پاکستان سے پولیو کاخاتمہ کرکے بچوں کا مستقبل محفوظ بنائیں گے، وزیراعظم
اشاعت کی تاریخ: 19th, August 2025 GMT
پاکستان سے پولیو کاخاتمہ کرکے بچوں کا مستقبل محفوظ بنائیں گے، وزیراعظم WhatsAppFacebookTwitter 0 19 August, 2025 سب نیوز
اسلام آباد (سب نیوز)وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان سے پولیو کا خاتمہ کرکے بچوں کا مستقبل محفوظ بنائیں گے۔وزیر اعظم سے روٹری انٹرنیشنل فانڈیشن کے صدر نے وفد کے ہمراہ ملاقات کی، اس موقع پر وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان میں انسداد پولیو کیلئے روٹری انٹرنیشنل فانڈیشن اہم کردار ادا کر رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ پولیو مہمات میں پولیو ورکرز کا کلیدی کردار قابل تحسین ہے، ہم ملک سے پولیو کے مکمل خاتمے کیلئے پرعزم ہیں، پولیو کے خاتمے میں مشکلات ہیں مگر یہ نا ممکن نہیں۔وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ محکمہ صحت، پولیو ورکرز اور متعلقہ ادارے پولیوکے خاتمے کیلئے پرعزم ہیں، انہوں نے کہا کہ پاکستان سے پولیو کا خاتمہ کرکے بچوں کا مستقبل محفوظ بنائیں گے۔ وفد نے حکومت کے انسداد پولیو اقدامات کی تعریف کی اور امید ظاہر کی کہ وزیرِ اعظم کی خصوصی توجہ اور قیادت کی بدولت پاکستان سے جلد اس موذی مرض کا خاتمہ ممکن ہو جائے گا۔
وفد نے روٹری انٹرنیشنل کے انسداد پولیو کیلئے حکومت کی معاونت جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا، وفد نے بتایا کہ روٹری انٹرنیشنل نے گزشتہ برس 500 ملین ڈالر انسداد پولیو کی مد میں پاکستان میں خرچ کئے اور رواں برس بھی اس مقصد کیلئے خطیر رقم خرچ کرنے کا خواہاں ہے۔وفد نے وزیرِ اعظم کی انسداد پولیو کیلئے ٹیم کے انتخاب اور ٹیم کی جانب سے اقدامات کی بھی تعریف کی۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرسینٹ اجلاس ، چیئرمین سی ڈی اے کے عہدے ، تعمیراتی کام پر شدید تنقید ، پلوشہ خان اور طلال چوہدری آمنے سامنے سینٹ اجلاس ، چیئرمین سی ڈی اے کے عہدے ، تعمیراتی کام پر شدید تنقید ، پلوشہ خان اور طلال چوہدری آمنے سامنے خوف یا نفرت کی سیاست سے کچھ نہیں ملے گا، ملک کو سیاسی استحکام کی ضرورت ہے، رانا ثنا اللہ سیلاب: پاک فوج اور انتظامی ادارے سرگرم، 25 ہزار افراد محفوظ مقامات پر منتقل سینیٹ: انسداد دہشتگردی ترمیمی بل 2025 کثرت رائے سے منظور، اپوزیشن کا احتجاج امن و ترقی کی مشترکہ جستجو اور عدل و انصاف کے مشترکہ دفاع میں شنگھائی تعاون تنظیم کا اہم کردار ملک میں منکی پاکس کا کیس سامنے آگیاCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: پاکستان سے پولیو
پڑھیں:
تیسرے آپریشن کیلئے آنے والی خواتین کا مانع حمل کا آپریشن کیا جائےگا: وزیر صحت سندھ
کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیر صحت سندھ ڈاکٹر عذرا فضل پیچوہو کا کہنا ہے کہ بچوں کی پیدائش کے دوران آپریشن سے خواتین کی شرح اموات بڑھی ہے۔
نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق جناح پوسٹ گریجویٹ میڈیکل سینٹر میں ’’ماں رہے سلامت‘‘ کے عنوان سےفیملی پلاننگ سمٹ کا انعقاد کیا گیا۔
فیملی پلاننگ سمٹ سے خطاب کرتے ہوئے وزیر صحت سندھ ڈاکٹر عذرا فضل پیچوہو کا کہنا تھا کہ سندھ ملک میں سب سے آگے ہے، ہم نے ماں اور بچے کی صحت کے لیے بہت سے قوانین بنائے ہیں۔
ڈاکٹر عذرا پیچوہو نے کہا کہ آپریشن سے بچوں کی پیدائش سے خواتین کی شرح اموات بڑھی ہے، ہم اس پر کام کررہے ہیں اور بہت جلد آپ کو اس کے نتائج نظر آئیں گے۔
افغان سرزمین سے دہشت گردی پاکستان کیلئے بڑا سکیورٹی چیلنج ہے: اسحاق ڈار
وزیر صحت سندھ عذرا فضل پیچوہو کا کہنا تھا تیسرے آپریشن کیلئے آنے والی خواتین کا مانع حمل کا آپریشن کیا جائےگا۔
مزید :