سابق کپتان محمد حفیظ کی بابراعظم اور محمدرضوان پر کڑی تنقید، سلمان علی آغا کی تعریف
اشاعت کی تاریخ: 16th, August 2025 GMT
قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان محمد حفیظ نے کہا ہے کہ بابر اعظم اور محمد رضوان ٹیم کے “کی پلیئر” نہیں ہیں، اصل میچ ونر سلمان علی آغا ہیں، جو ہر فارمیٹ میں مسلسل شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کر رہے ہیں۔
یوٹیوب پوڈکاسٹ میں محمد حفیظ نے بتایا کہ پچھلے 2 سال کی کرکٹ میں اگر کوئی کھلاڑی ہے جس نے ہر فارمیٹ میں پاکستان کے لیے کامیابیاں دلائیں، تو وہ سلمان علی آغا ہیں۔
مزید پڑھیں: بابراعظم مداحوں سے کیوں الجھ پڑے؟ وجہ سامنے آگئی
سابق کپتان نے میڈیا پر بھی تنقید کی اور کہا کہ بابر اعظم اور محمد رضوان پر توجہ دینے کے بجائے صائم ایوب اور حسن نواز جیسے نوجوان کھلاڑیوں کو اجاگر کرنا چاہیے، جو اگلے 10 سے 15 سال تک پاکستان کے لیے بہترین کھیل پیش کر سکتے ہیں۔
محمد حفیظ نے کہا کہ ہمارا میڈیا ایک یا 2 کھلاڑیوں کی ہائپ بناتا ہے اور باقی کھلاڑیوں کو نظر انداز کر دیتا ہے۔ فخر زمان جیسا کھلاڑی، جو ملک کے لیے شاندار کھیل رہا ہے، اسے زیر بحث ہی نہیں لایا جاتا۔
مزید پڑھیں: ہیڈ کوچ مائیک ہیسن نے بابراعظم اور رضوان کی ٹی20 ٹیم میں شمولیت مشروط کردی
سابق کپتان نے بابر اعظم اور محمد رضوان کو تنبیہ کرتے ہوئے کہا کہ انہیں اپنی جگہ ٹیم میں برقرار رکھنے پر توجہ دینی چاہیے۔ ’کی پلیئر‘ بننا تو دور کی بات ہے، پہلے وہ خود کو اچھا کھلاڑی ثابت کریں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
بابر اعظم حسن نواز سابق کپتان محمد حفیظ سلمان علی آغا صائم ایوب قومی کرکٹ ٹیم محمد رضوان.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: حسن نواز سابق کپتان محمد حفیظ سلمان علی آغا صائم ایوب قومی کرکٹ ٹیم محمد رضوان اعظم اور محمد سلمان علی آغا محمد رضوان سابق کپتان محمد حفیظ کے لیے
پڑھیں:
ایشوریا کیساتھ بریک اپ کے بعد سلمان خان نے جنون میں آکر کیا حرکت کی؟
بھارتی ہدایتکار پراہلاد کاکڑ نے حالیہ انٹرویو میں بالی ووڈ کے معروف اداکار سلمان خان اور ایشوریا رائے کے ماضی کے تعلق پر بات کرتے ہوئے دلچسپ انکشافات کیے ہیں۔
ہدایتکار پراہلاد کاکڑ کے مطابق سلمان خان اور ایشوریا کے درمیان بریک اپ کے بعد سلمان شدید ذہنی دباؤ کا شکار تھے اور اکثر غصے اور جنون کی حالت میں اپنے سر کو دیوار سے ٹکرا لیتے تھے۔
پراہلاد کاکڑ نے بتایا کہ وہ اس وقت سلمان خان کے ہمسایہ تھے اور خود کئی بار ان کی یہ کیفیت دیکھ چکے ہیں۔ ان کے مطابق سلمان اور ایشوریا کے تعلقات باضابطہ علیحدگی کے اعلان سے قبل ہی ختم ہو چکے تھے اور اس فیصلے میں ایشوریا اور ان کے اہل خانہ کے لیے ہی بہتری تھی کیونکہ تعلق میں تلخی اور مسائل حد سے بڑھ گئے تھے۔
ہدایتکار نے مزید کہا کہ بریک اپ کے بعد ایشوریا رائے نے سکون اور اطمینان محسوس کیا، تاہم انہیں اس بات کا دکھ ضرور تھا کہ انڈسٹری کے زیادہ تر لوگ سلمان خان کے ساتھ کھڑے ہوگئے جس کی وجہ سے وہ خود کو تنہا محسوس کرنے لگیں۔ اس واقعے کے بعد ایشوریا نے فلم انڈسٹری میں کسی پر مکمل بھروسہ نہ کرنے کا فیصلہ کیا۔
یاد رہے کہ مشہور فلم ہم دل دے چکے صنم کے اسٹارز سلمان خان اور ایشوریا رائے کا تعلق 2001 میں ختم ہوا، جبکہ 2002 میں اداکارہ نے باضابطہ علیحدگی کا اعلان کیا۔ بعد ازاں ایشوریا نے 2007 میں اداکار ابھیشیک بچن سے شادی کی۔۔