حج و عمرہ یا کربلا زیارت کرنے جاؤ تو طعنے ملتے ہیں، صنم ماروی
اشاعت کی تاریخ: 13th, August 2025 GMT
معروف لوک و صوفی گلوکارہ صنم ماروی نے اس دکھ کا اظہار کیا ہے کہ جب وہ حج، عمرہ یا کربلا کی زیارت جیسے مقدس مقامات پر جاتی ہیں تو بعض لوگ ان کے اس عمل کو سراہنے کے بجائے تنقید اور طعنوں کا نشانہ بناتے ہیں۔
نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے صنم ماروی نے کہا کہ بطور فنکار، ان کی عبادات کو بھی شک کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے۔
گانا میرا پیشہ ہے، عبادت میری روح کی ضرورت
انہوں نے کہاکہ گانا گانا میرا پروفیشن ہے، اس سے میرا گھر چلتا ہے۔ نہ میں یہ چھوڑ سکتی ہوں، نہ عبادت کو۔ مگر لوگ سمجھتے ہیں جیسے دونوں چیزیں ایک ساتھ ممکن نہیں۔
صنم ماروی نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے بتایا کہ جب وہ عمرہ یا زیارات کے بعد واپس آ کر اپنے گلوکاری کے کام میں لگتی ہیں تو بعض لوگ کہتے ہیں ابھی تو زیارات کر کے آئی ہو، اب پھر سے یہی کام، ہم بھی عبادت کا حق رکھتے ہیں”
انہوں نے کہاکہ لوگ یہ نہیں سمجھتے کہ ہم فنکار بھی دل رکھتے ہیں۔ ہم بھی چاہتے ہیں کہ عام انسانوں کی طرح سکون سے عبادت کریں، مقدس مقامات پر جائیں، دعائیں مانگیں۔
تنقید کا سامنا، مگر حوصلہ برقرار
صنم ماروی کا کہنا تھا کہ بعض افراد ان پر طنز کرتے ہیں کہ سارا سال گانے گاتی ہے اور اب حاجن بننے چلی گئی ہےلیکن وہ اس منفی سوچ کے باوجود اپنے ایمان اور روحانی سفر سے پیچھے نہیں ہٹتیں۔
ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: صنم ماروی
پڑھیں:
مانچسٹر :یہودی مذہبی دن یوم کپو پر صہیونی عبادت گاہ کے باہر حملہ ،2 افراد ہلاک،3 شدید زخمی
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
مانچسٹر (مانیٹرنگ ڈیسک) شمالی برطانیہ کے شہر مانچسٹر میں یوم کِپور پر ایک یہودی عبادت گاہ کے باہر چاقو کے وار اور کار سے ٹکر مارنے کے حملے میں 2 افراد ہلاک اور 3 زخمی ہوگئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق گریٹر مانچسٹر پولیس کا کہنا ہے کہ ہیٹن پارک ہیبرو کانگریگیشن کنیسہ کے باہر ایک شخص کو موقع پر ہی گولی مار دی گئی، اسے حملہ آور سمجھا جا رہا ہے۔ پولیس کے مطابق ایک شہری نے اطلاع دی کہ اس نے دیکھا کہ ایک گاڑی لوگوں کی جانب دوڑائی گئی اور ایک شخص کو چاقو مارا گیا، قانون نافذ کرنے والے اداروں کے مطابق چاقو کے وار اور گاڑی کی ٹکر سے زخمی ہونے والے افراد کا علاج کیا جا رہا ہے۔ مانچسٹر کے میئر اینڈی برنہام نے ’بی بی سی‘ کو بتایا کہ یہ کرمپسال کے مڈلٹن روڈ پر پیش آنے والا ایک سنگین واقعہ‘ تھا، تاہم اب صورتحال قابو میں ہے، میئر نے کہا کہ مشتبہ حملہ آور غالباً ہلاک ہو چکا ہے۔ یہ واقعہ یومِ کپور (یوم کفارہ) کے دن پیش آیا، جو یہودی کیلنڈر کا سب سے مقدس دن سمجھا جاتا ہے۔ ایمبولینس کے عملے نے جائے وقوعہ پر 4 زخمی افراد کو پایا، پولیس کے مطابق یہ زخم کار ٹکرانے اور چاقو زنی دونوں کے نتیجے میں ہوئے ہیں۔ ایک اور شخص کو گولی لگی ہے، جسے پولیس حملہ آور قرار دے رہی ہے، اگرچہ اس کی حالت کی تصدیق نہیں ہوئی لیکن میئر برنہام نے کہا کہ وہ غالباً ہلاک ہو گیا ہے۔ پولیس نے کہا کہ واقعے کے فوراً بعد آپریشن پلیٹو نافذ کر دیا گیا، آپریشن پلیٹو ایمرجنسی حکمت عملی ہے، جو بڑے پیمانے پر پیش آنے والے واقعات بشمول ’دہشتگرد حملوں‘ کے وقت اپنائی جاتی ہے۔ وزیرِ اعظم سر کیئر اسٹارمر نے کہا کہ وہ اس حملے پر شدید افسوس کا اظہار کرتے ہیں۔