اختلاف رائے کو دشمنی نہیں فکری وسعت سمجھنا ہوگا: راغب نعیمی
اشاعت کی تاریخ: 11th, August 2025 GMT
لاہور (خصوصی نامہ نگار) چیئرمین اسلامی نظریہ کونسل علامہ ڈاکٹر محمد راغب حسین نعیمی نے کہا کہ مذہبی ہم آہنگی کا فروغ وقت کی ضرورت ہے۔ اختلاف رائے کو دشمنی نہیں بلکہ فکری وسعت سمجھنا ہوگا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ادارہ تعلیم و تحقیق کے زیر اہتمام جامعہ نعیمیہ میں ’’بین المسالک و بین المذاہب ہم آہنگی‘‘ کے موضوع پر منعقدہ ورکشاپ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا علماء اور میڈیا نرمی، وسعتِ ظرف اور اتحاد کا پیغام دیں۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
محرابپور،پرانی دشمنی پر ایک شخص قتل
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
250926-5-3
محراب پور(جسارت نیوز)پرانی دشمنی کا شاخسانہ، فیصلہ سے واپسی پرایک شخص کو کار سے اتار کر گولیاں مار دی، واقعہ سدوجا پولیس تھانہ کی حدود میں پیش آیا جہاں پر مسلح افراد نے کار سے اتار کر علی گل چانڈیو کو گولیاں مار کر قتل کر دیا اوفرار ہوگئے، مقتول کے بھائی محمد مٹھل چانڈیو کے مطابق ہمارا گلزار چانڈیو گروپ سے جھگڑا چل رہا تھا جس کا فیصلہ لاڑکانہ میں سردارنواب برہان چانڈیو کے پاس رکھا ہوا تھا وہاں سے واپسی پر سدوجا کے قریب مسلح افراد نے علی گل چانڈیو کو کار سے اتار کر سرعام گولیاں مار کر قتل کر دیا اور فرار ہوگئے۔ پولیس کے مطابق واقعہ پرانی دشمنی کا نتیجہ ہے، پولیس مزید تفتیش کر رہی ہے۔