غزہ: اسرائیلی فضائی حملے میں خاتون صحافی شہید، شہداء صحافیوں کی تعداد 278 ہو گئی
اشاعت کی تاریخ: 1st, September 2025 GMT
غزہ (مانیٹرنگ ڈیسک) اسرائیلی فوج کے تازہ فضائی حملے میں ایک اور فلسطینی صحافی شہید ہو گئیں۔
فلسطینی حکومتی میڈیا آفس کے مطابق القدس الیوم سیٹلائٹ چینل سے وابستہ خاتون صحافی اسلام موحارب عابد اتوار کے روز اسرائیلی بمباری کے نتیجے میں جان کی بازی ہار گئیں۔
میڈیا آفس نے اس واقعے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل منظم حکمت عملی کے تحت صحافیوں کو نشانہ بنا رہا ہے تاکہ سچ دبایا جا سکے۔ بیان میں عالمی صحافتی تنظیموں اور فیڈریشنز سے مطالبہ کیا گیا کہ وہ غزہ میں صحافیوں پر ہونے والے جرائم کے خلاف فوری ردعمل دیں۔
اعداد و شمار کے مطابق اکتوبر 2023 میں جنگ کے آغاز سے اب تک غزہ میں شہید ہونے والے صحافیوں اور میڈیا ورکرز کی تعداد **278** تک جا پہنچی ہے۔
گزشتہ ہفتے بھی اسرائیلی فوج نے **النصر اسپتال** کو نشانہ بنایا تھا، جس میں 5 صحافی شہید ہوئے تھے۔ اس سے قبل الجزیرہ کے نامہ نگار **انس الشریف** اور ان کے ساتھی بھی اسرائیلی حملے کا نشانہ بنے تھے۔
Post Views: 1.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
مستونگ: سیشن جج اور گن مین قاتلانہ حملے میں شہید، ایڈیشنل سیشن جج شدید زخمی
ویب ڈیسک : مستونگ میں ہونے والے قاتلانہ حملے میں سیشن جج مستونگ عبدالحکیم کاکڑ اور گن مین شہید ہو گئے جبکہ ایڈیشنل سیشن جج طارق لاشاری شدید زخمی ہوئے۔
حکومت بلوچستان نے مستونگ حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے دہشت گردوں کے خلاف فیصلہ کن کارروائی کا حکم دے دیاہے۔ معاون وزیر اعلیٰ بلوچستان شاہد رند کا کہنا ہے کہ سیشن جج عبدالحکیم کاکڑ اور ان کے گن مین کی شہادت انتہائی افسوسناک اور قابلِ مذمت ہے۔
پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی
معاون وزیر اعلیٰ بلوچستان شاہد رند کے مطابق وکلاء اور ججز کو نشانہ بنانا ایک گہری سازش کا حصہ ہے،دہشت گردوں اور ان کے سہولت کاروں کو کسی صورت نہیں چھوڑا جائے گا۔
وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے مستونگ حملے میں زخمی ایڈیشنل سیشن جج طارق لاشاری سے رابطہ کرکے ان کی خیریت دریافت کی اوران کی مکمل صحت یابی کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیاہے۔
وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے زخمی ایڈیشنل سیشن جج سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ قانون کے محافظوں پر حملہ ناقابل برداشت ہے، ملوث عناصر کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا،حکومت عدلیہ اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ ہر قدم پر کھڑی ہے۔
جعلی امیدواروں کی شامت، پی پی ایس سی امتحانات میں بائیو میٹرک نظام نافذ