جولائی میں بیرونِ ملک مقیم ہم وطنوں نے 3 ارب 21 کروڑ 44 لاکھ ڈالرز پاکستان بھیجے
اشاعت کی تاریخ: 8th, August 2025 GMT
اسٹیٹ بینک کے مطابق مشرقِ وسطیٰ میں مقیم پاکستانیوں کا ورکرز ترسیلات میں ساڑھے 55 فیصد حصہ رہا۔ اسلام ٹائمز۔ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں نے جولائی میں 3 ارب 21 کروڑ ڈالرز کی ترسیلات زر وطن بھیجی ہیں۔ اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق نئے مالی سال کے پہلے مہینے میں بیرونِ ملک مقیم ہم وطنوں نے 3 ارب 21 کروڑ 44 لاکھ ڈالرز پاکستان بھیجے ہیں۔ یہ ترسیلاتِ زر رواں سال جون کے مقابلے میں ساڑھے 5 فیصد کم جبکہ گزرے برس جولائی 2024ء سے 7 اعشاریہ 4 فیصد زائد ہیں۔ سعودی عرب میں مقیم پاکستانیوں نے جولائی میں 82 کروڑ 37 لاکھ ڈالرز وطن بھیجے ہیں۔ عرب امارات سے ساڑھے 66 کروڑ، برطانیہ سے 45 کروڑ، یورپی یونین سے 42 کروڑ، دیگر خلیجی ممالک سے ساڑھے 29 کروڑ، جبکہ امریکا سے تقریباً 27 کروڑ ڈالرز کی ترسیلات موصول ہوئی ہیں۔ اسٹیٹ بینک کے مطابق مشرقِ وسطیٰ میں مقیم پاکستانیوں کا ورکرز ترسیلات میں ساڑھے 55 فیصد حصہ رہا۔
.ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: مقیم پاکستانیوں
پڑھیں:
بابا گرونانک سالگرہ تقریبات: بھارتی الزامات مسترد، نامکمل کاغذات پر چند افراد واپس بھیجے، پاکستان
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) پاکستان نے ہندو برادری کے افراد کو داخلے سے روکنے کے بھارتی الزامات مسترد کر دیئے ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ الزامات بے بنیاد اور گمراہ کن ہیں یہ معاملہ مکمل طور پر انتظامی نوعیت کا تھا پاکستان ہائی کمشن نئی دلی نے بابا گرونانک کی سالگرہ تقریبات کیلئے 2400 سے زائد ویزے جاری کئے چار نومبر کو 1932 یاتری اٹاری میں داخل ہوئے بھارتی حکام نے تقریباً 300 ویزہ ہولڈرز کو سرحد پار کرنے سے روکا پاکستانی امیگریشن کا عمل مکمل طور پر منظم، شفاف اور بلا رکاوٹ رہا چند افراد کے کاغذات نامکمل تھے جنہیں واپس جانے کا کہا گیا داخلے سے انکار مذہبی بنیادوں پر نہیں کیا گیا پاکستان ہمیشہ تمام مذاہب کے یاتریوں کو خوش آمدید کہتا ہے۔ معاملے کو مذہبی یا سیاسی رنگ دینا افسوسناک ہے بھارتی حکومت اور میڈیا کا متعصبانہ رویہ قابل افسوس ہے۔