مٹیاری: ٹریلر کی موٹرسائیکل کو ٹکر، 3 افراد جاں بحق
اشاعت کی تاریخ: 14th, August 2025 GMT
—فائل فوٹو
مٹیاری میں قومی شاہراہ پر دینار شاخ کے مقام پر ٹریلر نے موٹر سائیکل کو ٹکر مار دی۔
مقامی پولیس کے مطابق حادثے میں 2 بھائی اور ان کا ایک کزن جاں بحق ہو گئے۔
پولیس کے مطابق تینوں لاشیں اسپتال منتقل کر دی گئی ہیں۔
.ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
نوشہرہ میں مکان کی چھت گرنے سے 5 افراد جاں بحق، 3 زخمی
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
نوشہرہ میں گھر کی چھت گرنے سے 5 افراد جاں بحق اور 3 زخمی ہوگئے۔
نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق نوشہرہ کے تحصیل پبی کے علاقے ڈاگی جدید میں ایک افسوسناک حادثے میں گھر کی چھت گرنے سے پانچ افراد جاں بحق اور تین زخمی ہوگئے۔
رپورٹ کے مطابق واقعہ اُس وقت پیش آیا جب گھر کے اندر موجود کمرے کی چھت اچانک منہدم ہو گئی، جس کے نتیجے میں گھر کے آٹھ افراد ملبے تلے دب گئے۔
ریسکیو حکام کے مطابق حادثے کے فوری بعد پانچ افراد موقع پر ہی جان کی بازی ہار گئے، جبکہ تین افراد زخمی ہوئے جنہیں ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد پبی اسپتال منتقل کیا گیا۔
حکام کا کہنا ہے کہ جاں بحق ہونے والوں میں 30 سالہ رضوان، 9 سالہ ولیدہ، 6 سالہ ایان، 5 سالہ حفصہ اور 4 سالہ دعا شامل ہیں۔
حکام نے مزید بتایا کہ اہلکاروں نے مسلسل کوششوں کے بعد ملبے تلے دبے تمام افراد کو نکال کر محفوظ مقام پر منتقل کیا، زخمیوں کی حالت خطرے سے باہر ہے اور علاقے میں مزید حفاظتی اقدامات کے لیے تحقیقات جاری ہیں تاکہ مستقبل میں اس قسم کے حادثات سے بچا جا سکے۔