چیئرمین سی ڈی اے کی زیر صدارت اجلاس، شہر میں جاری مختلف ترقیاتی منصوبوں کی پیشرفت کا تفصیلی جائزہ WhatsAppFacebookTwitter 0 2 September, 2025 سب نیوز

اسلام آباد(سب نیوز)چیئرمین کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے)و چیف کمشنر اسلام آباد محمد علی رندھاوا کی زیر صدارت سی ڈی اے ہیڈکوارٹرز میں ایک اہم اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں سی ڈی اے بورڈ کے ممبر ایڈمن و اسٹیٹ طلعت محمود، ممبر فنانس طاہر نعیم، ممبر انجنئیرنگ سید نفاست رضا، ممبر پلاننگ ڈاکٹر خالد حفیظ، ڈی جی ورکس، ڈی جی بلڈنگ کنٹرول، چیف آفیسر ایم سی آئی سمیت دیگر سنئیر افسران نے شرکت کی۔ اجلاس میں اسلام آباد شہر میں جاری مختلف ترقیاتی منصوبوں کی پیشرفت کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔

چیئرمین سی ڈی اے نے شہریوں کو درپیش مسائل کے فوری حل کے ساتھ نئے و جاری منصوبوں کے اعلی معیار اور بروقت تکمیل کو یقینی بنانے کی ہدایت کی۔اجلاس کو بریفننگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ شاہین چوک پر انڈر پاس کی تعمیر کے حوالے سے بڈنگ کے عمل کو مکمل کر لیا گیا ہے۔ اجلاس میں شاہین چوک انڈر پاس کے تفصیلی ڈیزائن پر بریفننگ دی گئی۔ چیئرمین سی ڈی اے نے ہدایت کی کہ منصوبہ کی تعمیراتی سرگرمیوں کے دوران ٹریفک کے بہا کو رواں دواں رکھنے کیلئے متبادل ٹریفک پلان مرتب کیا جائے اور فاطمہ جناح پارک سے ملحقہ جگہ پر شہریوں اور یونیورسٹی کے طلبا کیلئے عارضی کار پارکنگ کے انتظامات بھی کئے جائیں۔ انہوں نے ہدایت کی کہ بارشوں کی صورتحال کے پیش نظر رکھتے ہوئے منصوبہ کے سنگ بنیاد اور آغاز سے متعلق تمام انتظامات کو جلد حتمی شکل دی جائے۔ اجلاس میں ٹی چوک روات پر فلائی اوور کے منصوبے پر تفصیلی بریفننگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ بڈنگ کا عمل مکمل کر لیا گیا ہے۔

چیئرمین سی ڈی اے نے ہدایت کی کہ ٹی چوک، روات فلائی اوور منصوبے پر مستقل بنیادوں پر ایل ای ڈی لائٹس اور ایس ایم ڈیز کی تنصیب کی جائے۔ اجلاس میں فیض آباد انٹرچینج کے مقام پر ٹریفک کے مسائل کو حل کرنے کیلئے اس منصوبے کے ڈیزائن کی ری ماڈلنگ کا جائزہ لیا گیا۔ چیئرمین سی ڈی اے نے کہا کہ فیض آباد انٹرچینج پر ڈیزائن کی ری ماڈلنگ ایسی کی جائے کہ مستقل بنیادوں پر ٹریفک کے مسائل کو حل کیا جائے۔ اجلاس کو بریفننگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ اسلام آباد شہر میں روشنی کے مناسب اور جدید انتظامات کو یقینی بنانے کیلئے سری نگر ہائی وے تا نیو انٹر نیشنل ایئرپورٹ، فیض آباد تا شاہ فیصل مسجد، مارگلہ روڈ F-5 تا F-11 تک کی مرکزی شاہراہوں پر ایل ای ڈی لائٹس کی تنصیب کا کام جاری ہے اور اسلام آباد کی مرکزی شاہراہوں پر پرانی و ناکارہ لائٹس کو نئی جدید اور خوبصورت ایل ای ڈی لائٹس سے ترجیحی بنیادوں پر تبدیل کیا جا رہا ہے۔

