تعمیراتی سرگرمیاں متاثر ہونے سے سیمنٹ کی طلب اور قیمت میں کمی
اشاعت کی تاریخ: 16th, August 2025 GMT
تعمیراتی سرگرمیاں متاثر ہونے سے سیمنٹ کی طلب اور قیمت میں کمی WhatsAppFacebookTwitter 0 16 August, 2025 سب نیوز
اسلام آباد(آئی پی ایس )ملک میں حالیہ شدید بارشوں اور سیلاب کے باعث تعمیراتی سرگرمیاں متاثر ہونے سے سیمنٹ کی طلب میں کمی واقع ہوگئی ہے اور اس کے نتیجے میں سیمنٹ سستا ہوگیا ہے۔وفاقی ادارہ شماریات کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ سال کے مقابلے میں سیمنٹ کی بوری 36 روپے سستی ہوگئی ہے اور ملک میں سیمنٹ کی بوری کی اوسط قیمت 1412 روپے ریکارڈ کی گئی، ایک سال پہلے 50 کلو سیمنٹ کی بوری کی اوسط قیمت 1448 روپے تھی۔
ایف بی ایس کا کہنا ہے کہ بعض شہروں میں سیمنٹ کی بوری 1510 روپے تک بھی فروخت ہورہی ہے تاہم اسلام آباد میں سیمنٹ کی فی بوری 1367 اور راولپنڈی میں 1372 روپے کی ہے۔رپورٹ کے مطابق گوجوانوالہ میں سیمنٹ کی فی بوری قیمت 1440، سیالکوٹ 1430، لاہور 1443، فیصل آباد میں 1370، سرگودھا 1400، ملتان 1409، بہاولپور1440 اور کراچی میں 1367 روپے ہے۔مزید بتایا گیا ہے کہ حیدرآباد میں سیمنٹ کی فی بوری کا ریٹ 1427، سکھر 1465، لاڑکانہ 1407، پشاور میں 1350، بنوں میں 1340، کوئٹہ 1510 اور خضدار میں 1483 رہا ہے۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرمسلم لیگ (ن) نے این اے-66 وزیرآباد کیلئے عطا تارڑ کے بھائی کو ٹکٹ جاری کردیا مسلم لیگ (ن) نے این اے-66 وزیرآباد کیلئے عطا تارڑ کے بھائی کو ٹکٹ جاری کردیا چینی درآمد کرنے کیلئے کم بولی کی پیشکش مسترد، مہنگی پیش کش قبول کرلی گئی نیتن یاہو دنیا کے لیے ایک “مسئلہ” بن چکے ہیں، ڈنمارک کا پابندیاں عائد کرنے کا عندیہ ٹرمپ پیوٹن اور یوکرینی صدر کو ایک میز پر بٹھانے کے لیے سرگرم سینٹرل کنٹریکٹس 2025-26: پرفارمنس پر فیصلہ، کئی کرکٹرز فارغ، نئے ناموں کی انٹری متوقع بلوچستان بھر میں امن و امان کے پیش نظر مزید 15 روز کیلئے دفعہ 144 نافذCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: سیمنٹ کی
پڑھیں:
وفاقی حکومت کے قرضوں میں 7 ہزار ارب روپے سے زائد کا اضافہ
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی: اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے اگست 2025 تک کی رپورٹ جاری کردی جس کے مطابق وفاقی حکومت کے قرضوں میں ایک سال کے دوران 7 ہزار ارب روپے سے زائدکا اضافہ ہوا۔
مرکزی بینک کی دستاویز سے پتا چلتا ہے کہ وفاقی حکومت کے قرضے اگست 2025 تک 77 ہزار 458 ارب روپے رہے، اس میں مقامی قرضے کا حصہ 54 ہزار ارب روپے سے زائد ہے۔
دستاویز کے مطابق اگست 2025 تک مرکزی حکومت کے غیر ملکی قرضےکا حجم 23 ہزار 385 ارب روپے رہا تھا، اگست 2024 تک وفاقی حکومت کے مجموعی قرضے 70 ہزار 362 ارب روپے تھے۔
دستاویز سے پتا چلتا ہے کہ جولائی کے مقابلے میں اگست 2025 میں وفاقی حکومت کے قرضے 780 ارب روپےکم ہوئے، مرکزی حکومت کے قرضے جولائی 2025 تک 78 ہزار 238 ارب روپے تھے۔
دستاویز کے مطابق جون2025 تک وفاقی حکومت کے قرضوں کا حجم77 ہزار 888 ارب روپے تھا۔