وزیراعظم کا ترکیہ میں زلزلے پر اظہار افسوس؛ مشکل گھڑی میں مدد کی پیشکش
اشاعت کی تاریخ: 12th, August 2025 GMT
اسلام آباد:
وزیراعظم شہباز شریف نے ترکیہ میں آنے والے زلزلے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے مشکل گھڑی میں مدد کی پیش کش کی ہے۔
پریس ونگ پی ایم آفس سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم محمد شہباز شریف نے ترکیہ میں زلزلے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ترک صوبے بالکسر میں زلزلے پر دل رنجیدہ ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہماری تمام تر دعائیں اور ہمدردیاں متاثرین کے ساتھ ہیں اور ہم اپنے ترک بہن بھائیوں کی اس سانحے میں حفاظت اور جلد صحت یابی کے لیے دعا گو ہیں۔
وزیراعظم نے کہا کہ میں اپنے بھائی ترک صدر رجب طیب اِردوان سے دل کی اتھاہ گہرائیوں سے اس قدرتی سانحے پر افسوس و ہمدردی کا اظہار کرتا ہوں۔ پاکستان ترکیہ کی اس مشکل گھڑی میں ہر قسم کی مدد کے لیے تیار ہے۔
Tagsپاکستان.
ذریعہ: Al Qamar Online
پڑھیں:
ترکیہ میں شدید زلزلہ، شدت 6.1 ریکارڈ، 10 عمارتیں گر گئیں
زلزلے کے نتیجے میں فوری طور پر کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی، تاہم ترک میڈیا کے مطابق زلزلے سے 10 سے زائد عمارتوں کے گرنے کی اطلاع ہے۔ ترک صدر رجب طیب اردوان نے زلزلے سے متاثرہ شہریوں کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ ترکیہ میں 6.1 شدت کا زلزلہ آیا ہے، جس کے نتیجے میں 10 سے زائد عمارتیں زمین بوس ہوگئیں۔ اس حوالے سے استنبول میں بتایا گیا ہے کہ جرمن ریسرچ سینٹر فار جیو سائنسز کے مطابق زلزلے کی گہرائی 10 کلو میٹر ریکارڈ کی گئی۔ ترک ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی کے مطابق ترکیہ کے مغرب میں بالیک ایسیر صوبے میں 6.1 شدت کا زلزلہ مقامی وقت کے مطابق شام 7 بج کر 53 منٹ پر آیا اور استنبول سمیت 11 صوبوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ ترک ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی کے مطابق زلزلے کے جھٹکے استنبول، برصا اور آس پاس کے صوبوں میں بھی محسوس کیے گئے۔
زلزلے کا مرکز صوبہ بالیک ایسیر کے ضلع سندرگی میں تھا۔ زلزلے کے نتیجے میں فوری طور پر کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی، تاہم ترک میڈیا کے مطابق زلزلے سے 10 سے زائد عمارتوں کے گرنے کی اطلاع ہے۔ ترک صدر رجب طیب اردوان نے زلزلے سے متاثرہ شہریوں کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔ جاری کیے گئے بیان میں ان کا کہنا ہے کہ زلزلے کے بعد متاثرہ علاقے میں امدادی سرگرمیوں کا جائزہ لے رہا ہوں۔