اجلاس کو بریفننگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ دارالحکومت اسلام آباد میں اب تک 1419 ایل ای ڈی لائٹس کی تبدیلی کا عمل کیا جاچکا ہے جبکہ باقی ماندہ لائٹس بھی رواں ماہ میں تبدیل کر دی جائیں گی۔ چیئرمین سی ڈی اے نے ہدایت کی کہ اسلام آباد میں ایف نائن پارک اور باقی پارکس میں لائٹس و پولز کی تنصیب جلد مکمل کی جائے۔اجلاس میں سی ڈی اے نرسری کو “گارڈینیا حب” بنانے کے منصوبے پر ہونے والی پیشرفت کا جائزہ لیا گیا۔ بریفننگ دیتے ہوئے اجلاس کو بتایا گیا کہ سی ڈی اے نرسری کو “گارڈینیا حب” کے طور اپ گریڈ کیا جاچکا ہے جسمیں گرین ہاس اور فلاور شاپس کی تعمیر مکمل ہوچکی ہے۔ چیئرمین سی ڈی اے نے ہدایت کی کہ سی ڈی اے نرسری میں ڈپلومیٹک کمیونٹی اور انکے لئے شجرکاری کیلئے مخصوص جگہ مختص کی جائے۔بریفننگ دیتے ہوئے اجلاس کو بتایا گیا کہ ایکسپریس ہائی وے پر واقع قبرستانوں کی اپ لفٹنگ سمیت بانڈری والز کا کام جلد مکمل کرلیا جائے گا۔چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا نے ہدایت کی کہ تمام ترقیاتی منصوبوں پر کام کی رفتار کو مزید تیز کیا جائے اور شہریوں کو معیاری سہولیات فراہم کرنے کیلئے ہر ممکن اقدامات کئے جائیں اور ان منصوبوں کی بروقت کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں۔ انہوں نے کہا کہ ان منصوبوں کی تکمیل سے پاکستان کے دارالخلافہ اسلام آباد کو ایک جدید، خوبصورت اور مثالی شہر بنایا جاسکے گا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرکالا باغ جیسا ڈیم نہ بنانا ملک اور نسلوں کے ساتھ زیادتی ہے، علی امین گنڈاپور کالا باغ جیسا ڈیم نہ بنانا ملک اور نسلوں کے ساتھ زیادتی ہے، علی امین گنڈاپور چین اور پاکستان مصیبت میں ایک دوسرے کے ساتھ کھڑے رہنے والےبھائی ہیں، چینی صدر سنگین جرائم میں مطلوب اشتہاری ملزم سعودی عرب سے گرفتار قومی اسمبلی اجلاس؛ جنگلات کاٹنے اور دریاؤں پر سوسائٹیز بنانے کیخلاف کارروائی کا مطالبہ چیئرمین میپکو بورڈ نے سیلاب متاثرین کی مدد کے لئے 19ملین روپے کا چیک دے دیا فتنۃ الخوارج ؛ معصوم بچوں، شہریوں اور تعلیم و امن کے سب سے بڑے دشمن TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہماری ٹیم.

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: چیئرمین سی ڈی اے ترقیاتی منصوبوں منصوبوں کی پیشرفت کا

پڑھیں:

چیئرمین سی ڈی اے کی زیر صدارت اجلاس،سی ڈی اے اور سپارکو کے درمیان بہتر شہری منصوبہ بندی کے حوالے سے سیٹلائٹ امیجز کی فراہمی کے حوالے سے تبادلہ خیال

چیئرمین سی ڈی اے کی زیر صدارت اجلاس،سی ڈی اے اور سپارکو کے درمیان بہتر شہری منصوبہ بندی کے حوالے سے سیٹلائٹ امیجز کی فراہمی کے حوالے سے تبادلہ خیال WhatsAppFacebookTwitter 0 31 October, 2025 سب نیوز

