خواجہ سلمان رفیق نے یوسی 142 میں 36 گلیوں کی مرمت ،واسا کے ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح کیا
اشاعت کی تاریخ: 16th, August 2025 GMT
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اگست2025ء) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق نے یوسی 142 میں 36 گلیوں کی مرمت اور واسا کے ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح کیا۔یوسی 142 میں 36 گلیوں کی مرمت اور واسا کے ترقیاتی کاموں کا افتتاح کیا گیا، منصوبے کی کل لاگت 28 کروڑ روپے ہے۔افتتاحی تقریب میں اسسٹنٹ کمشنر کینٹ فاطمہ ارشد، ایکسین واسا سلمان اور ایس ڈی او میونسپل کارپوریشن عامر ہمایوں،خرم روحیل اصغر سینئر مسلم لیگی رہنما، جہانگیر درانی سابق چیئرمین، عنایت اللہ سابق وائس چیئرمین، عامر گجر، آفتاب بٹ، حاجی طفیل، رؤوف خان (کونسلرز) شریک ہوئے تھے۔
یوسی 143 میں ترقیاتی کاموں کا افتتاح، 60 سے زائد گلیاں تعمیر کی جائیں گی، یوسی 143 کے منصوبوں پر واسا کا کام 191 ملین اور لوکل گورنمنٹ کا کام 98.217 ملین روپے کی لاگت سے مکمل ہوگا۔
(جاری ہے)
افتتاحی تقریب میں میاں نوید انجم سابق ایم پی اے، میاں راشد ایڈووکیٹ چیئرمین، حاجی اللہ رکھا،حافظ علیم مغل، ملک سیف الرحمان، اخلاص شاہ، وہاب ملک، فیضان شاہ اور شریک ہوئے۔افتتاحی تقریبات کے موقع پر عوام نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی عوامی سہولت کیلئے کیے جانے والے اقدامات پر اظہار تشکر کیا۔خواجہ سلمان رفیق نے بھی وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کا خصوصی شکریہ ادا کیا۔
ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے کا افتتاح
پڑھیں:
ورلڈ ای ایس جی سمٹ کا کامیاب انعقاد، پاکستان کا عالمی سطح پر مثبت کردار اجاگر
ورلڈ ای ایس جی سمٹ کے چھٹے ایڈیشن کا کامیاب انعقاد کیا گیا، جس میں پاکستان سمیت دنیا بھر کے ماہرین، رہنماؤں اور تنظیموں نے شرکت کی۔
یہ بھی پڑھیں:سعودی عرب میں فرینڈز آف ریاض کے زیر اہتمام ’کنیکٹڈ پاکستان‘ کے عنوان سے سیمینار کا انعقاد
اجلاس میں ماحولیاتی، سماجی اور حکمرانی (ای ایس جی) کے اہداف پر گفتگو ہوئی، جس کا مقصد پائیدار ترقی، کاربن کے اخراج میں کمی اور جدت کے ذریعے معیشتوں کو مضبوط بنانا تھا۔
پاکستانی وفد کی شرکتپاکستانی کمپنی کی نمائندگی عدنان رفیق احمد اور انجینئر جویریہ اسد نے کی۔ پاکستانی وفد میں حنیق صاحب، عدنان رفیق احمد بطور موڈریٹر اور جویریہ اسد بطور اسپیکر شامل تھے۔
اپنی پریزنٹیشن میں عدنان رفیق احمد اور جویریہ اسد نے آئی ڈی ای سی ٹیکنالوجی پر روشنی ڈالی۔
ان کا کہنا تھا کہ روایتی ایئر کنڈیشنگ سسٹمز توانائی کے ضیاع اور کاربن کے اخراج کا بڑا ذریعہ ہیں، جبکہ آئی ڈی ای سی ماحول دوست اور توانائی کی بچت پر مبنی جدید ٹھنڈک کا حل ہے۔
عدنان رفیق احمد کا کہنا تھا کہ پاکستانی نوجوانوں کو چاہیئے کہ وہ ای ایس جی اور ڈی ایس جی پر ریسرچ اور عملی اقدامات کریں تاکہ عالمی سطح پر مؤثر کردار ادا کر سکیں۔
عالمی رجحاناتسعودی عرب اور دنیا کے کئی ممالک میں ای ایس جی اور ڈی ایس جی ماڈلز تیزی سے اپنائے جا رہے ہیں۔ ماہرین کے مطابق مستقبل میں ان کی طلب مزید بڑھے گی اور آج کی تیاری ہی کل کی کامیابی کی ضمانت ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
پاکستان ریاض سعودی عرب ورلڈ ای ایس جی سمٹ