اسلام آباد:

تحریک انصاف نے سینیٹ کی نشستیں بڑھانے کا بل قومی اسمبلی میں پیش کردیا، بل میں کہا گیا ہے کہ نشستیں 96 سے بڑھا کر 113 کی جائیں۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق پی ٹی آئی نے سینیٹ کی نشستیں بڑھانے کے لیے آرٹیکل 59 میں ترمیم کا بل قومی اسمبلی میں پیش کردیا۔

بل میں سینیٹ کی نشستوں کی تعداد 96 سے بڑھا کر 113 کرنے کی تجویز دی گئی ہے، خواتین، ٹیکنو کریٹ اور اقلیتوں کی نشستوں کی تعداد بھی بڑھانے کی تجویز دی گئی ہے۔

بل کے مطابق سینیٹ میں ہر صوبے خواتین، ٹیکنو کریٹس اور اقلیتی نشستوں کی تعداد 4 سے بڑھا کر 5 کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: سینیٹ کی

پڑھیں:

ہائیکورٹ ججز کی کارکردگی جانچنے کیلئے رولز، محفوظ فیصلہ 90 روز میں لازمی سنانے کی تجویز

ہائیکورٹ ججز کی کارکردگی جانچنے کیلئے رولز، محفوظ فیصلہ 90 روز میں لازمی سنانے کی تجویز WhatsAppFacebookTwitter 0 26 September, 2025 سب نیوز

اسلام آباد (آئی پی ایس )ہائی کورٹ ججوں کی کارکردگی جانچنے کے لیے رولز کے حوالے سے جوڈیشل کمیشن کی ذیلی کمیٹی کے اجلاس میں محفوظ فیصلہ 90 روز کے اندر سنانا لازمی قرار دینے کی تجویز دی گئی ہے۔جسٹس جمال خان مندوخیل کی زیر صدارت جوڈیشل کمیشن کی ذیلی کمیٹی کا اجلاس ہوا، ذرائع نے بتایا کہ اجلاس تقریبا ایک گھنٹے تک جاری رہا۔

ذرائع نے بتایا کہ اجلاس میں ہائی کورٹ کے ججوں کی کارکردگی جانچنے کے لیے طریقہ کار اور مختلف رولز پر مشاورت ہوئی۔ذرائع نے بتایا کہ اجلاس میں محفوظ فیصلے 90 روز کے اندر لازمی سنانے کی تجویز شامل کی گئی ہے، کاز لسٹ میں شامل مقدمات روز نمٹانے کو جج کی کارکردگی سے منسلک کرنے کی تجویز بھی دی گئی ہے۔ ذرئع نے مزید بتایا کہ اجلاس میں تمام اراکین کو تحریری تجاویز پیش کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرجنرل اسمبلی اجلاس کے موقع پر بھارتی میڈیا کے سوال پر وزیراعظم کا کرارا جواب جنرل اسمبلی اجلاس کے موقع پر بھارتی میڈیا کے سوال پر وزیراعظم کا کرارا جواب بھارت میں آئی لو محمد ۖ کہنا بھی جرم بنا دیا گیا، بریلی میں پولیس مسلمانوں پر ٹوٹ پڑی ڈی جی آئی ایس پی آر کی جامعہ عرو الوثقی کے علما اور طلبہ کے ساتھ خصوصی نشست بھارت کو دیا گیا فیصلہ کن جواب تاریخ میں ہمیشہ یاد رکھا جائے گا؛ وزیراعظم کا جنرل اسمبلی سے خطاب سی ڈی اے کا کیپیٹل ایمرجنسی سروسز کی اپ گریڈیشن کا فیصلہ تمام یرغمالی رہا کرو تو زندہ رہو گے ورنہ مار دیئے جاو گے، نیتن یاہو کی حماس کو دھمکی TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہماری ٹیم

متعلقہ مضامین

  • اسپیکر قومی اسمبلی کا وزیراعظم شہباز شریف کے اقوام متحدہ سے خطاب پر اظہارِ خیال
  • جنرل اسمبلی میں اسرائیلی وزیراعظم کا بائیکاٹ؛ نیتن یاہو کا خالی نشستوں سے خطاب
  • ہائیکورٹ ججز کی کارکردگی جانچنے کیلئے رولز، محفوظ فیصلہ 90 روز میں لازمی سنانے کی تجویز
  • پنجاب اسمبلی: دہشتگردی سے متاثرہ شہریوں کی امداد بڑھانے کیلیے ترمیمی بل پیش
  • پنجاب میں سی ایم فری وائی فائی سروس کا دائرہ کار مزید بڑھا دیا گیا
  • پی ٹی آئی ارکان کے پارلیمنٹ کی کمیٹیوں سے دیے گئے استعفے کب منظور ہوں گے؟
  • عالمی مالیاتی ڈھانچہ ترقی پذیر ممالک کیساتھ عدم مساوات کو بڑھا رہا ہے: اسحاق ڈار
  • سندھ میں ضمنی بلدیاتی انتخابات، 14 اضلاع کی 28 نشستوں کے نتائج آنے کا سلسلہ جاری
  • کراچی: 3 اضلاع کی 5 بلدیاتی نشستوں پر ضمنی بلدیاتی انتخابات، پولنگ کا وقت ختم
  • پرنس ہیری کی کنگ چارلس سے ملاقات نے میگھن مارکل کے خدشات بڑھا دیے