اسلام آباد(سب نیوز)چیئرمین کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے)و چیف کمشنر اسلام آباد محمد علی رندھاوا کی زیر صدارت سیکٹورل اور اربن ڈویلپمنٹ کے حوالے سے سی ڈی اے ہیڈکوارٹرز میں اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں سی ڈی اے بورڈ کے ممبر پلاننگ و ڈیزائن ڈاکٹر خالد حفیظ، ممبر انوائرمنٹ اسفندیار بلوچ، ڈپٹی کمشنر اسلام آباد عرفان نواز میمن، ڈپٹی کمشنر سی ڈی اے، ڈائریکٹر سیکٹر ڈویلپمنٹ سمیت دیگر متعلقہ سنئیر افسران اور سپارکو کی ٹیکنیکل ٹیم نے شرکت کی۔ اجلاس میں سی ڈی اے اور سپارکو کے درمیان بہتر شہری منصوبہ بندی اور اراضی سے متعلقہ مسائل کی نشاہدہی کے حوالے سے سیٹلائٹ امیجز کی فراہمی کے حوالے سے تبادلہ خیال ہوا۔

اجلاس میں سی ڈی اے اور سپارکو کے مابین ایم او یو کے تحت سپارکو کی ٹیکنیکل ٹیم نے سیٹلائٹ امیجز اور ڈیٹا کی فراہمی پر بریفنگ دی۔چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا نے کہا کہ سپارکو کی جدید سیٹلائٹ امیجز کی بدولت نئے سیکٹرز میں اراضی کے مسائل کو حل کرنے سمیت غیر قانونی تعمیرات و تجاوزات کے بروقت خاتمے کو یقینی بنانے میں مدد ملے گی۔ انہوں نے کہا کہ سیٹلائٹ ٹیکنالوجی کے استعمال سے سیکٹورل اور نان سیکٹورل علاقوں میں شہری منصوبہ بندی زیادہ موثر انداز اور مکمل شفافیت سے ہوگی۔اجلاس کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ سپارکو اسلام آباد کے نئے سیکٹرز کی بہتر منصوبہ بندی اور مسائل کے حل کیلئے سی ڈی اے کو اپنی بھرپور ٹیکنیکل معاونت فراہم کررہا ہے۔ چیئرمین سی ڈی اے نے اس اقدام کو دارالحکومت اسلام آباد میں اسمارٹ اربن پلاننگ کی جانب ایک اہم سنگ میل قرار دیا۔

