گجرات میں کرکٹ میچ کے دوران اوور نہ دینے پر کپتان قتل
اشاعت کی تاریخ: 19th, August 2025 GMT
گجرات میں کرکٹ میچ کے دوران تنازع پر ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا جس میں مبینہ طور پر اوور نہ دینے پر جھگڑا شدت اختیار کر گیا، جس کے نتیجے میں کرکٹ ٹیم کا کپتان جان کی بازی ہار گیا جبکہ 2 کھلاڑی شدید زخمی ہو گئے۔
زخمی کھلاڑیوں کو فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں ان کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے، جبکہ کپتان زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔
مقامی افراد اور اہل علاقہ کی جانب سے اس افسوسناک واقعے پر شدید غم و غصے کا اظہار کیا جا رہا ہے جبکہ پولیس کی جانب سے واقعے کی تفتیش جاری ہے۔
اس ملک میں پاگل پن اوپر سے نیچے کی طرف trikle down ہونا شروع ہوگیا ہے۔????
گجرات ۔۔ اوور over نہ دینے پر کرکٹ ٹیم کا کپتان قتل اور دو کھلاڑی شدید زخمی کر دیے۔ pic.
— Jimmy Virk – Imranian ???????? (@JimmyVirkk) August 19, 2025
ایک صارف نے ویڈیو پر تبصرہ کرتے ہوئے لکھا کہ جب ملک میں قانون اورعدالتیں نہ ہوں تو لوگ خود عدالت لگا لیتے ہیں۔
جب ملک میں قانون عدالتیں کچھ بھی نہ ہو تو لوگ خود قانون عدالت لگا دیتے ہیں
— Saeed AslaM (@SaleemA36110542) August 19, 2025
ایک صارف نے کہا کہ اب لوگوں کے ذہنوں میں یہ بات بیٹھ گئی ہے کہ انصاف ملنا ممکن نہیں، اس لیے جو چاہے کرو، کوئی پوچھنے والا نہیں ہے۔
اب ہر بندے کے ذہن میں ہے کہ انصاف تو ہونا نہیں ہے تو جو دل چاہے کرتے پھرو۔
— zubairbaloch (@zubairbalochK) August 19, 2025
محمد حذیفہ لکھتے ہیں کہ لاقانونیت پورے معاشرے کے لیے ناسور بن چکی ہے۔
لاقانونیت پورے معاشرے کے لیے ناسور بن چکی ھے ۔
— Muhammad Huzaifa (@M08529198) August 19, 2025
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
کرکٹ میچ گجرات قتلذریعہ: WE News
پڑھیں:
ایشیا کی دوسری بہترین ٹیم کے لقب پر افغان ٹیم کے کپتان ناراض
افغانستان کے کپتان راشد خان ایشیا کی دوسری بہترین ٹیم کے لقب پر مذاق اڑائے جانے سے نالاں ہیں۔
افغان ٹیم ایشیا کپ میں گروپ مرحلے سے باہر ہوگئی تھی اور اسے چیمپیئن بھارت کے بعد فیورٹ سمجھا جا رہا تھا، افغان پلیئرز نے پچھلے چند انٹرنیشنل ایونٹس میں اچھی کارکردگی دکھائی تھی، پاکستان اور بنگلا دیش جیسی سائیڈز غیر یقینی نظر آرہی تھیں۔
راشد کی ٹیم بنگلا دیش سے سنسنی خیز میچ اور سری لنکا سے بڑی شکست کے بعد سپر فور مرحلے تک نہیں پہنچ سکی۔
افغان ٹیم کے کپتان نے کہا کہ ایک بات میڈیا میں بار بار چل رہی ہے کہ لوگ ہمیں ایشیا کی دوسری بہترین ٹیم کہتے ہیں، ہم نے کبھی یہ نہیں کہا لیکن گزشتہ کچھ عرصے کے دوران ہم نے عمدہ کارکردگی دکھائی۔
راشد خان نے کہا کہ ایشیا کپ، ورلڈ کپ کا سیمی فائنل اور ون ڈے ورلڈ کپ ہر ایونٹ میں ہم نے بڑی ٹیموں کو ہرایا، چیمپیئنز ٹرافی میں بھی انگلینڈ کو مات دی، اسی لیے ہمیں یہ ٹیگ ملا، مستقبل میں اگر ہم اچھی کارکردگی نہ دکھائیں تو یقیناً تیسرے، چوتھے یا پانچویں نمبر پر ہوں گے لیکن ایشین نمبر ٹو کا ٹائٹل ہم نے خود کو کبھی نہیں دیا۔
انہوں نے کہا کہ کبھی آپ اچھا کھیلتے ہیں تو کبھی برا، یہ کھیل کا حصہ ہے، سوچ ہمیشہ مثبت اور یہ جذبہ ہونا چاہیے کہ بہتر کھیلیں، البتہ لوگ اس پر مذاق اڑاتے ہیں، مجھے لگتا ہے کہ آج کل جتنا آپ کسی کا مذاق اڑائیں لوگ آپ کو اتنا پسند کرتے ہیں لیکن یہ اچھا نہیں لگتا۔
راشد خان کا کہنا تھا کہ ایشیا کپ سے پہلے ہماری ٹیم نے زیادہ ٹی ٹوئنٹی میچز نہیں کھیلے جس کی وجہ سے ہم آہنگی میں کمی رہی، بولنگ اٹیک کنڈیشنز کے مطابق پرفارم نہیں کر سکا اور بیٹنگ بھی مقابلے کے معیار پر پوری نہ اتری، اب ہم اگلے سال کے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی تیاری پر مکمل طور پر فوکس کر رہے ہیں۔