تیسرا ٹی 20: آسٹریلیا نے جنوبی افریقا کو سنسنی خیز میچ میں شکست دیکر سیریز جیت لی
اشاعت کی تاریخ: 16th, August 2025 GMT
آسٹریلیا نے جنوبی افریقا کو تیسرے ٹی 20 میچ میں سنسنی خیز مقابلے کے بعد 2 وکٹوں سے شکست دیکر سیریز 1-2 سے اپنے نام کرلی۔
دونوں ٹیموں کے درمیان فیصلہ کن ٹی 20 میچ ہفتہ کو کیرنز میں کھیلا گیا جس میں آسٹریلیا نے 173 رنز کا ہدف ایک گیند پہلے 8 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔
میچ میں آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا تھا، جنوبی افریقا نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 172 رنز بنائے۔ ڈیوالڈ بریوس نے 53 رنز کے ساتھ شاندار نصف سنچری اسکور کی جبکہ رسی وین ڈیر ڈسن 38 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔
آسٹریلیا کی طرف سے ناتھن ایلس نے 3، ایڈم زمپا اور جوش ہیزل ووڈ نے 2، 2 وکٹیں حاصل کیں۔
ہدف کے تعاقب میں آسٹریلیا کی طرف سے کپتان مچل مارش نے 54 رنز کے ساتھ نصف سنچری اسکور کی جبکہ گلین میکسویل نے 36 گیندوں پر 62 رنز کی شاندار اننگز کے ساتھ میچ کو اختتام تک پہنچایا۔
جنوبی افریقا کی طرف سے کوربن بوش نے 3، کاگیسو ربادا اور کیوینا مپاخا نے 2، 2 ، ایڈن مارکرم نے ایک وکٹ حاصل کی۔
یاد رہے کہ پہلے ٹی 20 میچ میں آسٹریلیا نے جنوبی افریقا کو 17 رنز سے شکست دی تھی جبکہ دوسرا میچ جنوبی افریقا 53 رنز سے جیتنے میں کامیاب رہا تھا۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: میں ا سٹریلیا جنوبی افریقا ا سٹریلیا نے میچ میں کے ساتھ
پڑھیں:
دل دہلا دینے والی اموات؛ فائنل ڈیسٹینیشن فرنچائز کی نئی فلم کا اعلان کردیا گیا
مشہور زمانہ ہالی ووڈ فرنچائز فائنل ڈیسٹینیشن اپنی ساتویں فلم کیساتھ جلد واپس آرہی ہے۔
دی ہالی ووڈ رپورٹر کی رپورٹ کے مطابق اس خطرناک اور دل دہلا دینے والی سیریز کی گزشتہ فلم "بلڈ لائنز” نے باکس آفس پر شاندار کارکردگی دکھائی تھی جس کے بعد اس سیریز کی ایک اور فلم کا اعلان کردیا گیا ہے۔
نئی فلم کی کہانی "بلڈ لائنز” کی شریک مصنفہ لوری ایونز ٹیلر لکھیں گی۔ وارنر برادرز نے نیو لائن اسٹوڈیوز کو نئی فلم پر کام شروع کرنے کی اجازت دے دی ہے۔ یہ فرنچائز اسٹوڈیو کی تیسری سب سے زیادہ کمائی کرنے والی سیریز ہے، جس کے بعد دوسرے نمبر پر "دی کانجرنگ” اور تیسرے پر "اسٹیفن کنگ کی اِٹ” آتی ہیں۔
اس ہارر سیریز کی ہر فلم میں موت کی پیشین گوئی کی جاتی ہے جو کہ بےحد خطرناک انداز میں ہوتی ہے اور کردار موت سے بچنے کی کوشش کرتے ہیں مگر کامیاب نہیں ہوتے۔
اس فرنچائز کی گزشتہ پانچ فلموں نے یہ بات واضح کی کہ موت سے بچنا ناممکن ہے، جبکہ آخری فلم "بلڈ لائنز” میں ایک کردار طویل زندگی گزارنے میں کامیاب ہوتا ہے، لیکن موت آخرکار سب کا حساب برابر کر دیتی ہے۔
TagsShowbiz News Urdu