Express News:
2025-11-11@11:59:48 GMT

کوئٹہ: حوالہ ہنڈی میں ملوث 3 ملزمان گرفتار

اشاعت کی تاریخ: 12th, August 2025 GMT

کراچی:

ڈی جی ایف آئی اے رفعت مختار راجہ کی ہدایت پر حوالہ ہنڈی اور غیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث نیٹ ورکس کے گرد گھیرا تنگ کردیا گیا۔

ایف آئی اے بلوچستان زون کی مختلف کارروائیوں میں حوالہ ہنڈی اور غیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث 3 ملزمان عبدالباری، ثناء اللہ اور اسد اللہ  کو گرفتار کرلیا گیا۔

ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ملزمان کو کوئٹہ کے مختلف علاقوں سے گرفتار کیا گیا جن کے قبضے سے مجموعی طور پر 27 لاکھ ایرانی ریال،  3050 افغانی برآمد ہوئے۔

ملزمان سے موبائل فونز اور حوالہ ہنڈی سے متعلق دیگر شواہد بھی برآمد کر لیے گئے، ملزمان برآمد ہونے والی کرنسی کے حوالے سے حکام کو تسلی بخش جواب نہ دے سکے، ملزمان سے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: حوالہ ہنڈی

پڑھیں:

کراچی: رینجرز کی خفیہ معلومات پر کارروائی، 5 ملزمان گرفتار

فائل فوٹو

کراچی میں رینجرز نے خفیہ معلومات پر کارروائی کر کے 5 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

ترجمان کے مطابق گرفتار ملزمان بھتہ خوری اور ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں ملوث ہیں۔ گرفتار ملزمان میں معاذ، عرفان اللہ شاہ، عبدالغفور عرف لال، کریم اور بلال شامل ہیں۔

ملزمان سے نقلی پستول، چوری شدہ موٹرسائیکل اور بھتے کی پرچیاں برآمد کی گئی ہیں، یہ گروہ لیاری گینگ وار بلال پپو گروپ کے لیے بھتہ وصول کرتا تھا اور مختلف گوداموں، تاجروں اور دکانداروں سے رقم بٹورتا تھا۔

کراچی: رینجرز کی کارروائی، پانچ ملزمان گرفتار

 پاکستان رینجرز نے کراچی کے مختلف علاقوں میں...

ترجمان نے بتایا کہ گرفتار ملزمان کریم اور بلال نے مختلف علاقوں میں ڈکیتی کی وارداتیں بھی کی ہیں، ملزمان شہریوں کو ڈرانے دھمکانے کے لیے نقلی پستول استعمال کرتے تھے۔

ملزمان کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں، گرفتار ملزمان کو برآمد شدہ سامان کے ہمراہ پولیس کے حوالے کردیا گیا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • نقب زنی کا ملزم گرفتار، کروڑوں مالیت کا چوری شدہ مال برآمد
  • مشکوک گاڑی سے 2 مردہ بھینسوں کا گوشت برآمد ، 2 ملزمان گرفتار
  • کو مبنگ آپریشن کے دوران قتل میں ملوث سمیت 33 ملزمان زیرحراست
  • ملک بھر میں انسداد اسمگلنگ کریک ڈاؤن؛ 8 کروڑ کی منشیات برآمد، ملزمان گرفتار
  • بھتا خوری اور ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں ملوث 5ملزمان گرفتار
  • کراچی میں رینجرز کی کارروائی، 5 ملزمان گرفتار
  • ایف سی ہیڈکوارٹر کوئٹہ پردوسرے خودکش حملہ آور کی شناخت ہوگئی
  • فرنٹیئر کور ہیڈکوارٹر کوئٹہ پر ہونے والے خودکش حملے میں ملوث دوسرے حملہ آور کی شناخت ہوگئی
  • کراچی: رینجرز کی خفیہ معلومات پر کارروائی، 5 ملزمان گرفتار
  • بھتہ خوری اور ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں ملوث 5ملز مان گرفتار