راولپنڈی میں طالبہ سے مبینہ زیادتی کا ملزم نجی اکیڈمی کا پرنسپل گرفتار
اشاعت کی تاریخ: 3rd, September 2025 GMT
راولپنڈی میں طالبہ سے مبینہ زیادتی کا ملزم نجی اکیڈمی کا پرنسپل گرفتار WhatsAppFacebookTwitter 0 3 September, 2025 سب نیوز
راولپنڈی(سب نیوز)پیرودھائی میں طالبہ سے مبینہ زیادتی کے ملزم نجی اکیڈمی کے پرنسپل کو گرفتار کرلیا گیا۔طالبہ سے ٹیوشن اکیڈمی کے پرنسپل کی بار بار زیادتی کا واقعہ تھانہ پیر ودھائی کے علاقہ خیابان سرسید سیکٹر ٹو میں پیش آیا۔
متاثرہ طالبہ نے پولیس کو دیے گئے ابتدائی بیان میں کہا ہے کہ اس نے 2023 میں اکیڈمی میں داخلہ لیا، اکیڈمی کے پرنسپل ضیا الرحمان نے رواں سال21 مئی کو اکیڈمی بلا کر زبردستی ریپ کیا، ایک ماہ بعد پتہ چلا میں حاملہ ہوں، گھروالوں اور خاندان کی بدنامی کے وجہ سے خاموش رہی۔طالبہ کے مطابق ضیا الرحمان نے دوائی لاکر دی جس کے بعد میری طبیعت مزید بگڑ گئی، بعد میں پتہ چلا وہ دوائی اسقاط حمل کی تھی، اس سے قبل ضیا الرحمان نے شادی کی پیشکش بھی کی تھی، ضیا الرحمان شادی کا جھانسہ دیکر مجھ سے کئی بار زبردستی کرچکا ہے، بار بار زبردستی کی وجہ سے میں دو بار حاملہ ہوئی ہوں۔
طالبہ نے کہا کہ شادی کی ضد کرنے پر ضیا الرحمان نے ٹارچر کرنا شروع کردیا، تعلیم کے مقدس پیشے سے وابستہ شخص نے میری زندگی برباد کی ہے۔متاثرہ طالبہ کی مدعیت میں تھانہ پیرودھائی پولیس نے ملزم ضیا الرحمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے اسے گرفتار کرلیا۔پولیس کے مطابق متاثرہ خاتون کا میڈیکل کروایا جائے گا، زیر حراست ملزم کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کرکے اسے شواہد کے ساتھ چالان عدالت کیا جائے گا۔
دوسری جانب وزیرانسانی حقوق اعظم نذیر تارڑ نے راولپنڈی میں طالبہ سے زیادتی کے واقعے کا نوٹس لے لیا۔وفاقی وزیر نے واقعے کی فوری اور شفاف تحقیقات کی ہدایت کرتے ہوئے رپورٹ طلب کر لی اور کہاکہ متاثرہ طالبہ کو انصاف کی فراہمی ہر صورت یقینی بنائی جائے۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرچینی اور روسی صدور کے درمیان 150سال تک زندہ رہنے کی باتیں،غیر معمولی گفتگو مائیک پر ریکارڈ ہوگئی چینی اور روسی صدور کے درمیان 150سال تک زندہ رہنے کی باتیں،غیر معمولی گفتگو مائیک پر ریکارڈ ہوگئی سربراہ پاک فضائیہ ظہیر احمد بابر سدھو سے ترک فضائیہ کے کمانڈر کی ملاقات ، پائیدار دفاعی تعلقات کو مستحکم کرنے کے عزم کا... صدر سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن روف عطا نے سپریم کورٹ کے رولز سے متعلق تجاویز ارسال کردی گئیں اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججوں کی فل کورٹ میٹنگ کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی کسی نجی تنظیم یا عام افراد کو سیلاب متاثرین میں کھانا تقسیم کرنے سے نہیں روکا، عظمی بخاری بانی پی ٹی آئی کے بھانجے شاہ ریز خان کی درخواست ضمانت منظور
Copyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم
ذریعہ
ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: میں طالبہ سے
پڑھیں:
کوہستان مالیاتی اسکینڈل، عدالت کا 21 کروڑ 13 لاکھ سے زائد ضبط کرنے کا حکم
پشاور کی احتساب عدالت کے جج محمد ظفر نے اپرکوہستان مالیاتی اسکینڈل میں کروڑوں روپے کی ضبطگی سے متعلق درخواست پر تحریری فیصلہ جاری کر دیا۔ اسلام ٹائمز۔ پشاور کی احتساب عدالت نے اپر کوہستان مالیاتی اسکینڈل سے 21 کروڑ 13 لاکھ 76 ہزار 685 روپے بحق سرکار ضبط کرنے کا حکم جاری کردیا۔ پشاور کی احتساب عدالت کے جج محمد ظفر نے اپرکوہستان مالیاتی اسکینڈل میں کروڑوں روپے کی ضبطگی سے متعلق درخواست پر تحریری فیصلہ جاری کر دیا۔ احتساب عدالت نے ملزم دوراج خان کی جانب سے دائر پلی بارگین درخواست کے تناظر میں 21 کروڑ 13 لاکھ 76 ہزار 685 روپے بحق سرکار ضبط کرنے کے احکامات جاری کردیے ہیں۔ فیصلے کے مطابق نیب خیبر پختونخوا اپر کوہستان میں جعلی بلوں اور بوگس دعوؤں کے ذریعے سرکاری فنڈز میں کرپشن کی تحقیقات کر رہا ہے، ملزم کے قریبی رشتہ داروں کے نام پر کھولے گئے بینک اکاؤنٹس میں موجود 21 کروڑ 13 لاکھ 76 ہزار 685 روپے ضبط کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔
عدالت نے فیصلے میں کہا ہے کہ ملزم دوراج خان اس مقدمے میں گرفتار ہے اور جوڈیشل ریمانڈ پر جیل میں ہے اور دوران تفتیش انکشاف ہوا کہ ملزم نے مبینہ کرپشن کی رقم چھپانے کےلیے بیشام کے نجی بینک میں قریبی رشتہ داروں کے نام پر اکاؤنٹس کھلوائے۔ فیصلے میں کہا گیا کہ ملزم کے رشتہ داروں محمد اقبال، محمد ایاز، محمد عمر، کریم داد اور سربلند نے عدالت میں رضاکارانہ بیانات قلم بند کرائے اورمؤقف اختیار کیا کہ انہیں اپنے نام پر موجود اکاؤنٹس میں جرائم سے حاصل شدہ رقم کا علم نہیں تھا۔ احتساب عدالت نے کہا ہے کہ ملزم کے رشتہ داروں نے تمام رقوم بحق سرکار ضبط کرنے پر رضامندی ظاہر کی اور رقم پر کسی قسم کا دعویٰ نہ کرنے کا بیان دیا۔