امریکی سفارت خانے کے وفد کی اڈیالہ جیل آمد
اشاعت کی تاریخ: 13th, August 2025 GMT
اسلام آباد:
امریکی سفارت خانے کا وفد اڈیالہ جیل راولپنڈی پہنچا، جہاں انہوں نے قیدی سے ملاقات کی۔
ذرائع کے مطابق امریکی سفارتی وفد کو اڈیالہ جیل میں قید شہباز افضل تک قونصلر رسائی دی گئی ہے۔ سفارتی وفد کو قیدی سے ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ ایگزیکٹو کے کمرے میں ملاقات کروائی گئی ۔
امریکی سفارتی وفد نے قیدی سے زیر سماعت مقدمے،جیل میں دستیاب سہولیات اور صحت کے حوالے سے بات چیت کی۔ سفارتی وفد میں امریکی سفارت خانے کے چیف قونصلر پام ہیملٹ ،سکیورٹی آفیسر عرفان حیدر ملک شامل تھے ۔
واضح رہے کہ اڈیالہ جیل کے قیدی شہباز افضل کے خلاف تھانہ سرائے عالمگیر میں توہین رسالت کے جرم پر مقدمہ درج ہے۔
Tagsپاکستان.
ذریعہ: Al Qamar Online
کلیدی لفظ: پاکستان اڈیالہ جیل سفارتی وفد
پڑھیں:
ایکواڈور: جیل میں خوفناک خونی تصادم، 31 قیدی ہلاک
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
جنوبی امریکی ملک ایکواڈور میں واقع مچالا جیل میں ہنگامہ آرائی کے نتیجے میں 31 افراد ہلاک ہو گئے۔
بین الاقوامی خبر ایجنسیوں کے مطابق جیل میں صبح کے وقت قیدیوں کے درمیان تصادم ہوا جس میں اسلحے کا آزادانہ استعمال کیا گیا۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق چار افراد فائرنگ سے ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے۔
حکام کے مطابق ہنگاموں کے بعد 27 مزید لاشیں جیل کے مختلف حصوں سے برآمد ہوئیں جن کی موت دم گھٹنے سے ہوئی۔
جیل انتظامیہ اور سکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر صورتحال پر قابو پا لیا جبکہ واقعے کی تحقیقات جاری ہیں تاکہ ہلاکتوں کی اصل وجوہات اور تشدد کے محرکات کا تعین کیا جا سکے۔
واضح رہے کہ ایکواڈور کی جیلوں میں گزشتہ چند برسوں کے دوران قیدی گروپوں میں خونریز جھڑپوں کے متعدد واقعات رپورٹ ہو چکے ہیں، جنہیں ملک کے منظم جرائم اور منشیات مافیا سے جوڑا جاتا ہے۔