ کیا جا چکا ہے، جبکہ غزہ کو بروقت سامان کی فراہمی پر این ڈی ایم اے نے بھرپور کرداد ادا کیا ہے۔ گورنر پنجاب نے مزید کہا کہ امدادی سامان میں کپڑے، ادویات،خشک راشن اور کھانے پینے کی اشیاء ہیں جو کہ غزہ اور فلسطین کے مظلوم مسلمان بھائیوں کیلئے بھیجوائی گئی ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ اسرائیل دنیا میں امن کیلئے خطرہ بن چکا ہے، فلسطین کے معصوم بچوں اور بے گناہ انسانیت کو روزانہ کی بنیاد پر شہید کیا جا رہا ہے۔ گورنر سردار سلیم حیدر نے مزید کہا کہ اقوام متحدہ اسرائیلی دہشت گردی کا سختی سے نوٹس لے، جبکہ تمام اسلامی ممالک کو مل کر فلسطین کا ساتھ دینا ہوگا، کیونکہ اسرائیل غزہ اور فلسطین کے شہری علاقوں میں بمباری کرکے انسانی اصولوں کی خلاف ورزی کر رہا ہے۔