Express News:
2025-11-03@07:27:59 GMT

خیبرپختونخوا میں بارشوں کے بعد ڈینگی وائرس پھیلنے کا خدشہ

اشاعت کی تاریخ: 2nd, September 2025 GMT

خیبرپختونخوا میں بارشوں کے بعد ڈینگی وائرس پھیلنے کا خدشہ ہے جس کے تحت وزیراعلیٰ نے انسداد کیلیے فوری اقدامات کی ہدایت کردی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے صوبے میں حالیہ بارشوں کے بعد ڈینگی کے پھیلنے کے خدشے کے پیش نظر فوری نوٹس لیتے ہوئے تمام متعلقہ محکموں کو ہنگامی بنیادوں پر انسداد ڈینگی اقدامات شروع کرنے کی ہدایت کی ہے۔

وزیر اعلیٰ سیکرٹریٹ کی جانب سے تمام ڈویژنل کمشنرز، ڈپٹی کمشنرز اور متعلقہ محکموں کو مراسلہ ارسال کردیا گیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ بارشوں کے بعد کھڑا پانی ڈینگی مچھر کی افزائش کا باعث بن رہا ہے لہٰذا فوری طور پر صفائی اور انسداد ڈینگی مہم شروع کی جائے۔

اس مہم میں پبلک مقامات، تعمیراتی مقامات، مارکیٹس، اسکولوں، سرکاری دفاتر اور نالیوں میں کھڑے پانی کی نکاسی پر خصوصی توجہ دینے کی ہدایت کی گئی ہے۔

مراسلے میں محکمہ صحت کو ہسپتالوں میں پیشگی انتظامات کرنے اور ڈینگی کے مریضوں کے علاج معالجے کے لئے ادویات، تشخیص اور دیگر سہولیات کی دستیابی یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے جبکہ صوبہ بھر میں ڈینگی کیسز کی مؤثر نگرانی اور بروقت رپورٹنگ کے لئے مربوط نظام وضع کرنے پر بھی زور دیا گیا ہے۔

اسی طرح بلدیاتی اداروں کو تمام حساس علاقوں میں باقاعدگی سے اسپرے اور لاروا کش اقدامات یقینی بنانے کا پابند بنایا گیا ہے۔

مزید برآں محکمہ اطلاعات کو محکمہ صحت اور ضلعی انتظامیہ کے تعاون سے بڑے پیمانے پر آگاہی مہم شروع کرنے کی ہدایت کی گئی ہے تاکہ شہریوں کو ڈینگی سے بچاو کے طریقہ کار سے مکمل طور پر آگاہ کیا جا سکے۔

اس مقصد کے لئے پرنٹ، الیکٹرانک اور سوشل میڈیا سمیت ہر پلیٹ فارم کا موثر استعمال کیا جائے گا۔ شہریوں کو تاکید کی گئی ہے کہ وہ اپنے گھروں اور محلوں میں کھڑے پانی کی نکاسی کریں، پانی کی ٹینکیوں کو ڈھانپ کر رکھیں اور احتیاطی تدابیر کے طور پر مچھر دانی، ریپیلنٹ اور حفاظتی لباس کا استعمال کریں۔

اس سلسلے میں مساجد، اسکولوں اور مقامی عمائدین کے ذریعے کمیونٹی کو متحرک کرنے کی بھی ہدایت کی گئی ہے۔وزیر اعلیٰ نے کہا ہے کہ ڈینگی سے بچاو اجتماعی ذمہ داری ہے اور اس ضمن میں تمام محکمے عوام کو آگاہ کرنے اور موثر عملی اقدامات اٹھانے کے ذمہ دار اور جواب دہ ہیں۔

انہوں نے واضح کیا کہ تمام کمشنرز ڈینگی بچاو کے اقدامات، اسپتالوں کی تیاری اور آگاہی مہم پر ہفتہ وار رپورٹ جمع کرائیں تاکہ انسداد ڈینگی مہم کو موثر انداز میں آگے بڑھایا جا سکے۔
 

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: ہدایت کی گئی ہے بارشوں کے بعد کی ہدایت کی گیا ہے

پڑھیں:

تنزانیہ میں انتخابی دھاندلی کے الزامات، 3 دن میں 700 افراد کی ہلاکت کا خدشہ

تنزانیہ میں انتخابات کے بعد پچھلے تین روز کے دوران پرتشدد مظاہروں میں تقریباً 700 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔

