زیارت: مغوی اسسٹنٹ کمشنر اور بیٹے کی بازیابی میں مدد پر نقد انعام کا اعلان
اشاعت کی تاریخ: 12th, August 2025 GMT
ڈپٹی کمشنر زیارت نے مغوی اسسٹنٹ کمشنر اور ان کے بیٹے کی بازیابی میں مدد کرنے والوں کے لیے انعام کا اعلان کردیا۔
یہ بھی پڑھیں: اسسٹنٹ کمشنر زیارت بیٹے سمیت اغوا، مسلح افراد نے گاڑی کو آگ لگادی
جاری کردہ اعلامیے کے مطابق جو بھی شخص اسسٹنٹ کمشنر اور ان کے بیٹے کی مصدقہ اطلاع فراہم کرےگا، اسے 5 کروڑ روپے نقد انعام دیا جائے گا۔
اعلامیے میں واضح کیا گیا ہے کہ اطلاع فراہم کرنے والے شخص کا نام مکمل طور پر صیغہ راز میں رکھا جائے گا تاکہ اس کی شناخت محفوظ رہے۔
دوسری جانب اسسٹنٹ کمشنر اور ان کے بیٹے کی بازیابی کے لیے سیکیورٹی فورسز کا سرچ آپریشن مختلف علاقوں میں مسلسل جاری ہے۔
ڈپٹی کمشنر زیارت کا کہنا ہے کہ تمام تر وسائل بروئے کار لا کر مغویوں کی جلد از جلد بازیابی یقینی بنائی جائےگی۔
یہ بھی پڑھیں: تربت: اسسٹنٹ کمشنر تمپ محمد حنیف نورزئی اغوا، سرچ آپریشن جاری
واضح رہے کہ 10 اگست کو نامعلوم افراد نے اسسٹنٹ کمشنر زیارت کو بیٹے سمیت اغوا کرتے ہوئے سرکاری گاڑی کو آگ لگا دی تھی۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews انعام کا اعلان بازیابی پانچ کروڑ ڈپٹی کمشنر زیارت زیارت مغوی اسسٹنٹ کمشنر وی نیوز.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: انعام کا اعلان بازیابی پانچ کروڑ ڈپٹی کمشنر زیارت زیارت مغوی اسسٹنٹ کمشنر وی نیوز اسسٹنٹ کمشنر اور کمشنر زیارت بیٹے کی
پڑھیں:
ملالہ فنڈ کا غزہ میں کام کرنے والی تنظیم کو ایک لاکھ ڈالر کی فنڈنگ کا اعلان
لندن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 ستمبر2025ء)نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسفزئی کے ادارے ملالہ فنڈ نے غزہ میں کام کرنے والی تنظیم کو ایک لاکھ ڈالر کی فنڈنگ کا اعلان کر دیا۔اس حوالے سے ملالہ فنڈ کی جانب سے جاری کیے گئے اعلامیے میں کہا گیا کہ فنڈنگ سے ان بچوں کو مدد ملے گی جن کی تعلیم اور دیگر اہم سروسز تک رسائی متاثر ہوئی۔ انٹرنیشنل نیٹ ورک فار ایڈ، ریلیف اینڈ اسسٹینس کو خدمات جاری رکھنے میں مدد ملے گی۔(جاری ہے)
اعلامیے میں کہا گیا کہ ملالہ فنڈ 2023سے غزہ میں بچوں کیلئے انتہائی ضروری خدمات کی فراہمی میں مدد کر رہا ہے۔ ملالہ فنڈ فلسطینیوں کی مدد کرنے والی تنظیموں کو 7 لاکھ ڈالر امداد دے چکا ہے۔ملالہ فنڈ 2023سے انیرا، فلسطین چلڈرن ریلیف فنڈ، انروا، انارا، راوا اور کائنڈریو ایس اے کو گرانٹس دے چکا ہے۔ملالہ یوسفزئی نے کہاکہ ہمیں نسل کشی کے خاتمے کا مطالبہ جاری رکھنا چاہیے، اسرائیل پر محاصرہ ختم، سرحدیں کھولنے اور مستقل جنگ بندی کیلئے دباؤ ڈالنا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ فلسطینی بچے بہتر مسقبل اور ہماری مدد کے مستحق ہیں۔