وزارت مذہبی امور نے تصدیق شدہ 26 عمرہ کمپنیوں کی فہرست جاری کردی
اشاعت کی تاریخ: 12th, August 2025 GMT
ویب ڈیسک :وزارت مذہبی امور نے تصدیق شدہ 26عمرہ کمپنیوں کی فہرست جاری کردی ہے۔
عمرہ ادا کرنے کے خواہش مند افراد کو وزارت مذہبی امور نے کہا ہے کہ کسی بھی پریشانی سے بچنے کے لئے صرف تصدیق شدہ عمرہ کمپنیوں سے بکنگ کرائیں۔
ترجمان و زارت مذہبی ا مور کے مطابق وزارت نے 26 عمرہ کمپنیوں کے معاہدوں کی تصدیق کے بعد ان کی فہرست اپنی ویب سائٹ پر جاری کر دی ہے۔
ان 26 کمپنیوں میں اسلام آباد، راولپنڈی، لاہور، ساہیوال اور کراچی کے عمرہ ٹریول آپریٹرز شامل ہیں جن کے ساتھ ہونے والے معاہدوں کی وزارت نے تصدیق کے بعد فہرست جاری کی ہے۔
وفاقی حکومت کا14اگست کوعام تعطیل کااعلان
ترجمان وزارت نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ کسی بھی پریشانی یا دھوکہ دہی سے بچنے کے لئے ان تصدیق شدہ عمرہ کمپنیوں سے بکنگ کروائیں، تصدیق کے بعد مزید کمپنیوں کے نام بھی فہرست میں شامل کئے جائیں گے۔
.ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: عمرہ کمپنیوں
پڑھیں:
وزارت داخلہ کے سپریم کورٹ کے ریٹائرڈ ججز کو سیکیورٹی دینے کے احکامات جاری
سپریم کورٹ—فائل فوٹووزارتِ داخلہ نے سپریم کورٹ کے ریٹائرڈ ججز کو سیکیورٹی دینے کے احکامات جاری کر دیے، ہر ریٹائرڈ جج کو 3 پولیس اہلکار 24 گھنٹے سیکیورٹی کے لیے دیے جائیں گے۔
وزارتِ داخلہ نے چیف کمشنر اور آئی جی اسلام آباد کے ساتھ چاروں صوبے کے ایڈیشنل چیف سیکریٹری ہوم ڈپارٹمنٹ اور آئی جیز کو مراسلے جاری کر دیے۔
رجسٹرار سپریم کورٹ نے 5 ستمبر کو ریٹائرڈ ججز اور ان کی بیواؤں کو تاحیات سیکیورٹی فراہمی کے لیے خط لکھا تھا۔
17 ستمبر کو دوسرے مراسلے میں رجسٹرار سپریم کورٹ نے ججز کی بیواؤں کو سیکیورٹی دینے کی ہدایات واپس لے لی تھیں۔
سپریم کورٹ کے 5 ستمبر کے مراسلے پر وزارتِ داخلہ نے اسے 11 ستمبر کو اولین ترجیح قرار دیا اور فوری سیکیورٹی فراہم کرنے کی ہدایت کی۔
رجسٹرار سپریم کورٹ نے 17 ستمبر کو وزراتِ داخلہ کو دوسرا مراسلہ لکھا، سپریم کورٹ نے دوسرے مراسلے میں ججز کی بیواؤں کو سیکیورٹی دینے کی ہدایات واپس لیں۔
وزارتِ داخلہ نے سپریم کورٹ کے دوسرے مراسلے پر سیکیورٹی فراہمی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