قاسم اور سلیمان سیاست میں آنا چاہیں تو انہیں کسی نےمنع نہیں کیا،عمر ایوب
اشاعت کی تاریخ: 12th, August 2025 GMT
پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن) تحریک انصاف کے مرکزی رہنما عمر ایوب نے کہا ہےکہ عمران خان کے بیٹے قاسم اور سلیمان سیاست میں آنا چاہیں تو انہیں کسی نے منع نہیں کیا۔جیونیوز سےگفتگو کرتے ہوئے عمرایوب نے کہا کہ عمران خان کے بیٹے جب بھی آئیں، ان کو خوش آمدید کہتے ہیں، قاسم اور سلیمان سیاست میں آنا چاہیں تو انہیں کسی نےمنع نہیں کیا، سیاست میں مشکل حالات دیکھنے پڑتے ہیں مگربانی پی ٹی آئی کے بیٹے مضبوط ہیں۔
ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ 5 اگست کو عمران خان کا حکم تھا کہ احتجاج مقامی سطح پر کیا جائے، بانی پی ٹی آئی کہیں کہ اسلام آباد نہیں جانا تو ہم کون ہوتے ہیں وہاں جانے والے۔عمر ایوب کا کہنا تھا کہ پنجاب میں پولیس ظلم و بربریت پر اتر آئی ہے، ماضی میں مذاکرات کرنے کی کوشش کی تھی جس میں حکومت کو بے بس پایا، پنجاب میں حکومت پٹواری بھی مرضی کا نہیں لگا سکتی تو ان کے ساتھ کیا مذاکرات کریں۔انہوں نے مزید کہا کہ میرےعلم میں نہیں کہ عمران خان کو جیل سے نکلنے کیلئےکوئی آفر آئی ہو، عمران خان کو کوئی ڈیل آئے بھی تو وہ مانیں گے نہیں۔
30اکتوبر1947ءکو یونیورسٹی گراﺅنڈ لاہورمیں قائداعظمؒ نے فرمایا’’کشمیر میں دشمن کامیابی حاصل نہیں کرپائے گا،ہماراکردار صاف شفاف ہے دنیا جانتی ہےہم سچائی پر ہیں‘‘
مزید :.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Pakistan
کلیدی لفظ: سیاست میں
پڑھیں:
حملہ ہوا تو خلیج میں امریکہ سے منسلک پلوں اور بجلی گھروں کو نشانہ بنائیں گے، ایران
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)ایران نے صدر ٹرمپ کی تازہ دھمکی کے جواب میں خبردار کیا ہے کہ اگر امریکا باز نہ آیا تو مشرق وسطیٰ میں اس کے انفرا اسٹریکچرز بھی محفوظ نہیں رہیں گے۔ایران کی نیم سرکاری خبر رساں ایجنسی تسنیم کے مطابق ایک نامعلوم فوجی ذریعے نے کہا کہ آبنائے ہرمز پر اپنی خودمختاری کے استعمال میں ایران کا عزم فولادی ہے اور وہ کبھی بھی اس اہم آبی گزرگاہ کو اپنے خلاف خطرہ بننے کی اجازت نہیں دے گا۔فوجی عہدیدار نے مزید کہا کہ اگر امریکا نے ایران کے پلوں یا بجلی گھروں پر حملہ کیا تو ایران بھی عرب ممالک میں موجود امریکا سے وابستہ اہم شہری بنیادی ڈھانچوں بشمول پلوں، بجلی گھروں اور تنصیبات پر حملے کرے گا۔
پاکستانی تاجروں نے چین کو 60ہزار ٹن چاول برآمد کرنے کے آرڈرز حاصل کرلئے
بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ امریکیوں کو گزشتہ دس دنوں کے واقعات کے بعد اب پوری طرح یقین ہو جانا چاہیے کہ ایران جہاں چاہتا ہے وہیں حملہ کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ایرانی فوجی عہدیدار نے مزید کہا کہ لہٰذا ٹرمپ اگر اس طرح کا کوئی خطرناک جوا کھیلتے ہیں تو اس کا انجام ایک بار پھر ان کی سبکی اور شرمندگی کی صورت میں نکلے گا۔انھوں نے کہا کہ ایران آبنائے ہرمز پر اپنی خودمختاری کا حق استعمال کرتا رہے گا اور اس اہم آبی گزرگاہ پر اپنا کنٹرول برقرار رکھنے کے اپنے پختہ عزم سے کسی صورت دستبردار نہیں ہوگا۔
یاد رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر اعلان کیا تھا کہ اگر ایران کی پاسدارانِ انقلاب آبنائے ہرمز میں کسی تجارتی جہاز پر میزائل، راکٹ، ڈرون یا کسی اور ہتھیار سے حملہ کرتی ہے تو امریکا ہر ایسے واقعے کے جواب میں ایران کے ایک پل یا بجلی گھر کو تباہ کر دے گا چاہے وہ تہران کے قریب ہی کیوں نہ واقع ہو۔
اپر کوہستان مالیاتی اسکینڈل، 21 کروڑ روپے سے زائد رقم بحق سرکار ضبط کرنے کا حکم
واضح رہے کہ آبنائے ہرمز دنیا کی اہم ترین سمندری گزرگاہوں میں شمار ہوتی ہے جہاں سے عالمی سطح پر تیل اور گیس کی بڑی مقدار گزرتی ہے اور اسے ایران نے بند کر رکھا ہے جس کے باعث عالمی منڈیوں میں تیل کی قیمتیں بڑھ گئی ہے۔
مزید :