حزبِ اختلاف کی جماعت چاڈیما کے مطابق دارالسلام اور دیگر شہروں میں احتجاج جاری ہے جبکہ ملک میں انٹرنیٹ بند اور کرفیو نافذ ہے۔

یہ بھی پڑھیں: جرمن صدر نے افریقی ملک تنزانیہ سے معافی کیوں مانگی؟

صدر سامیا سُلحُو حسن نے بدھ کے الیکشن میں اپنی گرفت مضبوط کرنے کی کوشش کی، تاہم مخالفین کی گرفتاریوں اور انتخابی بے ضابطگیوں کے باعث صورتحال بگڑ گئی۔

#Tanzania: We are alarmed by the deaths & injuries in the ongoing election-related protests, as the security forces used firearms and teargas to disperse protesters.

We call on the security forces to refrain from using unnecessary or disproportionate force, including lethal… pic.twitter.com/o0hDBRo87d

— UN Human Rights (@UNHumanRights) October 31, 2025

میڈیا رپورٹس کے مطابق، غیر ملکی صحافیوں پر پابندی کے باعث درست معلومات حاصل کرنا مشکل ہے۔

چاڈیما کے ترجمان کے مطابق دارالسلام میں تقریباً 350، موانزا میں 200 سے زائد اور دیگر علاقوں سمیت مجموعی طور پر 700 کے قریب افراد مارے جا چکے ہیں، جبکہ اصل تعداد اس سے کہیں زیادہ ہو سکتی ہے۔

مزید پڑھیں: درآمدی شعبے میں ایک اور سنگ میل عبور، پاکستانی ٹریکٹرز تنزانیہ پہنچ گئے

اقوامِ متحدہ نے 10 ہلاکتوں کی تصدیق کی ہے جبکہ ایمنسٹی انٹرنیشنل کے مطابق کم از کم 100 افراد مارے گئے ہیں۔ فوجی سربراہ نے مظاہرین کو ’جرائم پیشہ‘ قرار دیا ہے۔

زنجبار میں حکمران جماعت چاما چا مپندو کو فاتح قرار دیا گیا، لیکن حزبِ اختلاف نے نتائج کو دھاندلی زدہ قرار دے کر نئے انتخابات کا مطالبہ کیا ہے۔

مقامی باشندوں کا کہنا ہے کہ 1995 سے اب تک ملک میں کوئی انتخاب شفاف نہیں ہوا۔

تجزیہ کاروں کے مطابق صدر حسن کو فوج کے بعض حلقوں اور سابق صدر جان ماغوفولی کے حامیوں کی مخالفت کا سامنا ہے،  ان پر اقتدار مضبوط کرنے اور مخالفین کو کچلنے کے الزامات ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

الیکشن انٹرنیٹ ایمنسٹی انٹرنیشنل تشدد تنزانیہ جرائم پیشہ زنجبار شفاف انتخاب صدر حسن کرفیو

متعلقہ مضامین

  • ڈینگی کے خاتمے کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائیں جائیں،میئر حیدرآباد
  • تمام ایم ڈی کیٹ ٹاپ پوزیشن ہولڈرز کا ڈاؤ یونیورسٹی سے ایم بی بی ایس کرنے کا عزم
  • مڈعیدن ، ڈی سی کا ڈینگی وائرس سے بچائو کے حوالے سے اجلاس
  • گرائونڈ طیاروں کی بحالی،قائمہ کمیٹی دفاع نے پی آئی اے حکام کو طلب کرلیا
  • قائمہ کمیٹی دفاع کی قومی ایئر لائن حکام کو طلب کرنے کی ہدایت
  • وزیر اعلی سہیل آفریدی کا ان ہائو س کمیٹی کے تحت تمام سیاسی جماعتوں کا جرگہ بلانے کا فیصلہ
  • ذاتی مفادات کی سیاست چھوڑ کر قومی مفاد کے لیے کام کریں، رانا ثنا اللہ کی پی ٹی آئی رہنماؤں کو تلقین
  • وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا کا سیاسی رہنماؤں سے رابطہ، قیام امن کے لیے جرگہ بلانے کا فیصلہ
  • ماتلی ، ڈینگی اور ملیریا کے کیسز میں اضافہ ، کوئی اقدامات نہیں کیے گئے
  • تنزانیہ میں انتخابی دھاندلی کے الزامات، 3 دن میں 700 افراد کی ہلاکت کا خدشہ