پاکستان اور امریکہ کاؤنٹر ٹیررازم ڈائیلاگ، انسداد دہشتگردی کے لیے مضبوط ادارہ جاتی ڈھانچے کی تعمیر پراتفاق
اشاعت کی تاریخ: 13th, August 2025 GMT
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان اور امریکہ نے اسلام آباد میں ہونے والے کاؤنٹر ٹیررازم ڈائیلاگ میں دہشت گردی کے خاتمے کے عزم کو دوہراتے ہوئے دہشت گرد تنظیموں بلوچستان لبریشن آرمی (بی ایل اے)، داعش خراسان اور تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) جیسے گروہوں کے خلاف مؤثر حکمت عملی بنانے پر اتفاق کیا ہے۔
ترجمان دفترخارجہ شفقت علی خان کی طرف سے جاری اعلامیے میں بتایا گیا کہ اسلام آباد میں پاکستان اور امریکہ کے درمیان انسداد دہشت گردی پر اہم مذاکرات 12 اگست کو وزارتِ خارجہ میں ہوئے جس کی مشترکہ صدارت پاکستان کے اسپیشل سیکرٹری برائے اقوام متحدہ نبیل منیر اور امریکی محکمہ خارجہ کے ایکٹنگ کوآرڈینیٹر برائے کاؤنٹر ٹیررازم گریگوری ڈی لوگیرفو نے کی۔
پولیس نے عمران خان کی بہنوں کو تھوڑی دیر کی تحویل کے بعد چھوڑ دیا
مذاکرات میں دہشت گردی کی تمام اقسام اور صورتوں کے خاتمے کے عزم کو دوہرایا گیا۔ دونوں ممالک نے اس بات پر زور دیا کہ بی ایل اے، داعش خراسان اور تحریک طالبان پاکستان جیسے گروہ خطے اور دنیا کے امن و استحکام کے لیے سنگین خطرہ ہیں۔امریکہ نے پاکستان کی جانب سے دہشت گرد عناصر کو قابو میں رکھنے کی کامیاب کوششوں کو سراہا۔ اس موقع پر امریکی وفد نے جعفر ایکسپریس پر دہشت گرد حملے اور خضدار میں اسکول بس پر بم دھماکے میں شہریوں اور سکیورٹی اہلکاروں کی شہادت پر تعزیت بھی کی۔
مذاکرات میں یہ بھی طے پایا کہ ابھرتی ہوئی ٹیکنالوجیز کے دہشت گردانہ استعمال کو روکنے کے لیے مشترکہ حکمت عملی اپنائی جائے گی، دونوں ممالک نے ادارہ جاتی ڈھانچے کو مزید مضبوط بنانے اور انسداد دہشت گردی کے لیے صلاحیتوں میں اضافہ کرنے پر بھی اتفاق کیا۔پاکستان اور امریکو نے عالمی فورمز، خصوصاً اقوام متحدہ میں قریبی تعاون جاری رکھنے کا عزم ظاہر کیا اور کہا کہ دیرپا امن و استحکام کے لیے مسلسل اور باقاعدہ روابط نہایت ضروری ہیں۔
ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (بدھ) کا دن کیسا رہے گا ؟
مزید :.ذریعہ: Daily Pakistan
کلیدی لفظ: پاکستان اور کے لیے
پڑھیں:
کیڈٹ کالج وانا پر بزدلانہ حملہ سیکیوٹی فورسز نے ناکام بنا دیا، 2 خوارج ہلاک
جنوبی وزیرستان کے کیڈٹ کالج وانا پر بھارتی سرپرستی میں سرگرم فتنہ الخوارج کے دہشتگردوں نے بزدلانہ حملہ کیا، جسے سیکیورٹی فورسز نے ناکام بنادیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق سیکورٹی فورسز نے بر وقت کارروائی کرتے ہوئے دو خوارج کو ہلاک کردیا جب کہ 3 خوارج کالج کے احاطے میں داخل ہو کر ایڈمنسٹریٹو بلاک میں محصور ہوگئے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق محصور خوارج افغانستان میں بیٹھے اپنے ہینڈلرز سے ہدایات وصول کر رہے ہیں۔ خوارج کا ہدف قبائلی علاقوں کے نوجوانوں میں خوف پھیلانا ہے۔
آئی ایس پی آر نے بتایا کہ حملہ آوروں نے پریمیئر سیکیورٹی توڑنے کی کوشش میں ناکامی کے بعد بارود سے بھری گاڑی کالج کے مین گیٹ سے ٹکرادی۔
یہ خوارج ویسی ہی وحشیانہ اقدام کی دہشت گردی کی واردات دہرانے کی کوشش کر رہے تھے، جیسی اے پی سی میں کی گئی تھی۔ پاکستان دہشت گردوں اور افغانستان میں موجود ان کی قیادت کے خلاف جواب کا حق محفوظ رکھتا ہے۔
سیکیورٹی فورسز کا شوال، درہ آدم خیل میں آپریشن، 20 خوارج مارے گئےآئی ایس پی آر کے مطابق سیکورٹی فورسز نے درہ آدم خیل میں بھی خوارج کے خلاف خفیہ اطلاعات پر آپریشن کیا۔ جہاں فائرنگ کے تبادلے میں 12 دہشت گرد مارے گئے۔
آئی ایس پی آر نے کہا ہے کہ افغانستان میں دہشت گرد گروہوں کی موجودگی افغان طالبان کے دعوؤں کے برعکس ہے۔ بھارتی سرپرستی میں سرگرم خوارج کے خاتمے کے لیے کلیرنس آپریشن جاری ہے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کا کہنا ہے کہ عزم اور استحکام کے ساتھ بلا روک ٹوک انسدادِ دہشت گردی اقدامات جاری رکھیں گے۔ بیرونی سر پرستی میں کام کرنے والی اس دہشت گردی کا خاتمہ ہر صورت ممکن بنایا جائے گا۔