اجلاس میں چیئرمین سی ڈی اے کو نئے سیکٹرز میں ترقیاتی کاموں کے حوالے سے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ سیکٹرسی 14میں ڈویلپمنٹ کا کام اپنے تکمیلی مراحل میں داخل ہوچکا ہے اور سیکٹر سی 14میں سڑکوں پرٹی ایس ٹی ، کرب سٹون سمیت کلوٹس کا جلد مکمل کرلیا جائے گا۔ اسی طرح سیکٹر سی 14میں ڈرینیج، سیوریج اور ہارٹیکلچر کا کام بھی تیزی سے جاری ہے۔اجلاس کو سیکٹر سی 15کے ترقیاتی کاموں کے حوالے سے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ سیکٹر سی 15میں ارتھ ورک، سب بیس ورک، ڈرینج سمیت سیوریج کا کام تیزی سے جاری ہے جسکو جلد ہی مکمل کرلیا جائے گا۔اجلاس کو بتایا گیا کہ سیکٹر آئی بارہ میں ڈویلپمنٹ کا کام بھی اپنے تکمیلی مراحل میں داخل ہوچکا ہے اور سیکٹر آئی 12 میں بیس ورک، ٹی ایس ٹی سمیت دیگر ترقیاتی کام کئے جارہے ہیں۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ سیکٹرآئی بارہ کے مرکز میں ترقیاتی کام بھی اپنے تکمیلی مراحل میں داخل ہوچکے ہیں۔اجلاس کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ سیکٹرای 12کے سب سیکٹر 2 اور 3 میں تعمیراتی کاموں کا آغاز کر دیا گیا ہے۔چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا نے ان تمام سیکٹرز میں تعمیراتی کاموں کو جلد مکمل کرنے کے ساتھ اعلی معیار کو یقینی بنانے کی ہدایت کی۔ انہوں نے ہدایت کی کہ نئے سیکٹرز میں تمام بنیادی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے۔چیئرمین سی ڈی اے نے کہا کہ عرصہ دراز سے نظر انداز سیکٹرز میں ڈویلپمنٹ کا کام نہ صرف دوبارہ شروع کیا بلکہ وہ اپنے تکمیلی مراحل میں داخل ہوچکے ہیں۔ انہوں نے ہدایت کی کہ نئے سیکٹرز میں ڈویلپڈ پلاٹس کا قبضہ جلد از جلد یقینی بنایا جائے۔ انہوں نے مزید کہا کہ شہر میں میگا پراجیکٹس کی تکمیل کے ساتھ سیکٹر ڈویلپمنٹ بھی ہماری اولین ترجیحات میں شامل ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبراسپیکر پنجاب اسمبلی کا بلدیاتی ایکٹ کو آئینی تحفظ فراہم کرنے کا مطالبہ، 27ویں ترمیم کی حمایت پی پی کشمیر کاز کی علمبردار،کبھی حقوق پر سودا نہیں کریں گے،بلاول بھٹو پاک افغان تعلقات کے حوالے سے نیا فورم دستیاب ہوگا،وزیر اطلاعات بھارتی پراپیگنڈہ بے بنیاد، اسرائیل کو تسلیم کیا نہ فوجی تعاون زیر غور ہے: پاکستان افغانستان سے دراندازی بند ہونی چاہئے، دہشتگردی پر پیچھے نہیں ہٹیں گے: وزیر دفاع عمران، بشریٰ کو سزا سنانے والے جج کی تعیناتی کیخلاف درخواست سماعت کیلئے مقرر وفاق مقامی حکومتوں کو بااختیار بنانے کیلئے 27ویں آئینی ترمیم کرے: پنجاب حکومت TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہماری ٹیم

متعلقہ مضامین

  • اسحاق ڈار کی زیرِ صدارت بین الوزارتی اجلاس، بیرونِ ملک مشنز کی کارکردگی کا جائزہ
  • اسحاق ڈار کی زیر صدارت اعلیٰ سطحی بین الوزارتی کمیٹی کا اجلاس، سفارتی کارکردگی کا جائزہ
  • اسلام آباد کے 2  میگا پراجیکٹس پر کام کی رفتار تیز 
  • سرکاری ملازمین کیلئے رینٹل سیلنگ کا نیا ریٹ جاری
  • کراچی : وزیراعلیٰ سندھ مرادعلی شاہ گھوٹکی کندھکوٹ پل منصوبے پر پیشرفت کے جائزہ اجلاس کی صدارت کررہے ہیں
  • اسحاق ڈار کی زیرِ صدارت اجلاس؛ بندرگاہوں پر سہولیات کا جائزہ لیا گیا
  • چیئرمین سی ڈی اے کی زیر صدارت اجلاس،سی ڈی اے اور سپارکو کے درمیان بہتر شہری منصوبہ بندی کے حوالے سے سیٹلائٹ امیجز کی فراہمی کے حوالے سے تبادلہ خیال
  • وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ میڈیکل کمپلیکس کی تعمیرات کے جائزہ اجلاس کی صدارت کررہے ہیں
  • PIDCL کے ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ
  • آئی جی پنجاب کا سرگودھا کا دورہ; پولیس خدمت مرکز اور سیف سٹی پراجیکٹ کا تفصیلی جائزہ لیا